Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 2:9 - کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ دیکھ مَیں اُن پر اپنا ہاتھ ہِلاؤُں گا اور وہ اپنے غُلاموں کے لِئے لُوٹ ہوں گے۔ تب تُم جانو گے کہ ربُّ الافواج نے مُجھے بھیجا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یقیناً مَیں اُن کے خِلاف اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا تاکہ اُن کے غُلام اُنہیں لُوٹ لیں۔ تَب تُم جانوگے کہ یَاہوِہ قادرمُطلق نے مُجھے بھیجا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 इसलिए यक़ीन करो कि मैं अपना हाथ उनके ख़िलाफ़ उठाऊँगा। उनके अपने ग़ुलाम उन्हें लूट लेंगे।” तब तुम जान लोगे कि रब्बुल-अफ़वाज ने मुझे भेजा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اِس لئے یقین کرو کہ مَیں اپنا ہاتھ اُن کے خلاف اُٹھاؤں گا۔ اُن کے اپنے غلام اُنہیں لُوٹ لیں گے۔“ تب تم جان لو گے کہ رب الافواج نے مجھے بھیجا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 2:9
30 حوالہ جات  

اُس وقت ربُّ الافواج کے ہاتھ چلانے سے جو وہ مِصرؔ پر چلائے گا مِصری عَورتوں کی مانِند ہو جائیں گے اور ہَیبت زدہ اور ہِراسان ہوں گے۔


اور وہ جو دُور ہیں آ کر خُداوند کی ہَیکل کو تعمِیر کریں گے۔ تب تُم جانو گے کہ ربُّ الافواج نے مُجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے اور اگر تُم دِل سے خُداوند اپنے خُدا کی فرمانبرداری کرو گے تو یہ باتیں پُوری ہوں گی۔


کہ زرُبّاؔبل کے ہاتھوں نے اِس گھر کی نیو ڈالی اور اُسی کے ہاتھ اِسے تمام بھی کریں گے۔ تب تُو جانے گا کہ ربُّ الافواج نے مُجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے۔


یہاں تک کہ وہ نہ مَیدان سے لکڑی لائیں گے اور نہ جنگلوں سے کاٹیں گے کیونکہ وہ ہتھیار ہی جلائیں گے اور وہ اپنے لُوٹنے والوں کو لُوٹیں گے اور اپنے غارت کرنے والوں کو غارت کریں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


اور لوگ اُن کو لا کر اُن کے مُلک میں پُہنچائیں گے اور اِسرائیل کا گھرانا خُداوند کی سرزمِین میں اُن کا مالِک ہو کر اُن کو غُلام اور لَونڈیاں بنائے گا کیونکہ وہ اپنے اسِیر کرنے والوں کو اسِیر کریں گے اور اپنے ظُلم کرنے والوں پر حُکُومت کریں گے۔


تب خُداوند بحرِ مِصرؔ کی خلِیج کو بِالکُل نیست کر دے گا اور اپنی بادِ سمُوم سے دریایِ فراؔت پر ہاتھ چلائے گا اور اُس کو سات نالے کر دے گا اور اَیسا کرے گا کہ لوگ جُوتے پہنے ہُوئے پار چلے جائیں گے۔


لیکن مَیں نے یہ باتیں اِس لِئے تُم سے کہِیں کہ جب اُن کا وقت آئے تو تُم کو یاد آ جائے کہ مَیں نے تُم سے کہہ دِیا تھا اور مَیں نے شرُوع میں تُم سے یہ باتیں اِس لِئے نہ کہِیں کہ مَیں تُمہارے ساتھ تھا۔


اب مَیں اُس کے ہونے سے پہلے تُم کو جتائے دیتا ہُوں تاکہ جب ہو جائے تو تُم اِیمان لاؤ کہ مَیں وُہی ہُوں۔


کیونکہ ربُّ الافواج جِس نے مُجھے اپنے جلال کی خاطِر اُن قَوموں کے پاس بھیجا ہے جِنہوں نے تُم کو غارت کِیا یُوں فرماتا ہے کہ جو کوئی تُم کو چُھوتا ہے میری آنکھ کی پُتلی کو چُھوتا ہے۔


اِس لِئے ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم! یقِیناً موآب سدُوؔم کی مانِند ہو گا اور بنی عمُّون عمُورؔہ کی مانِند۔ وہ پُرخار و نمکزار اور ابدُالآباد برباد رہیں گے۔ میرے لوگوں کا بقِیّہ اُن کو غارت کرے گا اور میری قَوم کے باقی لوگ اُن کے وارِث ہوں گے۔


چُونکہ تُو نے مُلک و شہر و باشِندوں میں خُون ریزی اور سِتم گری کی ہے اِس لِئے وہ زِیادتی جو لُبناؔن پر ہُوئی اور وہ ہلاکت جِس سے جانور ڈر گئے تُجھ پر آئے گی۔


چُونکہ تُو نے بُہت سی قَوموں کو لُوٹ لِیا اور مُلک و شہر و باشِندوں میں خُون ریزی اور سِتم گری کی ہے اِس لِئے باقی ماندہ لوگ تُجھے غارت کریں گے۔


وہ نبی جو سلامتی کی خبر دیتا ہے جب اُس نبی کا کلام پُورا ہو جائے تو معلُوم ہو گا کہ فی الحقِیقت خُداوند نے اُسے بھیجا ہے۔


اور سب قَومیں اُس کی اور اُس کے بیٹے اور اُس کے پوتے کی خِدمت کریں گی جب تک کہ اُس کی مُملکت کا وقت نہ آئے۔ تب بُہت سی قَومیں اور بڑے بڑے بادشاہ اُس سے خِدمت کروائیں گے۔


تیری رسِّیاں ڈِھیلی ہیں۔ لوگ مستُول کی چُول کو مضبُوط نہ کر سکے۔ وہ بادبان نہ پَھیلا سکے۔ سو لُوٹ کا وافِرمال تقسِیم کِیا گیا۔ لنگڑے بھی غنِیمت پر قابِض ہو گئے۔


تُجھ پر افسوس کہ تُو غارت کرتا ہے اور غارت نہ کِیا گیا تھا! تُو دغابازی کرتا ہے اور کِسی نے تُجھ سے دغابازی نہ کی تھی۔ جب تُو غارت کر چُکے گا تو تُو غارت کِیا جائے گا اور جب تُو دغابازی کر چُکے گا تو اَور لوگ تُجھ سے دغابازی کریں گے۔


تُم ننگے پہاڑ پر ایک جھنڈا کھڑا کرو۔ اُن کو بُلند آواز سے پُکارو اور ہاتھ سے اِشارہ کرو کہ وہ سرداروں کے دروازوں کے اندر جائیں۔


وہ آج کے دِن نوب میں خَمیہ زن ہو گا۔ تب وہ دُخترِ صِیُّون کے پہاڑ یعنی کوہِ یروشلیِم پر ہاتھ اُٹھا کر دھمکائے گا۔


میرے نزدِیک آؤ اور یہ سُنو۔ مَیں نے شرُوع ہی سے پوشِیدگی میں کلام نہیں کِیا۔ جِس وقت سے کہ وہ تھا مَیں وہِیں تھا اور اب خُداوند خُدا نے اور اُس کی رُوح نے مُجھ کو بھیجا ہے۔


اور اُس وقت بُہت سی قَومیں خُداوند سے میل کریں گی اور میری اُمّت ہوں گی اور مَیں تیرے اندر سکُونت کرُوں گا۔ تب تُو جانے گی کہ ربُّ الافواج نے مُجھے تیرے پاس بھیجا ہے۔


تب خُداوند پِھر کوہِ صِیّون کے ہر ایک مکان پر اور اُس کی مجلِس گاہوں پر دِن کو بادل اور دُھواں اور رات کو روشن شُعلہ پَیدا کرے گا۔ تمام جلال پر ایک سائبان ہو گا۔


اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکار کیونکہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔


اُس وقت یہُوداؔہ کے مُلک میں یہ گِیت گایا جائے گا۔ ہمارا ایک مُحکم شہر ہے جِس کی فصِیل اور پُشتوں کی جگہ وہ نجات ہی کو مُقرّر کرے گا۔


بلکہ وہاں ذُوالجلال خُداوند بڑی بڑی ندیوں اور نہروں کے بدلے ہماری گُنجایش کے لِئے آپ مَوجُود ہو گا کہ وہاں ڈانڈ کی کوئی کشتی نہ جائے گی اور نہ شان دار جہازوں کا گُذر اُس میں ہو گا۔


پِھر کبھی تیرے مُلک میں ظُلم کا ذِکر نہ ہو گا اور نہ تیری حدُود کے اندر خرابی یا بربادی کا بلکہ تُو اپنی دِیواروں کا نام نجات اور اپنے پھاٹکوں کا حمد رکھّے گی۔


پِھر تیری روشنی نہ دِن کو سُورج سے ہو گی نہ چاند کے چمکنے سے بلکہ خُداوند تیرا ابدی نُور اور تیرا خُدا تیرا جلال ہو گا۔


دیکھ میری بِنتِ قَوم کے نالہ کی آواز دُور کے مُلک سے آتی ہے۔ کیا خُداوند صِیُّون میں نہیں؟ کیا اُس کا بادشاہ اُس میں نہیں؟ اُنہوں نے کیوں اپنی تراشی ہُوئی مُورتوں سے اور بے گانہ معبُودوں سے مُجھ کو غضب ناک کِیا؟


تب تُم جانو گے کہ مَیں اِسرائیل کے درمِیان ہُوں اور مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں اور کوئی دُوسرا نہیں اور میرے لوگ کبھی شرمِندہ نہ ہوں گے۔


خُداوند نے تیری سزا کو دُور کر دِیا۔ اُس نے تیرے دُشمنوں کو نِکال دِیا۔ خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ تیرے اندر ہے۔ تُو پِھر مُصِیبت کو نہ دیکھے گی۔


اور ربُّ الافواج اُن کی حِمایت کرے گا اور وہ دُشمنوں کو نِگلیں گے اور فلاخن کے پتّھروں کو پایمال کریں گے اور پی کر متوالوں کی مانِند شور مچائیں گے اور کٹوروں اور مذبح کے کونوں کی مانِند معمُور ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات