Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 14:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور اُس روز وہ کوہِ زَیتُون پر جو یروشلیِم کے مشرِق میں واقِع ہے کھڑا ہو گا اور کوہِ زَیتُون بِیچ سے پھٹ جائے گا اور اُس کے مشرِق سے مغرِب تک ایک بڑی وادی ہو جائے گی کیونکہ آدھا پہاڑ شِمال کو سرک جائے گا اور آدھا جنُوب کو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اُس دِن یَاہوِہ کوہِ زَیتُون پرجو یروشلیمؔ کے مشرق میں ہے؛ کھڑے ہوں گے اَور کوہِ زَیتُون درمیانی دو حِصّوں میں پھٹ جائے گا اَور مشرق سے مغرب تک ایک بڑی وادی ہو جائے گی جِس سے آدھا پہاڑ شمال کی طرف اَور آدھا جُنوب کی طرف سَرک جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 उस दिन उसके पाँव यरूशलम के मशरिक़ में ज़ैतून के पहाड़ पर खड़े होंगे। तब पहाड़ फट जाएगा। उसका एक हिस्सा शिमाल की तरफ़ और दूसरा जुनूब की तरफ़ खिसक जाएगा। बीच में मशरिक़ से मग़रिब की तरफ़ एक बड़ी वादी पैदा हो जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اُس دن اُس کے پاؤں یروشلم کے مشرق میں زیتون کے پہاڑ پر کھڑے ہوں گے۔ تب پہاڑ پھٹ جائے گا۔ اُس کا ایک حصہ شمال کی طرف اور دوسرا جنوب کی طرف کھسک جائے گا۔ بیچ میں مشرق سے مغرب کی طرف ایک بڑی وادی پیدا ہو جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 14:4
16 حوالہ جات  

اور خُداوند کا جلال شہر میں سے اُٹھا اور شہر کی مشرِقی طرف کے پہاڑ پر جا ٹھہرا۔


اور یروشلیِم کے جنُوب میں تمام مُلک جِبع سے رِمُّون تک مَیدان کی مانِند ہو جائے گا پر یروشلیِم بُلند ہو گا اور بِنیمِین کے پھاٹک سے پہلے پھاٹک کے مقام یعنی کونے کے پھاٹک تک اور حنن اؔیل کے بُرج سے بادشاہ کے انگُوری حَوضوں تک اپنے مقام پر آباد ہو گا۔


پر ایک دِن اَیسا آئے گا جو خُداوند ہی کو معلُوم ہے۔ وہ نہ دِن ہو گا نہ رات لیکن شام کے وقت رَوشنی ہو گی۔


اَے بڑے پہاڑ تُو کیا ہے؟ تُو زرُبّاؔبل کے سامنے مَیدان ہو جائے گا اور جب وہ چوٹی کا پتّھر نِکال لائے گا تو لوگ پُکاریں گے کہ اُس پر فضل ہو۔ فضل ہو۔


وہ کھڑا ہُؤا اور زمِین تھرّا گئی۔ اُس نے نِگاہ کی اور قَومیں پراگندہ ہو گئِیں۔ ازلی پہاڑ پارہ پارہ ہو گئے۔ قدِیم ٹِیلے جُھک گئے۔ اُس کی راہیں ازلی ہیں۔


اور کیا دیکھتا ہُوں کہ اِسرائیل کے خُدا کا جلال مشرِق کی طرف سے آیا اور اُس کی آواز سَیلاب کے شور کی سی تھی اور زمِین اُس کے جلال سے مُنوّر ہو گئی۔


مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی اِس پہاڑ سے کہے تُو اُکھڑ جا اور سمُندر میں جا پڑ اور اپنے دِل میں شک نہ کرے بلکہ یقِین کرے کہ جو کہتا ہے وہ ہو جائے گا تو اُس کے لِئے وُہی ہو گا۔


یہاں تک کہ سمُندر کی مچھلِیاں اور آسمان کے پرِندے اور مَیدان کے چرِندے اور سب کِیڑے مکَوڑے جو زمِین پر رینگتے پِھرتے ہیں اور تمام اِنسان جو رُویِ زمِین پر ہیں میرے حضُور تھرتھرائیں گے اور پہاڑ گِر پڑیں گے اور کراڑے بَیٹھ جائیں گے اور ہر ایک دِیوار زمِین پر گِر پڑے گی۔


اور اُس روز یروشلیِم سے آبِ حیات جاری ہو گا جِس کا آدھا بحرِ مشرِق کی طرف بہے گا اور آدھا بحرِ مغرِب کی طرف۔ گرمی سردی میں جاری رہے گا۔


اور داؤُد کوہِ زَیتُوؔن کی چڑھائی پر چڑھنے لگا اور روتا جا رہا تھا۔ اُس کا سر ڈھکا تھا اور وہ ننگے پاؤں چل رہا تھا اور وہ سب لوگ جو اُس کے ساتھ تھے اُن میں سے ہر ایک نے اپنا سر ڈھانک رکھّا تھا۔ وہ اُوپر چڑھتے اور روتے جاتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات