زکریاہ 2:11 - کِتابِ مُقادّس11 اور اُس وقت بُہت سی قَومیں خُداوند سے میل کریں گی اور میری اُمّت ہوں گی اور مَیں تیرے اندر سکُونت کرُوں گا۔ تب تُو جانے گی کہ ربُّ الافواج نے مُجھے تیرے پاس بھیجا ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ11 ”اُس دِن بہت سِی قومیں یَاہوِہ کے ساتھ مِل جایٔیں گی اَور وہ میری اُمّت بَن جایٔیں گی۔ اَور مَیں تمہارے درمیان سکونت کروں گا، اُس دِن تُم جان لوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 उस दिन बहुत-सी अक़वाम मेरे साथ पैवस्त होकर मेरी क़ौम का हिस्सा बन जाएँगी। मैं ख़ुद तेरे दरमियान सुकूनत करूँगा।” तब तू जान लेगी कि रब्बुल-अफ़वाज ने मुझे तेरे पास भेजा है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 اُس دن بہت سی اقوام میرے ساتھ پیوست ہو کر میری قوم کا حصہ بن جائیں گی۔ مَیں خود تیرے درمیان سکونت کروں گا۔“ تب تُو جان لے گی کہ رب الافواج نے مجھے تیرے پاس بھیجا ہے۔ باب دیکھیں |
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مِصرؔ کی دَولت اور کُوؔش کی تِجارت اور سبا کے قدآور لوگ تیرے پاس آئیں گے اور تیرے ہوں گے۔ وہ تیری پیرَوی کریں گے۔ وہ بیڑِیاں پہنے ہُوئے اپنا مُلک چھوڑ کر آئیں گے اور تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔ وہ تیری مِنّت کریں گے اور کہیں گے یقِیناً خُدا تُجھ میں ہے اور کوئی دُوسرا نہیں اور اُس کے سِوا کوئی خُدا نہیں۔
تب مَیں اُن کے درمِیان ایک نِشان نصب کرُوں گا اور مَیں اُن کو جو اُن میں سے بچ نِکلیں قَوموں کی طرف بھیجُوں گا یعنی ترسِیس اور پُول اور لُود کو جو تِیرانداز ہیں اور تُوبل اور یاواؔن کو اور دُور کے جزِیروں کو جِنہوں نے میری شُہرت نہیں سُنی اور میرا جلال نہیں دیکھا اور وہ قَوموں کے درمیان میرا جلال بیان کریں گے۔