Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 12:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور مَیں اُس روز یروشلیِم کو سب قَوموں کے لِئے ایک بھاری پتّھر بنا دُوں گا اور جو اُسے اُٹھائیں گے سب گھایل ہوں گے اور دُنیا کی سب قَومیں اُس کے مُقابِل جمع ہوں گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اُس روز جَب دُنیا کی ساری قومیں یروشلیمؔ کے مقابل جمع ہوں گی، تو مَیں یروشلیمؔ کو ساری قوموں کے لیٔے جنبش نہ کھانے والی چٹّان بنا دُوں گا۔ وہ سَب جو اُس کو ہٹانے کی کوشش کریں گے، خُود زخمی ہو جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उस दिन दुनिया की तमाम अक़वाम यरूशलम के ख़िलाफ़ जमा हो जाएँगी। तब मैं यरूशलम को एक ऐसा पत्थर बनाऊँगा जो कोई नहीं उठा सकेगा। जो भी उसे उठाकर ले जाना चाहे वह ज़ख़मी हो जाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُس دن دنیا کی تمام اقوام یروشلم کے خلاف جمع ہو جائیں گی۔ تب مَیں یروشلم کو ایک ایسا پتھر بناؤں گا جو کوئی نہیں اُٹھا سکے گا۔ جو بھی اُسے اُٹھا کر لے جانا چاہے وہ زخمی ہو جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 12:3
31 حوالہ جات  

اور جو اِس پتّھر پر گِرے گا ٹُکڑے ٹُکڑے ہو جائے گا لیکن جِس پر وہ گِرے گا اُسے پِیس ڈالے گا۔


جو کوئی اُس پتّھر پر گِرے گا اُس کے ٹُکڑے ٹُکڑے ہو جائیں گے لیکن جِس پر وہ گِرے گا اُسے پِیس ڈالے گا۔


اور اُس روز رَوشنی نہ ہو گی اور اجرامِ فلک چِھپ جائیں گے۔


اُس روز گُناہ اور ناپاکی دھونے کو داؤُد کے گھرانے اور یروشلیِم کے باشِندوں کے لِئے ایک سوتا پُھوٹ نِکلے گا۔


اور اُس روز یروشلیِم میں بڑا ماتم ہو گا۔ ہددرِؔمُّون کے ماتم کی مانِند جو مجِدّون کی وادی میں ہُؤا۔


یہ شَیاطِین کی نِشان دِکھانے والی رُوحیں ہیں جو قادِرِ مُطلق خُدا کے روزِ عظِیم کی لڑائی کے واسطے جمع کرنے کے لِئے ساری دُنیا کے بادشاہوں کے پاس نِکل کر جاتی ہیں۔


اور اُس روز خُداوند کی طرف سے اُن کے درمِیان بڑی ہلچل ہو گی اور ایک دُوسرے کا ہاتھ پکڑیں گے اور ایک دُوسرے کے خِلاف ہاتھ اُٹھائے گا۔


مَیں اُس روز یہُوداؔہ کے فرمانرواؤں کو لکڑیوں میں جلتی انگِیٹھی اور پُولوں میں مشعل کی مانِند بناؤُں گا اور وہ دہنے بائیں اور اِردگِرد کی سب قَوموں کو کھا جائیں گے اور اہلِ یروشلیِم پِھر اپنے مقام پر یروشلیِم ہی میں آباد ہوں گے۔


خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس روز ہر گھوڑے کو حَیرت زدہ اور اُس کے سوار کو دِیوانہ کر دُوں گا لیکن یہُوداؔہ کے گھرانے پر نِگاہ رکھّوں گا اور قَوموں کے سب گھوڑوں کو اندھا کر دُوں گا۔


اور سلطنتوں کے تخت اُلٹ دُوں گا اور قَوموں کی سلطنتوں کی توانائی نیست کر دُوں گا اور رتھوں کو سواروں سمیت اُلٹ دُوں گا اور گھوڑے اور اُن کے سوار گِر جائیں گے اور ہر شخص اپنے بھائی کی تلوار سے قتل ہو گا۔


دیکھ مَیں اُس وقت تیرے سب ستانے والوں کو سزا دُوں گا اور لنگڑوں کو رہائی دُوں گا اور جو ہانک دِئے گئے اُن کو اِکٹّھا کرُوں گا اور جو تمام جہان میں رُسوا ہُوئے اُن کو سِتُودہ اور نامور کرُوں گا۔


چُونکہ تُو نے مُلک و شہر و باشِندوں میں خُون ریزی اور سِتم گری کی ہے اِس لِئے وہ زِیادتی جو لُبناؔن پر ہُوئی اور وہ ہلاکت جِس سے جانور ڈر گئے تُجھ پر آئے گی۔


اور اُن قَوموں پر جو شِنوا نہ ہُوئِیں اپنا قہر و غضب نازِل کرُوں گا۔


اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی قَوموں اور اُمّتوں میں اَیسا ہو گا جَیسے شیرِ بَبر جنگل کے جانوروں میں اور جوان شیر بھیڑوں کے گلّہ میں۔ جب وہ اُن کے درمِیان سے گُذرتا ہے تو پایمال کرتا اور پھاڑتا ہے اور کوئی چُھڑا نہیں سکتا۔


تب یعقُوبؔ کا گھرانا آگ ہو گا اور یُوسفؔ کا گھرانا شُعلہ اور عیسَو کا گھرانا پُھوس اور وہ اُس میں بھڑکیں گے اور اُس کو کھا جائیں گے اور عیسَو کے گھرانے میں سے کوئی نہ بچے گا کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔


کیونکہ وہ قَوم اور وہ مُملکت جو تیری خِدمت گُذاری نہ کرے گی برباد ہو جائے گی۔ ہاں وہ قَومیں بِالکُل ہلاک کی جائیں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات