Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 8:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اور ایک شہر کے باشِندے دُوسرے شہر میں جا کر کہیں گے چلو ہم جلد خُداوند سے درخواست کریں اور ربُّ الافواج کے طالِب ہوں۔ مَیں بھی چلتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَور ایک شہر کے باشِندے دُوسرے شہر میں جا کر کہیں گے، ’چلو فوراً جا کر یَاہوِہ سے درخواست کریں اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کی تلاش میں رہو، کیونکہ مَیں وہاں خُود بھی جا رہا ہُوں۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 एक शहर के बाशिंदे दूसरे शहर में जाकर कहेंगे, ‘आओ, हम यरूशलम जाकर रब से इलतमास करें, रब्बुल-अफ़वाज की मरज़ी दरियाफ़्त करें। हम भी जाएंगे।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 ایک شہر کے باشندے دوسرے شہر میں جا کر کہیں گے، ’آؤ، ہم یروشلم جا کر رب سے التماس کریں، رب الافواج کی مرضی دریافت کریں۔ ہم بھی جائیں گے۔‘

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 8:21
10 حوالہ جات  

اور بَیت ایل کے باشِندوں نے شراؔضر اور رجم مِلک اور اُس کے لوگوں کو بھیجا کہ خُداوند سے درخواست کریں۔


آؤ ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عِرفان میں ترقّی کریں۔ اُس کا ظہُور صُبح کی مانِند یقِینی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانِند یعنی آخِری برسات کی مانِند جو زمِین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔


اَے خُداوند کی مخلُوقات! سب اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو اُس کے تسلُّط کے سب مقاموں میں ہو۔ اَے میری جان! تُو خُداوند کو مُبارک کہہ۔


بُہت سی اُمّتیں اور زبردست قَومیں ربُّ الافواج کی طالِب ہوں گی اور خُداوند سے درخواست کرنے کو یروشلیِم میں آئیں گی۔


اور لاویوں کے پِیچھے اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے اَیسے لوگ جِنہوں نے خُداوند اِسرائیل کے خُدا کی تلاش میں اپنا دِل لگایا تھا یروشلیِم میں آئے کہ خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضُور قُربانی چڑھائیں۔


بلکہ بُہت سی اُمّتیں آئیں گی اور کہیں گی آؤ خُداوند کے پہاڑ پر چڑھیں یعنی یعقُوبؔ کے خُدا کے گھر میں داخِل ہوں اور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گا اور ہم اُس کے راستوں پر چلیں گے کیونکہ شرِیعت صِیّون سے اور خُداوند کا کلام یروشلیِم سے صادِر ہو گا۔


کیونکہ ایک دِن آئے گا کہ اِفرائِیم کی پہاڑِیوں پر نِگہبان پُکاریں گے کہ اُٹھو ہم صِیُّون پر خُداوند اپنے خُدا کے حضُور چلیں۔


وہ دونوں شاگِرد اُس کو یہ کہتے سُن کر یِسُوعؔ کے پِیچھے ہو لِئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات