Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 8:9 - کِتابِ مُقادّس

9 ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اَے لوگو اپنے ہاتھوں کو مضبُوط کرو۔ تُم جو اِس وقت یہ کلام سُنتے ہو جو ربُّ الافواج کے گھر یعنی ہَیکل کی تعمِیر کے لِئے بُنیاد ڈالتے وقت نبِیوں کی معرفت نازِل ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اَے لوگوں اَب تُم اِس کلام کو سُنو، تُم اَپنے ہاتھوں کو مضبُوط کرو تاکہ بیت المُقدّس کی تعمیر ہو سکے۔ یہی کلام اُن نبیوں کی مَعرفت بھی فرمایا گیا تھا جو اُس وقت قادرمُطلق یَاہوِہ کے گھر کی بُنیاد ڈالتے وقت وہاں مَوجُود تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, ‘हौसला रखकर तामीरी काम तकमील तक पहुँचाओ! आज भी तुम उन बातों पर एतमाद कर सकते हो जो नबियों ने रब्बुल-अफ़वाज के घर की बुनियाद डालते वक़्त सुनाई थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 رب الافواج فرماتا ہے، ’حوصلہ رکھ کر تعمیری کام تکمیل تک پہنچاؤ! آج بھی تم اُن باتوں پر اعتماد کر سکتے ہو جو نبیوں نے رب الافواج کے گھر کی بنیاد ڈالتے وقت سنائی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 8:9
18 حوالہ جات  

اُن کو جو کچ دِلے ہیں کہو ہِمّت باندھو مت ڈرو۔ دیکھو تُمہارا خُدا سزا اور جزا لِئے آتا ہے۔ ہاں خُدا ہی آئے گا اور تُم کو بچائے گا۔


کہ یہُوداؔہ کے ناظِم زرُبّابل سے کہہ دے کہ مَیں آسمان اور زمِین کو ہِلاؤُں گا۔


تب تُو اِقبال مند ہو گا بشرطیکہ تُو اُن آئِین اور احکام پر جو خُداوند نے مُوسیٰ کو اِسرائیلؔ کے لِئے دِئے اِحتیاط کر کے عمل کرے۔ سو ہِمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ۔ خَوف نہ کر۔ ہِراسان نہ ہو۔


پس اَے میرے فرزند! تُو اُس فضل سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہے مضبُوط بن۔


غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔


پِھر ربُّ الافواج کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا


اَے بنی یہُوداؔہ اور اَے بنی اِسرائیل جِس طرح تُم دُوسری قَوموں میں لَعنت تھے اُسی طرح مَیں تُم کو چُھڑاؤُں گا اور تُم برکت ہو گے۔ ہِراسان نہ ہو بلکہ تُمہارے ہاتھ مضبُوط ہوں۔


تب زرُبّاؔبل بِن سیالتی ایل اور سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق اور لوگوں کا سب بقِیّہ خُداوند اپنے خُدا کے کلام اور اُس کے بھیجے ہُوئے حجَّی نبی کی باتوں کے شِنوا ہُوئے اور لوگ خُداوند کے حضُور ترسان ہُوئے۔


دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو یہُوداؔہ کے ناظِم زرُبّاؔبل بِن سیالتی ایل اور سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق کو حجَّی نبی کی معرفت خُداوند کا کلام پُہنچا۔


اور داؤُد نے اپنے بیٹے سُلیماؔن سے کہا کہ ہِمّت باندھ اور حَوصلہ سے کام کر۔ خَوف نہ کر۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ خُداوند خُدا جو میرا خُدا ہے تیرے ساتھ ہے۔ وہ تُجھ کو نہ چھوڑے گا اور نہ ترک کرے گا جب تک خُداوند کے مسکن کی خِدمت کا سارا کام تمام نہ ہو جائے۔


شرِیعت کی یہ کِتاب تیرے مُنہ سے نہ ہٹے بلکہ تُجھے دِن اور رات اِسی کا دھیان ہو تاکہ جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس سب پر تُو اِحتیاط کر کے عمل کر سکے کیونکہ تب ہی تُجھے اِقبال مندی کی راہ نصِیب ہو گی اور تُو خُوب کامیاب ہو گا۔


سو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ کیونکہ تُو اِس قَوم کو اُس مُلک کا وارِث کرائے گا جِسے مَیں نے اُن کو دینے کی قَسم اُن کے باپ دادا سے کھائی۔


سو یہُودیوں کے بزُرگ حَجّی نبی اور زکرؔیاہ بِن عِدُّو کی نبُوّت کے سبب سے تعمِیر کرتے اور کامیاب ہوتے رہے اور اُنہوں نے اِسرائیل کے خُدا کے حُکم اور خورس اور دارا اور شاہِ فارِس ارتخششتا کے حُکم کے مُطابِق اُسے بنایا اور تمام کِیا۔


اب اور آیندہ اِس کا خیال رکھّو۔ آج خُداوند کی ہَیکل کی بُنیاد کے ڈالے جانے یعنی نویں مہِینے کی چَوبِیسوِیں تارِیخ سے اِس کا خیال رکھّو۔


لیکن تُم مضبُوط بنو اور تُمہارے ہاتھ ڈِھیلے نہ ہونے پائیں کیونکہ تُمہارے کام کا اجر مِلے گا۔


کمزور ہاتھوں کو زور اور ناتوان گُھٹنوں کو توانائی دو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات