Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 5:4 - کِتابِ مُقادّس

4 ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں اُسے بھیجتا ہُوں اور وہ چور کے گھر میں اور اُس کے گھر میں جو میرے نام کی جُھوٹی قَسم کھاتا ہے گُھسے گا اور اُس کے گھر میں رہے گا اور اُسے اُس کی لکڑی اور پتّھر سمیت برباد کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 قادرمُطلق یَاہوِہ یہ اعلان کرتے ہیں، ’ہیں اِس لعنت کو ہر ایک چور کے گھر میں اَور ہر ایک اُس شخص کے گھر میں بھیج رہا ہُوں جو میرے نام کی جھُوٹی قَسم کھاتا ہے۔ اَور میری یہ لعنت اُس گھر میں قائِم رہے گی اَور اُس گھر کو اُس کی لکڑی اَور پتّھر سمیت برباد کر دے گی۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, ‘मैं यह भेजूँगा तो चोर और मेरे नाम की झूटी क़सम खानेवाले के घर में लानत दाख़िल होगी और उसके बीच में रहकर उसे लकड़ी और पत्थर समेत तबाह कर देगी’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 رب الافواج فرماتا ہے، ’مَیں یہ بھیجوں گا تو چور اور میرے نام کی جھوٹی قَسم کھانے والے کے گھر میں لعنت داخل ہو گی اور اُس کے بیچ میں رہ کر اُسے لکڑی اور پتھر سمیت تباہ کر دے گی‘۔“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 5:4
19 حوالہ جات  

شرِیروں کے گھر پر خُداوند کی لَعنت ہے لیکن صادِقوں کے مسکن پر اُس کی برکت ہے۔


اور مَیں عدالت کے لِئے تُمہارے نزدِیک آؤُں گا اور جادُوگروں اور بدکاروں اور جُھوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو مزدُوری نہیں دیتے اور بیواؤں اور یتِیموں پر سِتم کرتے اور مُسافِروں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مُجھ سے نہیں ڈرتے مُستعِد گواہ ہُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


وہ جو اُس کا نہیں اُس کے ڈیرے میں بسے گا۔ اُس کے مکان پر گندھک چِھترائی جائے گی۔


سو تُو اَیسی مکرُوہ چِیز اپنے گھر میں لا کر اُس کی طرح نیست کر دِیا جانے کے لائِق نہ بن جانا بلکہ تُو اُس سے ازحد گھِن کھانا اور اُس سے بِالکُل نفرت رکھنا کیونکہ وہ ملعُون چِیز ہے۔


ساری تارِیکی اُس کے خزانوں کے لِئے رکھّی ہُوئی ہے۔ وہ آگ جو کِسی اِنسان کی سُلگائی ہُوئی نہیں اُسے کھا جائے گی۔ وہ اُسے جو اُس کے ڈیرے میں بچا ہُؤا ہو گا بھسم کر دے گی۔


اِس سبب سے لَعنت نے زمِین کو نِگل لِیا اور اُس کے باشِندے مُجرم ٹھہرے اور اِسی لِئے زمِین کے لوگ بھسم ہُوئے اور تھوڑے سے آدمی بچ گئے۔


جِس طرح چور پکڑا جانے پر رُسوا ہوتا ہے اُسی طرح اِسرائیل کا گھرانا رُسوا ہُؤا۔ وہ اور اُس کے بادشاہ اور اُمرا اور کاہِن اور نبی۔


بدزُبانی عہد شِکنی اور خُون ریزی اور چوری اور حرام کاری کے سِوا اَور کُچھ نہیں ہوتا۔ وہ ظُلم کرتے ہیں اور خُون پر خُون ہوتا ہے۔


اِس لِئے مُلک ماتم کرے گا اور اُس کے تمام باشِندے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں سمیت ناتواں ہو جائیں گے بلکہ سمُندر کی مچھلیاں بھی غائِب ہو جائیں گی۔


کیونکہ وہ نیکی کرنا نہیں جانتے خُداوند فرماتا ہے جو اپنے قصروں میں ظُلم اور لُوٹ کو جمع کرتے ہیں۔


پِھر اُس نے مُجھ سے کہا یہ وہ لَعنت ہے جو تمام مُلک پر نازِل ہونے کو ہے اور اِس کے مُطابِق ہر ایک چور اور جُھوٹی قَسم کھانے والا یہاں سے کاٹ ڈالا جائے گا۔


اور تُم میں سے کوئی اپنے بھائی کے خِلاف دِل میں بُرا منصُوبہ نہ باندھے اور جُھوٹی قَسم کو عزِیز نہ رکھّے کیونکہ مَیں اِن سب باتوں سے نفرت رکھتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے۔


شہر میں بھی تُو لَعنتی ہو گا اور کھیت میں بھی لَعنتی ہو گا۔


ہم اُن سے یِہی کریں گے اور اُن کو جِیتا چھوڑیں گے تا نہ ہو کہ اُس قَسم کے باعِث جو ہم نے اُن سے کھائی ہے ہم پر غضب ٹُوٹے۔


وہ اپنے گھر پر ٹیک لگائے گا لیکن وہ کھڑا نہ رہے گا۔ وہ اُسے مضبُوطی سے تھامے گا پر وہ قائِم نہ رہے گا۔


تیرے نفرت کرنے والے شرم کا جامہ پہنیں گے اور شرِیروں کا ڈیرا قائِم نہ رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات