Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 9:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور مَیں اُس کے خُون کو اُس کے مُنہ سے اور اُس کی مکرُوہات اُس کے دانتوں سے نِکال ڈالُوں گا اور وہ بھی ہمارے خُدا کے لِئے بقِیّہ ہو گا اور وہ یہُوداؔہ میں سردار ہو گا اور عقرُونی یبُوسِیوں کی مانِند ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 مَیں اُن کے مُنہ سے خُون کو، اَور اُن کے دانتوں کے درمیان سے مکرُوہ غِذا کو نکال ڈالوں گا۔ تَب اُن میں سے بچے ہُوئے فلسطینی ہمارے خُدا کے لوگ ہوں گے اَور وہ یہُودیؔہ میں رہنما ہوں گے، اَور بنی عقرونؔ یبُوسیوں کی مانند ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 मैं उनकी बुतपरस्ती ख़त्म करूँगा। आइंदा वह गोश्त को ख़ून के साथ और अपनी घिनौनी क़ुरबानियाँ नहीं खाएँगे। तब जो बच जाएंगे मेरे परस्तार होंगे और यहूदाह के ख़ानदानों में शामिल हो जाएंगे। अक़रून के फ़िलिस्ती यों मेरी क़ौम में शामिल हो जाएंगे जिस तरह क़दीम ज़माने में यबूसी मेरी क़ौम में शामिल हो गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 مَیں اُن کی بُت پرستی ختم کروں گا۔ آئندہ وہ گوشت کو خون کے ساتھ اور اپنی گھنونی قربانیاں نہیں کھائیں گے۔ تب جو بچ جائیں گے میرے پرستار ہوں گے اور یہوداہ کے خاندانوں میں شامل ہو جائیں گے۔ عقرون کے فلستی یوں میری قوم میں شامل ہو جائیں گے جس طرح قدیم زمانے میں یبوسی میری قوم میں شامل ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 9:7
21 حوالہ جات  

نہ کوئی یہُودی رہا نہ یُونانی۔ نہ کوئی غُلام نہ آزاد۔ نہ کوئی مَرد نہ عَورت کیونکہ تُم سب مسِیح یِسُوعؔ میں ایک ہو۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اُن ایّام میں مُختلِف اہلِ لُغت میں سے دس آدمی ہاتھ بڑھا کر ایک یہُودی کا دامن پکڑیں گے اور کہیں گے کہ ہم تُمہارے ساتھ جائیں گے کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ خُدا تُمہارے ساتھ ہے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح سے چرواہا دو ٹانگیں یا کان کا ایک ٹُکڑا شیرِ بَبر کے مُنہ سے چُھڑا لیتا ہے اُسی طرح بنی اِسرائیل جو سامرؔیہ میں پلنگ کے گوشہ میں اور ریشمِین فرش پر بَیٹھے رہتے ہیں چُھڑا لِئے جائیں گے۔


پر آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ مَیں عَیلاؔم کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔


مگر اُس کے بعد مَیں بنی عمُّون کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔


باوُجُود اِس کے مَیں آخِری دِنوں میں موآؔب کے اسِیروں کو واپس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔ موآؔب کی عدالت یہاں تک ہُوئی۔


اَے خُدا! تُو اُن کے دانت اُن کے مُنہ میں توڑ دے۔ اَے خُداوند! بَبر کے بچّوں کی داڑھیں توڑ ڈال۔


اُٹھ اَے خُداوند! اَے میرے خُدا! مُجھے بچا لے! کیونکہ تُو نے میرے سب دُشمنوں کو جبڑے پر مارا ہے۔ تُو نے شرِیروں کے دانت توڑ ڈالے ہیں۔


اور خُدا نے ایک فرِشتہ یروشلیِم کو بھیجا کہ اُسے ہلاک کرے اور جب وہ ہلاک کرنے ہی کو تھا تو خُداوند دیکھ کر اُس بلا سے ملُول ہُؤا اور اُس ہلاک کرنے والے فرِشتہ سے کہا بس اب اپنا ہاتھ کھینچ اور خُداوند کا فرِشتہ یبُوسی اُرناؔن کے کھلِیہان کے پاس کھڑا تھا۔


اور ایک اجنبی زادہ اشدُود میں تخت نشِین ہو گا اور مَیں فلِستِیوں کا فخر مِٹاؤُں گا۔


اور مَیں مُخالِف فَوج کے مُقابِل اپنے گھر کی چاروں طرف خَیمہ زن ہُوں گا تاکہ کوئی اُس میں سے آمد و رفت نہ کر سکے۔ پِھر کوئی ظالِم اُن کے درمِیان سے نہ گُذرے گا کیونکہ اب مَیں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لِیا ہے۔


اور یبُوسی اور اموری اور جِرجاشی۔


جو قبروں میں بَیٹھتے اور پوشِیدہ جگہوں میں رات کاٹتے اور سُؤر کا گوشت کھاتے ہیں اور جِن کے برتنوں میں نفرتی چِیزوں کا شوربا مَوجُود ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات