Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




صفن یاہ 1:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور خُداوند فرماتا ہے اُسی روز مچھلی پھاٹک سے رونے کی آواز اور مِشنہ سے ماتم کی اور ٹِیلوں پر سے بڑے غَوغا کی صدا اُٹھے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس دِن مچھلی پھاٹک سے ایک آواز بُلند ہوگی، نئی بستی سے ماتم کی آواز اُٹھے گی، اَور پہاڑیوں سے بڑے شوروغل کی آواز آئے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 रब फ़रमाता है, “उस दिन मछली के दरवाज़े से ज़ोर की चीख़ें, नए शहर से आहो-ज़ारी और पहाड़ियों से कड़कती आवाज़ें सुनाई देंगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 رب فرماتا ہے، ”اُس دن مچھلی کے دروازے سے زور کی چیخیں، نئے شہر سے آہ و زاری اور پہاڑیوں سے کڑکتی آوازیں سنائی دیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




صفن یاہ 1:10
18 حوالہ جات  

اِس کے بعد اُس نے داؤُد کے شہر کے لِئے جیحُوؔن کے مغرِب کی طرف وادی میں مچھلی پھاٹک کے مدخل تک ایک باہر کی دِیوار اُٹھائی اور عوفل کو گھیرا اور اُسے بُہت اُونچا کِیا اور یہُوداؔہ کے سب فصِیل دار شہروں میں بہادُر جنگی سردار رکھّے۔


اور اُس وقت مَقدِس کے نغمے نَوحے ہو جائیں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔ بُہت سی لاشیں پڑی ہوں گی۔ وہ چُپکے چُپکے اُن کو ہر جگہ نِکال پھینکیں گے۔


تب خِلقیاہ کاہِن اور اخی قاؔم اور عکبور اور سافن اور عساؔیاہ خُلدؔہ نبِیّہ کے پاس گئے جو توشہ خانہ کے داروغہ سلُوؔم بِن تِقوہ بِن خرخس کی بِیوی تھی (یہ یروشلیِم میں مِشنہ نامی محلّہ میں رہتی تھی)۔ سو اُنہوں نے اُس سے گُفتگُو کی۔


اور مچھلی پھاٹک کو بنی ہسّناہ نے بنایا۔ اُنہوں نے اُس کی کڑیاں رکھِّیں اور اُس کے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے۔


وہ دِن قہر کا دِن ہے۔ دُکھ اور رنج کا دِن۔ وِیرانی اور خرابی کا دِن۔ تارِیکی اور اُداسی کا دِن۔ ابر اور تِیرگی کا دِن۔


تُم خُداوند خُدا کے حضُور خاموش رہو کیونکہ خُداوند کا دِن نزدِیک ہے اور اُس نے ذبِیحہ تیّار کِیا ہے اور اپنے مِہمانوں کو مخصُوص کِیا ہے۔


صِدقیاہ کے گیارھویں برس کے چَوتھے مہِینے کی نوِیں تارِیخ کو شہر کی فصِیل میں رخنہ ہو گیا۔


کیونکہ مَیں نے اُس عَورت کی سی آواز سُنی ہے جِسے درد لگے ہوں اور اُس کی سی درد ناک آواز جِس کے پہلا بچّہ پَیدا ہو یعنی دُخترِ صِیُّون کی آواز جو ہانپتی اور اپنے ہاتھ پَھیلا کر کہتی ہے ہائے! قاتِلوں کے سامنے میری جان بے تاب ہے۔


ہم سب کے سب رِیچھوں کی مانِند غُرّاتے ہیں اور کبُوتروں کی طرح کُڑھتے ہیں۔ ہم اِنصاف کی راہ تکتے ہیں پر وہ کہِیں نہیں اور نجات کے مُنتظِر ہیں پر وہ ہم سے دُور ہے۔


یُوں خُداوند نے حِزقیاہ کو اور یروشلیِم کے باشِندوں کو شاہِ اسُور سنحِیرؔیب کے ہاتھ سے اور اَور سبھوں کے ہاتھ سے بچایا اور ہر طرف اُن کی رہنُمائی کی۔


اور سُلیماؔن یروشلیِم میں کوہِ موریاؔہ پر جہاں اُس کے باپ داؤُد نے رویت دیکھی اُسی جگہ جِسیداؤُد نے تیّاری کر کے مُقرّر کِیا یعنی اُرنان یبُوسی کے کھلِیہان میں خُداوند کا گھر بنانے لگا۔


اور داؤُد اُس قلعہ میں رہنے لگا اور اُس نے اُس کا نام داؤُد کا شہر رکھّا اور داؤُد نے گِرداگِرد مِلّو سے لے کر اندر کے رُخ تک بُہت کُچھ تعمِیر کِیا۔


تَو بھی داؤُد نے صِیُّون کا قلعہ لے لِیا۔ وُہی داؤُد کا شہر ہے۔


تب خِلقیاہ اور وہ جِن کو بادشاہ نے حُکم کِیا تھا خُلدؔہ نبِیّہ کے پاس جو توشہ خانہ کے داروغہ سلُوم بِن توقہت بِن خسرؔہ کی بِیوی تھی گئے۔ وہ یروشلیِم میں مِشنہ نامی محلّہ میں رہتی تھی۔ سو اُنہوں نے اُس سے وہ باتیں کہِیں۔


اور اِفرائیمی پھاٹک کے اُوپر پُرانے پھاٹک اور مچھلی پھاٹک اور حنن ایل کے بُرج اور ہمّیاؔہ کے بُرج پر سے ہوتے ہُوئے بھیڑ پھاٹک تک گئے اور پہرے والوں کے پھاٹک پر کھڑے ہو گئے۔


اور جب اُن کے مقتُول ہر اُونچے ٹِیلے پر اور پہاڑوں کی سب چوٹِیوں پر اور ہر ایک ہرے درخت اور گھنے بلُوط کے نِیچے ہر جگہ جہاں وہ اپنے سب بُتوں کے لِئے خُوشبُو جلاتے تھے اُن کے بُتوں کے پاس اُن کی قُربان گاہوں کی چاروں طرف پڑے ہُوئے ہوں گے تب وہ پہچانیں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات