Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 5:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اُس نے مُجھے جواب دِیا سِنعار کے مُلک کو تاکہ اِس کے لِئے گھر بنائیں اور جب وہ تیّار ہو تو یہ اپنی جگہ میں رکھّی جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُس نے جَواب دیا، ”مُلک بابیل کو جہاں وہ اِس کے لئے ایک گھر تعمیر کرےگا اَور جَب وہ تیّار ہو جائے تو اُس میں یہ ٹوکری رکھی جائے گی۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उसने जवाब दिया, “मुल्के-बाबल में। वहाँ वह उसके लिए घर बना देंगी। जब घर तैयार होगा तो टोकरी वहाँ उस की अपनी जगह पर रखी जाएगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُس نے جواب دیا، ”ملکِ بابل میں۔ وہاں وہ اُس کے لئے گھر بنا دیں گی۔ جب گھر تیار ہو گا تو ٹوکری وہاں اُس کی اپنی جگہ پر رکھی جائے گی۔“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 5:11
10 حوالہ جات  

اور اَیسا ہُؤا کہ مشرِق کی طرف سفر کرتے کرتے اُن کو مُلکِ سِنعار میں ایک میدان مِلا اور وہ وہاں بس گئے۔


اور خُداوند نے شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم کو اور خُدا کے گھر کے بعض ظرُوف کو اُس کے حوالہ کر دِیا اور وہ اُن کو سِنعار کی سرزمِین میں اپنے بُت خانہ میں لے گیا چُنانچہ اُس نے ظرُوف کو اپنے بُت کے خزانہ میں داخِل کِیا۔


اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلکِ سنعار میں بابلؔ اور ارک ؔاور اکّاؔد اور کلنہ ؔسے ہُوئی۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔


اور سنعار کے بادشاہ اَمرافلؔ اور الاسرؔ کے بادشاہ اریوکؔ اور عیلامؔ کے بادشاہ کِدرلاعمرؔ اور جوئیمؔ کے بادشاہ تدعالؔ کے ایّام میں۔


کیونکہ اُس نے بابل میں یہ کہلا بھیجا ہے کہ یہ مُدّت دراز ہے۔ تُم گھر بناؤ اور بسو اور باغ لگاؤ اور اُن کا پَھل کھاؤ۔


اور وہ تلوار کا لُقمہ ہو جائیں گے اور اسِیر ہو کر سب قَوموں میں پُہنچائے جائیں گے اور جب تک غَیر قَوموں کی مِیعاد پُوری نہ ہو یروشلِیم غَیر قَوموں سے پامال ہوتا رہے گا۔


کیونکہ بنی اِسرائیل بُہت دِنوں تک بادشاہ اور حاکِم اور قُربانی اور سُتُون اور افُود اور تِراؔفِیم کے بغَیر رہیں گے۔


تو خُداوند تُجھ پر عجِیب آفتیں نازِل کرے گا اور تیری اَولاد کی آفتوں کو بڑھا کر بڑی اور دیرپا آفتیں اور سخت اور دیرپا بیمارِیاں کر دے گا۔


تب مَیں نے اُس فرِشتہ سے جو مُجھ سے کلام کرتا تھا پُوچھا کہ یہ ایفہ کو کہاں لِئے جاتی ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات