Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 8:10 - کِتابِ مُقادّس

10 کیونکہ اُن دِنوں سے پہلے نہ اِنسان کے لِئے مزدُوری تھی اور نہ حَیوان کا کِرایہ تھا اور دُشمن کے سبب سے آنے جانے والے محفُوظ نہ تھے کیونکہ مَیں نے سب لوگوں میں نِفاق ڈال دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اُن دِنوں سے پہلے نہ اِنسان کے لیٔے مزدُوری تھی نہ جانوروں کے لیٔے کرایہ تھا اَور نہ دُشمنوں کے سبب سے کویٔی سلامتی کے ساتھ اَپنے کام کاج پر جا سَکتا تھا، کیونکہ اُن کے چاروں طرف دُشمن مَوجُود تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 याद रहे कि उस वक़्त से पहले न इनसान और न हैवान को मेहनत की मज़दूरी मिलती थी। आने जानेवाले कहीं भी दुश्मन के हमलों से महफ़ूज़ नहीं थे, क्योंकि मैंने हर आदमी को उसके हमसाये का दुश्मन बना दिया था।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 یاد رہے کہ اُس وقت سے پہلے نہ انسان اور نہ حیوان کو محنت کی مزدوری ملتی تھی۔ آنے جانے والے کہیں بھی دشمن کے حملوں سے محفوظ نہیں تھے، کیونکہ مَیں نے ہر آدمی کو اُس کے ہم سائے کا دشمن بنا دیا تھا۔‘

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 8:10
11 حوالہ جات  

اور اگر دُشمن اُن کو اسِیر کر کے لے جائیں تو وہاں تلوار کو حُکم کرُوں گا اور وہ اُن کو قتل کرے گی اور مَیں اُن کی بھلائی کے لِئے نہیں بلکہ بُرائی کے لِئے اُن پر نِگاہ رکُھّوں گا۔


کیا یہ مُمکِن ہے کہ شہر میں نرسِنگا پُھونکا جائے اور لوگ نہ کانپیں یا کوئی بلا شہر پر آئے اور خُداوند نے اُسے نہ بھیجا ہو؟


اور مَیں مِصریوں کو آپس میں مُخالِف کر دُوں گا۔ اُن میں ہر ایک اپنے بھائی سے اور ہر ایک اپنے ہمسایہ سے لڑے گا۔ شہر شہر سے اور صُوبہ صُوبہ سے۔


خُداوند فرماتا ہے دیکھ مَیں بُہت سے ماہی گِیروں کو بُلواؤُں گا اور وہ اُن کو شِکار کریں گے اور پِھر مَیں بُہت سے شِکارِیوں کو بُلواؤُں گا اور وہ ہر پہاڑ سے اور ہر ٹِیلے سے اور چٹانوں کے شِگافوں سے اُن کو پکڑ نِکالیں گے۔


تِیر اندازوں کے شور سے دُور پنگھٹوں میں وہ خُداوند کے صادِق کاموں کا یعنی اُس کی حُکُومت کے اُن صادِق کاموں کا جو اِسرائیلؔ میں ہُوئے ذِکر کریں گے۔ اُس وقت خُداوند کے لوگ اُتر اُتر کر پھاٹکوں پر گئے۔


پس اب اور آیندہ کو اُس وقت کا خیال رکھّو جب کہ ابھی خُداوند کی ہَیکل کا پتھّر پر پتھّر نہ رکھّا گیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات