Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 5:6 - کِتابِ مُقادّس

6 مَیں نے پُوچھا یہ کیا ہے؟ اُس نے جواب دِیا یہ ایک ایفہ نِکل رہا ہے اور اُس نے کہا کہ تمام مُلک میں یِہی اُن کی شبِہیہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 مَیں نے پُوچھا، ”یہ کیا ہے؟“ اُس نے جَواب دیا، ”یہ اناج ناپنے کی ایک ٹوکری ہے۔“ اُس نے پھر کہا، ”اِس ٹوکری میں مُلک کے سَب لوگوں کے گُناہ بھرے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 मैंने पूछा, “यह क्या है?” उसने जवाब दिया, “यह अनाज की पैमाइश करने की टोकरी है। यह पूरे मुल्क में नज़र आती है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 مَیں نے پوچھا، ”یہ کیا ہے؟“ اُس نے جواب دیا، ”یہ اناج کی پیمائش کرنے کی ٹوکری ہے۔ یہ پورے ملک میں نظر آتی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 5:6
8 حوالہ جات  

اور ایفہ کو چھوٹا اور مِثقال کو بڑا بناتے اور فریب کی ترازُو سے دغابازی کرتے اور کہتے ہو کہ نئے چاند کا دِن کب گُذرے گا تاکہ ہم غلّہ بیچیں اور سبت کا دِن کب ختم ہو گا کہ گیہُوں کے کھتّے کھولیں؟


ٹھیک ترازُو۔ ٹھیک باٹ۔ پُورا اَیفہ اور پُورا ہِین رکھنا۔ جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا مَیں ہی ہُوں خُداوند تُمہارا خُدا۔


اور سِیسے کا ایک گول سرپوش اُٹھایا گیا اور ایک عَورت ایفہ میں بَیٹھی نظر آئی۔


تُم جو چاہتے ہو کہ مُحتاجوں کو نِگل جاؤ اور مِسکِینوں کو مُلک سے نیست کرو۔


تاکہ مِسکِین کو رُوپیہ سے اور مُحتاج کو ایک جوڑی جُوتیوں سے خرِیدیں اور گیہُوں کی پھٹکن بیچیں یہ بات سُنو!


کیا شرِیر کے گھر میں اب تک ناجائِز نفع کے خزانے اور ناقِص و نفرتی پَیمانے نہیں ہیں؟


مَیں اُسی روز اُن سب کو جو لوگوں کے گھروں میں گُھس کر اپنے آقا کے گھر کو لُوٹ اور مکر سے بھرتے ہیں سزا دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات