Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 14:2 - کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ مَیں سب قَوموں کو فراہم کرُوں گا کہ یروشلیِم سے جنگ کریں اور شہر لے لِیا جائے گا اور گھر لُوٹے جائیں گے اور عَورتیں بے حُرمت کی جائیں گی اور آدھا شہر اسِیری میں جائے گا لیکن باقی لوگ شہر ہی میں رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 مَیں سَب قوموں کو یروشلیمؔ کے خِلاف جنگ کرنے کے لیٔے جمع کروں گا۔ یروشلیمؔ کے شہر پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ گھر لُوٹے جایٔیں گے اَور عورتیں بےحُرمت کی جایٔیں گی۔ شہر کی آدھی آبادی اسیری میں چلی جائے گی۔ لیکن باقی بچے لوگ شہر ہی میں رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 क्योंकि मैं तमाम अक़वाम को यरूशलम से लड़ने के लिए जमा करूँगा। शहर दुश्मन के क़ब्ज़े में आएगा, घरों को लूट लिया जाएगा और औरतों की इसमतदरी की जाएगी। शहर के आधे बाशिंदे जिलावतन हो जाएंगे, लेकिन बाक़ी हिस्सा उसमें ज़िंदा छोड़ा जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کیونکہ مَیں تمام اقوام کو یروشلم سے لڑنے کے لئے جمع کروں گا۔ شہر دشمن کے قبضے میں آئے گا، گھروں کو لُوٹ لیا جائے گا اور عورتوں کی عصمت دری کی جائے گی۔ شہر کے آدھے باشندے جلاوطن ہو جائیں گے، لیکن باقی حصہ اُس میں زندہ چھوڑا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 14:2
30 حوالہ جات  

اور اُن کے بال بچّے اُن کی آنکھوں کے سامنے پارہ پارہ ہوں گے۔ اُن کے گھر لُوٹے جائیں گے اور اُن کی عَورتوں کی بے حُرمتی ہو گی۔


پس جب تُم اُس اُجاڑنے والی مکرُوہ چِیز کو اُس جگہ کھڑی ہُوئی دیکھو جہاں اُس کا کھڑا ہونا روا نہیں (پڑھنے والا سمجھ لے) اُس وقت جو یہُودیہ میں ہوں وہ پہاڑوں پر بھاگ جائیں۔


بادشاہ غضب ناک ہُؤا اور اُس نے اپنا لشکر بھیج کر اُن خُونِیوں کو ہلاک کر دِیا اور اُن کا شہر جلا دِیا۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تیری بِیوی شہر میں کسبی بنے گی اور تیرے بیٹے اور تیری بیٹیاں تلوار سے مارے جائیں گے اور تیری زمِین جرِیب سے تقسِیم کی جائے گی اور تُو ایک ناپاک مُلک میں مَرے گا اور اِسرائیل یقِیناً اپنے وطن سے اسِیر ہو کر جائے گا۔


تو سب قَوموں کو جمع کرُوں گا اور اُن کو یہُوسفط کی وادی میں اُتار لاؤُں گا اور وہاں اُن پر اپنی قَوم اور مِیراث اِسرائیل کے لِئے جِن کو اُنہوں نے قَوموں کے درمیان پراگندہ کِیا اور میرے مُلک کو بانٹ لِیا حُجّت ثابِت کرُوں گا۔


اور وہ قَوموں کے لِئے دُور سے جھنڈا کھڑا کرے گا اور اُن کو زمِین کی اِنتہا سے سُسکار کر بُلائے گا اور دیکھ وہ دَوڑے چلے آئیں گے۔


اُن دِنوں میں اَیسا ہُؤا کہ قَیصر اَوگُوستُس کی طرف سے یہ حُکم جاری ہُؤا کہ ساری دُنیا کے لوگوں کے نام لِکھے جائیں۔


کیونکہ وہ دِن اَیسی مُصِیبت کے ہوں گے کہ خِلقت کے شرُوع سے جِسے خُدا نے خلق کِیا نہ اب تک ہُوئی ہے نہ کبھی ہو گی۔


دُشمن نے اُس کی تمام نفِیس چِیزوں پر ہاتھ بڑھایا ہے۔ اُس نے اپنے مَقدِس میں اقوام کو داخِل ہوتے دیکھا ہے جِن کی بابت تُو نے فرمایا تھا کہ وہ تیری جماعت میں داخِل نہ ہوں


جب شاہِ بابل نبُوکدؔنضر اور اُس کی تمام فَوج اور رُویِ زمِین کی تمام سلطنتیں جو اُس کی فرمانروائی میں تِھیں اور سب اقوام یروشلیِم اور اُس کی سب بستِیوں کے خِلاف جنگ کر رہی تِھیں تب خُداوند کا یہ کلام یَرمِیاؔہ نبی پر نازِل ہُؤا۔


بلکہ تُم میری اِس نئی خِلقت سے ابدی خُوشی اور شادمانی کرو کیونکہ دیکھو مَیں یروشلیِم کو خُوشی اور اُس کے لوگوں کو خُرّمی بناؤُں گا۔


کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں لڑائی کے ہتھیاروں کو جو تُمہارے ہاتھ میں ہیں جِن سے تُم شاہِ بابل اور کسدیوں کے خِلاف جو فصِیل کے باہر تُمہارا مُحاصرہ کِئے ہُوئے ہیں لڑتے ہو پھیر دُوں گا اور مَیں اُن کو اِس شہر کے بِیچ میں اِکٹّھے کرُوں گا۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں ہاں مَیں ہی تیرا مُخالِف ہُوں اور تیرے درمِیان سب قَوموں کی آنکھوں کے سامنے تُجھے سزا دُوں گا۔


قَوموں کے درمیان اِس بات کی مُنادی کرو۔ لڑائی کی تیّاری کرو۔ بہادُروں کو برانگیختہ کرو۔ جنگی جوان حاضِر ہوں۔ وہ چڑھائی کریں۔


دیکھو مَیں یروشلیِم کو اِردگِرد کے سب لوگوں کے لِئے لڑکھڑاہٹ کا پِیالہ بناؤُں گا اور یروشلیِم کے مُحاصرہ کے وقت یہُوداؔہ کا بھی یِہی حال ہو گا۔


اور مَیں اُس روز یروشلیِم کو سب قَوموں کے لِئے ایک بھاری پتّھر بنا دُوں گا اور جو اُسے اُٹھائیں گے سب گھایل ہوں گے اور دُنیا کی سب قَومیں اُس کے مُقابِل جمع ہوں گی۔


اور مَیں اُس روز یروشلیِم کی سب مُخالِف قَوموں کی ہلاکت کا قصد کرُوں گا۔


اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی صِیّون میں چُھٹ جائے گا اور جو کوئی یروشلیِم میں باقی رہے گا بلکہ ہر ایک جِس کا نام یروشلیِم کے زِندوں میں لِکھا ہو گا مُقدّس کہلائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات