Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 12:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اِسرائیل کی بابت خُداوند کی طرف سے بارِ نبُوّت:- خُداوند جو آسمان کو تانتا اور زمِین کی بُنیاد ڈالتا اور اِنسان کے اندر اُس کی رُوح پَیدا کرتا ہے یُوں فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 بنی اِسرائیل کی بابت یَاہوِہ کی نبُوّت۔ یَاہوِہ جو آسمان کو پھیلانے والے اَور زمین کی بُنیاد ڈالنے والے اَورجو اِنسان کے اَندر اُس کی رُوح پیدا کرتے ہیں، وہ یُوں فرماتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ैल में रब का इसराईल के लिए कलाम है। रब जिसने आसमान को ख़ैमे की तरह तानकर ज़मीन की बुनियादें रखीं और इनसान के अंदर उस की रूह को तश्कील दिया वह फ़रमाता है,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ذیل میں رب کا اسرائیل کے لئے کلام ہے۔ رب جس نے آسمان کو خیمے کی طرح تان کر زمین کی بنیادیں رکھیں اور انسان کے اندر اُس کی روح کو تشکیل دیا وہ فرماتا ہے،

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 12:1
36 حوالہ جات  

جِس نے آسمان کو پَیدا کِیا اور تان دِیا۔ جِس نے زمِین کو اور اُن کو جو اُس میں سے نِکلتے ہیں پَھیلایا۔ جو اُس کے باشِندوں کو سانس اور اُس پر چلنے والوں کو رُوح عِنایت کرتا ہے یعنی خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے۔


اُسی نے اپنی قُدرت سے زمِین کو بنایا۔ اُسی نے اپنی حِکمت سے جہان کو قائِم کِیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔


کیونکہ مَیں ہمیشہ نہ جھگڑُوں گا اور سدا غَضب ناک نہ رہُوں گا اِس لِئے کہ میرے حضُور رُوح اور جانیں جو مَیں نے پَیدا کی ہیں بیتاب ہو جاتی ہیں۔


علاوہ اِس کے جب ہمارے جِسمانی باپ ہمیں تنبِیہ کرتے تھے اور ہم اُن کی تعظِیم کرتے رہے تو کیا رُوحوں کے باپ کی اِس سے زِیادہ تابِع داری نہ کریں جِس سے ہم زِندہ رہیں؟


یقِیناً میرے ہی ہاتھ نے زمِین کی بُنیاد ڈالی اور میرے دہنے ہاتھ نے آسمان کو پَھیلایا۔ مَیں اُن کو پُکارتا ہُوں اور وہ حاضِر ہو جاتے ہیں۔


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کا خالِق ہُوں۔ مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننے اور زمِین کو بِچھانے والا ہُوں کَون میرا شرِیک ہے؟


اور خاک خاک سے جا مِلے جِس طرح آگے مِلی ہُوئی تھی اور رُوح خُدا کے پاس جِس نے اُسے دِیا تھا واپس جائے۔


تب وہ مُنہ کے بل گِر کر کہنے لگے اَے خُدا! سب بشر کی رُوحوں کے خُدا! کیا ایک آدمی کے گُناہ کے سبب سے تیرا قہر ساری جماعت پر ہو گا؟


اور خُداوند خُدا نے زمِین کی مِٹّی سے اِنسان کو بنایا اور اُس کے نتھنوں میں زِندگی کا دَم پُھونکا تو اِنسان جِیتی جان ہُؤا۔


دیکھ سب جانیں میری ہیں جَیسی باپ کی جان وَیسی ہی بیٹے کی جان بھی میری ہے۔ جو جان گُناہ کرتی ہے وُہی مَرے گی۔


تب صِدقیاہ بادشاہ نے یَرمِیاؔہ کے سامنے تنہائی میں کہا زِندہ خُداوند کی قَسم جو ہماری جانوں کا خالِق ہے کہ نہ مَیں تُجھے قتل کرُوں گا اور نہ اُن کے حوالہ کرُوں گا جو تیری جان کے خواہاں ہیں۔


تَو بھی وہ سب جو تُجھے نِگلتے ہیں نِگلے جائیں گے اور تیرے سب دُشمن اَسِیری میں جائیں گے اور جو تُجھے غارت کرتے ہیں خُود غارت ہوں گے اور مَیں اُن سب کو جو تُجھے لُوٹتے ہیں لُٹا دُوں گا۔


وہ شِمال کو فضا میں پَھیلاتا ہے اور زمِین کو خلا میں لٹکاتا ہے۔


اُسی نے اپنی قُدرت سے زمِین کو بنایا۔ اُسی نے اپنی حِکمت سے جہان کو قائِم کِیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔


اور خُداوند اپنے خالِق کو بُھول گیا ہے جِس نے آسمان کو تانا اور زمِین کی بُنیاد ڈالی اور تُو ہر وقت ظالِم کے جوش و خروش سے کہ گویا وہ ہلاک کرنے کو تیّار ہے ڈرتا ہے؟ پر ظالِم کا جوش و خروش کہاں ہے؟


کیونکہ خُداوند جِس نے آسمان پَیدا کِئے وُہی خُدا ہے۔ اُسی نے زمِین بنائی اور تیّار کی۔ اُسی نے اُسے قائِم کِیا۔ اُس نے اُسے عبث پَیدا نہیں کِیا بلکہ اُس کو آبادی کے لِئے آراستہ کِیا۔ وہ یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند ہُوں اور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔


مَیں نے زمِین بنائی اور اُس پر اِنسان کو پَیدا کیا اور مَیں ہی نے ہاں میرے ہاتھوں نے آسمان کو تانا اور اُس کے سب لشکروں پر مَیں نے حُکم کِیا۔


وہ مُحِیطِ زمِین پر بَیٹھا ہے اور اُس کے باشِندے ٹِڈّوں کی مانِند ہیں۔ وہ آسمان کو پردہ کی مانِند تانتا ہے اور اُس کو سکُونت کے لِئے خَیمہ کی مانِند پَھیلاتا ہے۔


کِس نے سمُندر کو چُلّو سے ناپا اور آسمان کی پَیمایش بالِشت سے کی اور زمِین کی گرد کو پَیمانہ میں بھرا اور پہاڑوں کو پلڑوں میں وزن کِیا اور ٹِیلوں کو ترازُو میں تولا؟


تُو نُور کو پوشاک کی طرح پہنتا ہے اور آسمان کو سائبان کی طرح تانتا ہے۔


خُداوند کی طرف سے ملاکی کی معرفت اِسرائیل کے لِئے بارِ نبُوّت:


بنی آدمؔ اور خصُوصاً کُل قبائِلِ اِسرائیل کی آنکھیں خُداوند پر لگی ہیں۔ خُداوند کی طرف سے سرزمِینِ حدراؔک اور دمِشق کے خِلاف بارِ نبُوّت۔


کیونکہ مَیں اُن کا خُون پاک قرار دُوں گا جو مَیں نے اب تک پاک قرار نہ دِیا تھا کیونکہ خُداوند صِیُّون میں سکُونت پذِیر ہے۔


مِصرؔ وِیرانہ ہو گا اور ادُوؔم سُنسان بیابان کیونکہ اُنہوں نے بنی یہُوداؔہ پر ظُلم کِیا اور اُن کے مُلک میں بے گُناہوں کا خُون بہایا۔


تیرے نبِیوں نے تیرے لِئے باطِل اور بیہُودہ رویا دیکھِیں اور تیری بدکرداری ظاہِر نہ کی تاکہ تُجھے اسِیری سے واپس لاتے بلکہ تیرے لِئے جُھوٹے پَیغام اور جلاوطنی کے سامان دیکھے۔


اُن کا چُھڑانے والا زورآور ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔ وہ اُن کی پُوری حِمایت کرے گا تاکہ زمِین کو راحت بخشے اور بابل کے باشِندوں کو پریشان کرے۔


اِس لِئے اَے میرے خادِم یعقُوبؔ ہِراسان نہ ہو خُداوند فرماتا ہے اور اَے اِسرائیل گھبرا نہ جا کیونکہ دیکھ مَیں تُجھے دُور سے اور تیری اَولاد کو اَسِیری کی سرزمِین سے چُھڑاؤں گا اور یعقُوبؔ واپس آئے گا اور آرام و راحت سے رہے گا اور کوئی اُسے نہ ڈرائے گا۔


کیا تُو اُس کے ساتھ فلک کو پَھیلا سکتا ہے جو ڈھلے ہُوئے آئِینہ کی طرح مضبُوط ہے؟


اور خُدا نے فضا کو آسمان کہا اور شام ہُوئی اور صُبح ہُوئی۔ سو دُوسرا دِن ہُؤا۔


خُداوند جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا صِیُّون میں سے تُجھے برکت بخشے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات