Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 1:18 - کِتابِ مُقادّس

18 پِھر مَیں نے آنکھ اُٹھا کر نِگاہ کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ چار سِینگ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تَب مَیں نے اُوپر نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ چار سینگ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 मैंने अपनी निगाह उठाई तो क्या देखता हूँ कि चार सींग मेरे सामने हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 مَیں نے اپنی نگاہ اُٹھائی تو کیا دیکھتا ہوں کہ چار سینگ میرے سامنے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 1:18
17 حوالہ جات  

اور جب یشُوع یرِیحُو کے نزدِیک تھا تو اُس نے اپنی آنکھیں اُٹھائِیں اور کیا دیکھا کہ اُس کے مُقابِل ایک شخص ہاتھ میں اپنی ننگی تلوار لِئے کھڑا ہے اور یشُوع نے اُس کے پاس جا کر اُس سے کہا تُو ہماری طرف ہے یا ہمارے دُشمنوں کی طرف؟


پِھر مَیں نے آنکھ اُٹھا کر نِگاہ کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ دو عَورتیں نِکل آئِیں اور ہوا اُن کے بازُوؤں میں بھری تھی کیونکہ اُن کے لقلق کے سے بازُو تھے اور وہ ایفہ کو آسمان و زمِین کے درمِیان اُٹھا لے گئِیں۔


اور وہ فرِشتہ جو مُجھ سے کلام کرتا تھا نِکلا اور اُس نے مُجھ سے کہا کہ اب تُو آنکھ اُٹھا کر دیکھ کیا نِکل رہا ہے۔


پِھر مَیں نے آنکھ اُٹھا کر نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک اُڑتا ہُؤا طُومار ہے۔


پِھر مَیں نے آنکھ اُٹھا کر نِگاہ کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک شخص جرِیب ہاتھ میں لِئے کھڑا ہے۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کر ایُّوؔن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِؔس اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتالی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔


اور کنعاؔنہ کے بیٹے صِدقیاہ نے اپنے لِئے لوہے کے سِینگ بنائے اور کہا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو اِن سے ارامِیوں کو مارے گا جب تک وہ نابُود نہ ہو جائیں۔


پِھر بُلند آواز سے کہہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ میرے شہر دوبارہ خُوش حالی سے معمُور ہوں گے کیونکہ خُداوند پِھر صِیّون کو تسلّی بخشے گا اور یروشلیِم کو قبُول فرمائے گا۔


اور مَیں نے اُس فرِشتہ سے جو مُجھ سے گُفتگُو کرتا تھا پُوچھا کہ یہ کیا ہیں؟ اُس نے مُجھے جواب دِیا یہ وہ سِینگ ہیں جِنہوں نے یہُوداؔہ اور اِسرائیل اور یروشلیِم کو پراگندہ کِیا ہے۔


تب مَیں نے پِھر آنکھ اُٹھا کر نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ دو پہاڑوں کے درمِیان سے چار رتھ نِکلے اور وہ پہاڑ پِیتل کے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات