Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 9:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اور خُداوند اُن کے اُوپر دِکھائی دے گا اور اُس کے تِیر بِجلی کی طرح نِکلیں گے۔ ہاں خُداوند خُدا نرسِنگا پُھونکے گا اور جنُوبی بگُولوں کے ساتھ خرُوج کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تَب یَاہوِہ اُن پر ظاہر ہوں گے؛ اَور یَاہوِہ کے تیر بجلی کی مانند نکلیں گے۔ یَاہوِہ قادر یَاہوِہ نرسنگا پھُوکیں گے؛ وہ جُنوبی طُوفان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 तब रब उन पर ज़ाहिर होकर बिजली की तरह अपना तीर चलाएगा। रब क़ादिरे-मुतलक़ नरसिंगा फूँककर जुनूबी आँधियों में आएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 تب رب اُن پر ظاہر ہو کر بجلی کی طرح اپنا تیر چلائے گا۔ رب قادرِ مطلق نرسنگا پھونک کر جنوبی آندھیوں میں آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 9:14
28 حوالہ جات  

اُس نے اپنے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔ بلکہ تابڑ توڑ بِجلی سے اُن کو شِکست دی۔


کیونکہ دیکھو خُداوند آگ کے ساتھ آئے گا اور اُس کے رتھ گِردباد کی مانِند ہوں گے تاکہ اپنے قہر کو جوش کے ساتھ اور اپنی تنبِیہہ کو آگ کے شُعلہ میں ظاہِر کرے۔


تب خُداوند خرُوج کرے گا اور اُن قَوموں سے لڑے گا جَیسے جنگ کے دِن لڑا کرتا تھا۔


کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس کے لِئے چاروں طرف آتِشی دِیوار ہُوں گا اور اُس کے اندر اُس کی شَوکت۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ بڑا نرسِنگا پُھونکا جائے گا اور وہ جو اسُور کے مُلک میں قرِیبُ المَوت تھے اور وہ جو مُلکِ مِصرؔ میں جلاوطن تھے آئیں گے اور یروشلیِم کے مُقدّس پہاڑ پر خُداوند کی پرستِش کریں گے۔


دشتِ دریا کی بابت بارِ نبُوّت۔ جِس طرح جنُوبی گِردباد زور سے چلا آتا ہے اُسی طرح وہ دشت سے اور مُہِیب سرزمِین سے نزدِیک آ رہا ہے۔


اور مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک سفید گھوڑا ہے اور اُس کا سوار کمان لِئے ہُوئے ہے۔ اُسے ایک تاج دِیا گیا اور وہ فتح کرتا ہُؤا نِکلا تاکہ اَور بھی فتح کرے۔


تیرے اُڑنے والے تِیروں کی رَوشنی سے تیرے چمکِیلے بھالے کی جھلک سے آفتاب و مہتاب اپنے بُرجوں میں ٹھہر گئے۔


کیونکہ خُداوند اپنی جلالی آواز سُنائے گا اور اپنے قہر کی شِدّت اور آتشِ سوزان کے شُعلے اور سَیلاب اور آندھی اور اولوں کے ساتھ اپنا بازُو نِیچے لائے گا۔


اور ساتھ ہی خُدا بھی اپنی مرضی کے مُوافِق نِشانوں اور عجِیب کاموں اور طرح طرح کے مُعجِزوں اور رُوحُ القُدس کی نِعمتوں کے ذرِیعہ سے اُس کی گواہی دیتا رہا۔


یہاں تک کہ مَیں نے یروشلِیم سے لے کر چاروں طرف اِلُرِّکُم تک مسِیح کی خُوشخبری کی پُوری پُوری مُنادی کی۔


اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔


اُس روز خُداوند یروشلیِم کے باشِندوں کی حِمایت کرے گا اور اُن میں کا سب سے کمزور اُس روز داؤُد کی مانِند ہو گا اور داؤُد کا گھرانا خُدا کی مانِند یعنی خُداوند کے فرِشتہ کی مانِند جو اُن کے آگے آگے چلتا ہو۔


منڈلاتے ہُوئے پرِندہ کی طرح ربُّ الافواج یروشلیِم کی حِمایت کرے گا۔ وہ حِمایت کرے گا اور رہائی بخشے گا۔ رحم کرے گا اور بچا لے گا۔


اَے جہان کے تمام باشِندو اور اَے زمِین کے رہنے والو! جب پہاڑوں پر جھنڈا کھڑا کِیا جائے تو دیکھو اور جب نرسِنگا پُھونکا جائے تو سُنو۔


اور یشُوع نے اُن سب بادشاہوں پر اور اُن کے مُلک پر ایک ہی وقت میں تسلُّط حاصِل کِیا اِس لِئے کہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا اِسرائیلؔ کی خاطِر لڑا۔


اور وہ نرسِنگے کی بڑی آواز کے ساتھ اپنے فرِشتوں کو بھیجے گا اور وہ اُس کے برگُزِیدوں کو چاروں طرف سے آسمان کے اِس کنارے سے اُس کنارے تک جمع کریں گے۔


تُو نے اُسی کے لٹھ سے اُس کے بہادُروں کے سر پھوڑے۔ وہ مُجھے پراگندہ کرنے کو گِردباد کی طرح آئے وہ غرِیبوں کو تنہائی میں نِگل جانے پر خُوش تھے۔


آندھی جنُوب کی کوٹھری سے اور سردی شِمال سے آتی ہے۔


تب تیری ڈانٹ سے اَے خُداوند! تیرے نتھنوں کے دَم کے جھوکے سے پانی کی تھاہ دِکھائی دینے لگی اور جہان کی بُنیادیں نمُودار ہُوئِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات