Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 1:17 - کِتابِ مُقادّس

17 پِھر بُلند آواز سے کہہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ میرے شہر دوبارہ خُوش حالی سے معمُور ہوں گے کیونکہ خُداوند پِھر صِیّون کو تسلّی بخشے گا اور یروشلیِم کو قبُول فرمائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”پھر بُلند آواز سے اعلان کرو، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’میرے شہر دوبارہ خُوشحالی سے معموُر ہوں گے اَور یَاہوِہ پھر صِیّونؔ کو تسلّی بخشیں گے اَور یروشلیمؔ کو قبُول فرمائیں گے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 मज़ीद एलान कर कि रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, ‘मेरे शहरों में दुबारा कसरत का माल पाया जाएगा। रब दुबारा कोहे-सिय्यून को तसल्ली देगा, दुबारा यरूशलम को चुन लेगा’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 مزید اعلان کر کہ رب الافواج فرماتا ہے، ’میرے شہروں میں دوبارہ کثرت کا مال پایا جائے گا۔ رب دوبارہ کوہِ صیون کو تسلی دے گا، دوبارہ یروشلم کو چن لے گا‘۔“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 1:17
33 حوالہ جات  

یقِیناً خُداوند صِیُّون کو تسلّی دے گا۔ وہ اُس کے تمام وِیرانوں کی دِل داری کرے گا۔ وہ اُس کا بیابان عدن کی مانِند اور اُس کا صحرا خُداوند کے باغ کی مانِند بنائے گا۔ خُوشی اور شادمانی اُس میں پائی جائے گی۔ شُکرگُذاری اور گانے کی آواز اُس میں ہو گی۔


اور خُداوند یہُوداؔہ کو مُلکِ مُقدّس میں اپنی مِیراث کا بخرہ ٹھہرائے گا اور یروشلیِم کو قبُول فرمائے گا۔


کیونکہ خُداوند یعقُوبؔ پر رحم فرمائے گا بلکہ وہ اِسرائیل کو ہنُوز برگُزیدہ کرے گا اور اُن کو اُن کے مُلک میں پِھر قائِم کرے گا اور پردیسی اُن کے ساتھ میل کریں گے اور یعقُوبؔ کے گھرانے سے مِل جائیں گے۔


اور بنی اِسرائیل کے لشکر کے سب اسِیر جو کنعانیوں میں صارؔپت تک ہیں اور یروشلیِم کے اسِیر جو سِفاراد میں ہیں جنُوب کے شہروں پر قابِض ہو جائیں گے۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جِس دِن مَیں تُم کو تُمہاری تمام بدکرداری سے پاک کرُوں گا اُسی دِن تُم کو تُمہارے شہروں میں بساؤُں گا اور تُمہارے کھنڈر تعمِیر ہو جائیں گے۔


جِس طرح ماں اپنے بیٹے کو دِلاسا دیتی ہے اُسی طرح مَیں تُم کو دِلاسا دُوں گا۔ یروشلیِم ہی میں تُم تسلّی پاؤ گے۔


خُداوند تیرا نجات دینے والا فرماتا ہے کہ قہر کی شِدّت میں مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھ سے مُنہ چِھپایا پر اب مَیں ابدی شفقت سے تُجھ پر رحم کرُوں گا۔


اَے یروشلیِم کے وِیرانو! خُوشی سے للکارو۔ مِل کر نغمہ سرائی کرو کیونکہ خُداوند نے اپنی قَوم کو دِلاسا دِیا۔ اُس نے یروشلیِم کا فِدیہ دِیا۔


اپنے خادِم کے کلام کو ثابِت کرتا اور اپنے رسُولوں کی مصلحت کو پُورا کرتا ہُوں جو یروشلیِم کی بابت کہتا ہُوں کہ وہ آباد ہو جائے گا اور یہُوداؔہ کے شہروں کی بابت کہ وہ تعمِیر کِئے جائیں گے اور مَیں اُس کے کھنڈروں کو تعمِیر کرُوں گا۔


کیونکہ خُدا صِیُّون کو بچائے گا اور یہُوداؔہ کے شہروں کو بنائے گا اور وہ وہاں بسیں گے اور اُس کے وارِث ہوں گے۔


اور اِسرائیلِیوں اور کاہِنوں اور لاویوں کے باقی لوگ یہُوداؔہ کے سب شہروں میں اپنی اپنی ملکِیّت میں رہتے تھے۔


پر مَیں نے یروشلیِم کو چُنا کہ وہاں میرا نام ہو اور داؤُد کو چُنا تاکہ وہ میری قَوم اِسرائیل پر حاکِم ہو۔


چُنانچہ اُس نے ہم کو بنایِ عالَم سے پیشتر اُس میں چُن لِیا تاکہ ہم اُس کے نزدِیک مُحبّت میں پاک اور بے عَیب ہوں۔


اور خُداوند نے شَیطان سے کہا اَے شَیطان! خُداوند تُجھے ملامت کرے۔ ہاں وہ خُداوند جِس نے یروشلیِم کو قبُول کِیا ہے تُجھے ملامت کرے۔ کیا یہ وہ لُکٹی نہیں جو آگ سے نِکالی گئی ہے؟


اور مَیں بنی اِسرائیل اپنے لوگوں کو اسِیری سے واپس لاؤُں گا۔ وہ اُجڑے شہروں کو تعمِیر کر کے اُن میں بُود و باش کریں گے اور تاکِستان لگا کر اُن کی مَے پِئیں گے۔ وہ باغ لگائیں گے اور اُن کے پَھل کھائیں گے۔


کوہِستان کے شہروں میں اور وادی کے اور جنُوب کے شہروں میں اور بِنیمِین کے عِلاقہ میں اور یروشلیِم کی نواحی میں اور یہُوداؔہ کے شہروں میں پِھر گلّے گِننے والے کے ہاتھ کے نِیچے سے گُذریں گے خُداوند فرماتا ہے۔


اُس وقت کُنواریاں اور پِیر و جوان خُوشی سے رقص کریں گے کیونکہ مَیں اُن کے غم کو خُوشی سے بدل دُوں گا اور اُن کو تسلّی دے کر غم کے بعد شادمان کرُوں گا۔


تُم کو تسلّی دینے والا مَیں ہی ہُوں۔ تُو کَون ہے جو فانی اِنسان سے اور آدمؔ زاد سے جو گھاس کی مانِند ہو جائے گا ڈرتا ہے۔


اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو! اَے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔


اُس صُوبہ کے سردار جو یروشلیِم میں آ بسے یہ ہیں (پر یہُوداؔہ کے شہروں میں ہر ایک اپنے شہر میں اپنی ہی مِلکِیّت میں رہتا تھا یعنی اہلِ اِسرائیل اور کاہِن اور لاوی اور نتنیِم اور سُلیماؔن کے مُلازِموں کی اولاد)۔


تب اُس فرِشتہ نے جو مُجھ سے گُفتگُو کرتا تھا مُجھ سے کہا بُلند آواز سے کہہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے یروشلیِم اور صِیُّون کے لِئے بڑی غَیرت ہے۔


پِھر مَیں نے آنکھ اُٹھا کر نِگاہ کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ چار سِینگ ہیں۔


اور اُس سے کہا دَوڑ اور اِس جوان سے کہہ کہ یروشلیِم اِنسان و حَیوان کی کثرت کے باعِث بے فصِیل بستِیوں کی مانِند آباد ہو گا۔


اور یہ میرے لِئے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے سامنے مُسرّت بخش نام اور سِتایش و جلال کا باعِث ہو گا۔ وہ اُس سب بھلائی کا جو مَیں اُن سے کرتا ہُوں ذِکر سُنیں گی اور اُس بھلائی اور سلامتی کے سبب سے جو مَیں اِن کے لِئے مُہیّا کرتا ہُوں ڈریں گی اور کانپیں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات