Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




صفن یاہ 2:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور وہ شِمال کی طرف اپنا ہاتھ بڑھائے گا اور اؔسُور کو نیست کرے گا اور نِینوؔہ کو وِیران اور بیابان کی مانِند خُشک کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 وہ اَپنا ہاتھ شمال کی طرف دراز کرےگا اَور اشُور کو تباہ کر دے گا۔ اَور نینوہؔ کو ویران اَور بیابان کی مانند خشک کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 वह अपना हाथ शिमाल की तरफ़ भी बढ़ाकर असूर को तबाह करेगा। नीनवा वीरानो-सुनसान होकर रेगिस्तान जैसा ख़ुश्क हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 وہ اپنا ہاتھ شمال کی طرف بھی بڑھا کر اسور کو تباہ کرے گا۔ نینوہ ویران و سنسان ہو کر ریگستان جیسا خشک ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




صفن یاہ 2:13
19 حوالہ جات  

اور جو کوئی تُجھ پر نِگاہ کرے گا تُجھ سے بھاگے گا اور کہے گا کہ نِینوؔہ وِیران ہُؤا۔ اِس پر کَون ترس کھائے گا؟ مَیں تیرے لِئے تسلّی دینے والے کہاں سے لاؤُں؟


نِینوؔہ کی بابت بارِ نبُوّت۔ اِلقُوشی ناحُوؔم کی رویا کی کِتاب۔:-


اِس سبب سے خُداوند ربُّ الافواج اُس کے فربَہ جوانوں پر لاغری بھیجے گا اور اُس کی شَوکت کے نِیچے ایک سوزِش آگ کی سوزِش کی مانِند بھڑکائے گا۔


لیکن یُوں ہو گا کہ جب خُداوند کوہِ صِیُّون پر اور یروشلیِم میں اپنا سب کام کر چُکے گا۔ تب (وہ فرماتا ہے) مَیں شاہِ اسُور کو اُس کے گُستاخ دِل کے ثمرہ کی اور اُس کی بُلند نظری اور گھمنڈ کی سزا دُوں گا۔


وہاں آگ تُجھے کھا جائے گی۔ تلوار تُجھے کاٹ ڈالے گی۔ وہ ٹِڈّی کی طرح تُجھے چٹ کر جائے گی اگرچہ تُو اپنے آپ کو چٹ کر جانے والی ٹِڈِّیوں کی مانِند فراوان کرے اور فَوجِ ملخ کی مانِند بے شُمار ہو جائے۔


اور وہ اسُور کے مُلک کو اور نِمرُود کی سرزمِین کے مدخلوں کو تلوار سے وِیران کریں گے اور جب اسُور ہمارے مُلک میں آ کر ہماری حدُود کو پایمال کرے گا تو وہ ہم کو رہائی بخشے گا۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔


اسُور یعنی میرے قہر کے عصا پر افسوس! جو لٹھ اُس کے ہاتھ میں ہے سو میرے قہر کا ہتھیار ہے۔


ساری دُنیا کی بابت یِہی ہے اور سب قَوموں پر یِہی ہاتھ بڑھایا گیا ہے۔


تب شاہِ اسُور سنحیرِؔب کُوچ کر کے وہاں سے چلا گیا اور لَوٹ کر نِینوؔہ میں رہنے لگا۔


اور حصُور گِیدڑوں کا مقام ہمیشہ کا وِیرانہ ہو گا۔ نہ کوئی آدمی وہاں بسے گا اور نہ کوئی آدمؔ زاد اُس میں سکُونت کرے گا۔


کہ اُٹھ اُس بڑے شہر نِینوؔہ کو جا اور اُس کے خِلاف مُنادی کر کیونکہ اُن کی شرارت میرے حضُور پُہنچی ہے۔


کہ اُٹھ اُس بڑے شہر نِینوؔہ کو جا اور وہاں اُس بات کی مُنادی کر جِس کا مَیں تُجھے حُکم دیتا ہُوں۔


مَیں یہُوداؔہ پر اور یروشلیِم کے سب باشِندوں پر ہاتھ چلاؤُں گا اور اِس مکان میں سے بعل کے بقِیّہ کو اور کمارِیم کے نام کو پُجارِیوں سمیت نیست کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات