Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




صفن یاہ 3:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اُس روز یروشلیِم سے کہا جائے گا ہِراسان نہ ہو! اَے صِیُّون تیرے ہاتھ ڈِھیلے نہ ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اُس دِن یروشلیمؔ کو بتایا جائے گا، اَے شہر صِیّونؔ، مت ڈر اَپنے ہاتھوں کو لنگڑانے نہ دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 उस दिन लोग यरूशलम से कहेंगे, “ऐ सिय्यून, मत डरना! हौसला न हार, तेरे हाथ ढीले न हों।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اُس دن لوگ یروشلم سے کہیں گے، ”اے صیون، مت ڈرنا! حوصلہ نہ ہار، تیرے ہاتھ ڈھیلے نہ ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




صفن یاہ 3:16
21 حوالہ جات  

پس ڈِھیلے ہاتھوں اور سُست گُھٹنوں کو درُست کرو۔


ہم نیک کام کرنے میں ہِمّت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دِل نہ ہوں گے تو عَین وقت پر کاٹیں گے۔


اور تُو صبر کرتا ہے اور میرے نام کی خاطِر مُصِیبت اُٹھاتے اُٹھاتے تھکا نہیں۔


پس مَیں درخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اُن مُصِیبتوں کے سبب سے جو تُمہاری خاطِر سہتا ہُوں ہمّت نہ ہارو کیونکہ وہ تُمہارے لِئے عِزّت کا باعِث ہیں۔


خُداوند تیرا خالِق جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا اور تیری مدد کرے گا۔ یُوں فرماتا ہے کہ اَے یعقُوبؔ میرے خادِم اور یسُورُوؔن میرے برگُزِیدہ خَوف نہ کر۔


تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔


اَے صِیُّون کو خُوشخبری سُنانے والی اُونچے پہاڑ پر چڑھ جا اور اَے یروشلیِم کو بشارت دینے والی زور سے اپنی آواز بُلند کر! خُوب پُکار اور مت ڈر۔ یہُوداؔہ کی بستِیوں سے کہہ دیکھو اپنا خُدا!


دُوسرے دِن بُہت سے لوگوں نے جو عِید میں آئے تھے یہ سُن کر کہ یِسُوع یروشلِیم میں آتا ہے۔


اُسی طرح مَیں نے اب اِرادہ کِیا ہے کہ یروشلیِم اور یہُوداؔہ کے گھرانے سے نیکی کرُوں۔ پس تُم ہِراسان نہ ہو۔


خَوف نہ کر کیونکہ تُو پِھر پشیمان نہ ہو گی۔ تُو نہ گھبرا کیونکہ تُو پِھر رُسوا نہ ہو گی اور اپنی جوانی کا ننگ بُھول جائے گی اور اپنی بیوگی کی عار کو پِھر یاد نہ کرے گی۔


دیکھ! تُو نے بُہتوں کو سِکھایا اور کمزور ہاتھوں کو مضبُوط کِیا۔


پس جب ہم پر اَیسا رَحم ہُؤا کہ ہمیں یہ خِدمت مِلی تو ہم ہِمّت نہیں ہارتے۔


اور اُس وقت یُوں کہا جائے گا لو یہ ہمارا خُدا ہے۔ ہم اُس کی راہ تکتے تھے اور وُہی ہم کو بچائے گا۔ یہ خُداوند ہے۔ ہم اُس کے اِنتظار میں تھے۔ ہم اُس کی نجات سے خُوش و خُرّم ہوں گے۔


اَے زمِین ہِراسان نہ ہو۔ خُوشی اور شادمانی کر کیونکہ خُداوند نے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔


اَے بنی یہُوداؔہ اور اَے بنی اِسرائیل جِس طرح تُم دُوسری قَوموں میں لَعنت تھے اُسی طرح مَیں تُم کو چُھڑاؤُں گا اور تُم برکت ہو گے۔ ہِراسان نہ ہو بلکہ تُمہارے ہاتھ مضبُوط ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات