Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 12:6 - کِتابِ مُقادّس

6 مَیں اُس روز یہُوداؔہ کے فرمانرواؤں کو لکڑیوں میں جلتی انگِیٹھی اور پُولوں میں مشعل کی مانِند بناؤُں گا اور وہ دہنے بائیں اور اِردگِرد کی سب قَوموں کو کھا جائیں گے اور اہلِ یروشلیِم پِھر اپنے مقام پر یروشلیِم ہی میں آباد ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُس دِن مَیں بنی یہُوداہؔ کے سرداروں کو لکڑی کے ڈھیر میں آگ کے برتن کی مانند بنا دُوں گا جو لکڑیوں کے گٹھّے کو جَلا کر راکھ کردیتی ہے یا اُس مشعل کی مانند بنا دُوں گا جو اناج کے پُولوں کے درمیان جلتی رہتی ہے۔ یعنی وہ اَپنی داہنے اَور بائیں طرف اَور اُن کے گِردونواح کے سَب لوگوں کو جَلا کر راکھ کر دیں گے۔ لیکن یروشلیمؔ کے باشِندے اَپنی جگہ محفوظ رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 उस दिन मैं यहूदाह के ख़ानदानों को जलते हुए कोयले बना दूँगा जो दुश्मन की सूखी लकड़ी को जला देंगे। वह भड़कती हुई मशाल होंगे जो दुश्मन की पूलों को भस्म करेगी। उनके दाईं और बाईं तरफ़ जितनी भी क़ौमें गिर्दो-नवाह में रहती हैं वह सब नज़रे-आतिश हो जाएँगी। लेकिन यरूशलम अपनी ही जगह महफ़ूज़ रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اُس دن مَیں یہوداہ کے خاندانوں کو جلتے ہوئے کوئلے بنا دوں گا جو دشمن کی سوکھی لکڑی کو جلا دیں گے۔ وہ بھڑکتی ہوئی مشعل ہوں گے جو دشمن کی پُولوں کو بھسم کرے گی۔ اُن کے دائیں اور بائیں طرف جتنی بھی قومیں گرد و نواح میں رہتی ہیں وہ سب نذرِ آتش ہو جائیں گی۔ لیکن یروشلم اپنی ہی جگہ محفوظ رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 12:6
25 حوالہ جات  

تب یعقُوبؔ کا گھرانا آگ ہو گا اور یُوسفؔ کا گھرانا شُعلہ اور عیسَو کا گھرانا پُھوس اور وہ اُس میں بھڑکیں گے اور اُس کو کھا جائیں گے اور عیسَو کے گھرانے میں سے کوئی نہ بچے گا کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔


اور اُس سے کہا دَوڑ اور اِس جوان سے کہہ کہ یروشلیِم اِنسان و حَیوان کی کثرت کے باعِث بے فصِیل بستِیوں کی مانِند آباد ہو گا۔


اور ربُّ الافواج اُن کی حِمایت کرے گا اور وہ دُشمنوں کو نِگلیں گے اور فلاخن کے پتّھروں کو پایمال کریں گے اور پی کر متوالوں کی مانِند شور مچائیں گے اور کٹوروں اور مذبح کے کونوں کی مانِند معمُور ہوں گے۔


اَے بِنتِ صِیُّون اُٹھ اور پایمال کر کیونکہ مَیں تیرے سِینگ کو لوہا اور تیرے کُھروں کو پِیتل بناؤُں گا اور تُو بُہت سی اُمّتوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرے گی۔ اُن کے ذخِیرے خُداوند کی نذر کرے گی اور اُن کا مال ربُّ العالمِین کے حضُور لائے گی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں یعقُوبؔ کے خَیموں کی اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا اور اُس کے مسکنوں پر رحمت کرُوں گا اور شہر اپنے ہی پہاڑ پر بنایا جائے گا اور قصر اپنے ہی مقام پر آباد ہو جائے گا۔


اِس لِئے کہ تُو دہنی اور بائِیں طرف بڑھے گی اور تیری نسل قَوموں کی وارِث ہو گی اور وِیران شہروں کو بسائے گی۔


اور کوئی دہنی طرف سے چِھینے گا پر بُھوکا رہے گا اور وہ بائِیں طرف سے کھائے گا پر سیر نہ ہو گا۔ اُن میں سے ہر ایک آدمی اپنے بازُو کا گوشت کھائے گا۔


اور وہ تمام زمِین پر پَھیل جائیں گی اور مُقدّسوں کی لشکر گاہ اور عزِیز شہر کو چاروں طرف سے گھیر لیں گی اور آسمان پر سے آگ نازِل ہو کر اُنہیں کھا جائے گی۔


کلامِ حق سے۔ خُدا کی قُدرت سے۔ راست بازی کے ہتھیاروں کے وسِیلہ سے جو دہنے بائیں ہیں۔


اَے لُبنان تُو اپنے دروازوں کو کھول دے تاکہ آگ تیرے دیوداروں کو کھا جائے۔


اور خُداوند یہُوداؔہ کو مُلکِ مُقدّس میں اپنی مِیراث کا بخرہ ٹھہرائے گا اور یروشلیِم کو قبُول فرمائے گا۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں رحمت کے ساتھ یروشلیِم کو واپس آیا ہُوں۔ اُس میں میرا مسکن تعمِیر کِیا جائے گا ربُّ الافواج فرماتا ہے اور یروشلیِم پر پِھر سُوت کھینچا جائے گا۔


تب یہُوداؔہ کے فرمانروا دِل میں کہیں گے کہ یروشلیِم کے باشِندے اپنے خُدا ربُّ الافواج کے سبب سے ہماری توانائی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات