Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 6:8 - کِتابِ مُقادّس

8 تب اُس نے بُلند آواز سے مُجھ سے کہا دیکھ جو شِمالی مُلک کو گئے ہیں اُنہوں نے وہاں میرا جی ٹھنڈا کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 تَب یَاہوِہ نے بہ آواز بُلند مُجھے پُکار کر فرمایا، ”دیکھو، جو شمالی مُلک کی طرف گیٔے ہیں، اُنہُوں نے شمالی مُلک میں میری رُوح کو سکون دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 फ़रिश्ते ने मुझे आवाज़ देकर कहा, “उन घोड़ों पर ख़ास ध्यान दो जो शिमाली मुल्क की तरफ़ बढ़ रहे हैं। यह उस मुल्क पर मेरा ग़ुस्सा उतारेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 فرشتے نے مجھے آواز دے کر کہا، ”اُن گھوڑوں پر خاص دھیان دو جو شمالی ملک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ اُس ملک پر میرا غصہ اُتاریں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 6:8
15 حوالہ جات  

میرا قہر یُوں پُورا ہو گا تب میرا غضب اُن پر دِھیما ہو جائے گا اور میری تسکِین ہو گی اور جب مَیں اُن پر اپنا قہر پُورا کرُوں گا تب وہ جانیں گے کہ مُجھ خُداوند نے اپنی غَیرت سے یہ سب کُچھ فرمایا تھا۔


اور مَیں اُن قَوموں سے جو آرام میں ہیں نِہایت ناراض ہُوں کیونکہ جب مَیں تھوڑا ناراض تھا تو اُنہوں نے اُس آفت کو بُہت زِیادہ کر دِیا۔


تیری ناپاکی میں خباثت ہے کیونکہ مَیں تُجھے پاک کِیا چاہتا ہُوں پر تُو پاک ہونا نہیں چاہتی۔ تُو اپنی ناپاکی سے پِھر پاک نہ ہو گی جب تک مَیں اپنا قہر تُجھ پر پُورا نہ کر چکُوں۔


تاکہ تُو یاد کرے اور پشیمان ہو اور شرم کے مارے پِھر کبھی مُنہ نہ کھولے جب کہ مَیں سب کُچھ جو تُو نے کِیا ہے مُعاف کر دُوں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


تب میرا قہر تُجھ پر دِھیما ہو جائے گا اور میری غَیرت تُجھ سے جاتی رہے گی اور مَیں تسکِین پاؤُں گا اور پِھر غضب ناک نہ ہُوں گا۔


تُم سب جمع ہو کر سُنو۔ اُن میں سے کِس نے اِن باتوں کی خبر دی ہے؟ وہ جِسے خُداوند نے پسند کِیا ہے اُس کی خُوشی کو بابل کے مُتعلِّق عمل میں لائے گا اور اُسی کا ہاتھ کسدیوں کی مُخالفت میں ہو گا۔


اِس لِئے خُداوند ربُّ الافواج اِسرائیل کا قادِر یُوں فرماتا ہے کہ آہ مَیں ضرُور اپنے مُخالِفوں سے آرام پاؤُں گا اور اپنے دُشمنوں سے اِنتِقام لُوں گا۔


اگر حاکِم تُجھ پر قہر کرے تو اپنی جگہ نہ چھوڑ کیونکہ برداشت بڑے بڑے گُناہوں کو دبا دیتی ہے۔


سمسُوؔن نے اُن سے کہا کہ تُم جو اَیسا کام کرتے ہو تو ضرُور ہی مَیں تُم سے بدلہ لُوں گا اور اِس کے بعد باز آؤُں گا۔


خُدا نے مِدیاؔن کے سردار عورؔیب اور زئیب کو تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا۔ پس تُمہاری طرح مَیں کر ہی کیا سکا ہُوں؟ جب اُس نے یہ کہا کہ تو اُن کا غُصّہ اُس کی طرف سے دِھیما ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات