Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 1:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور مَیں اُن قَوموں سے جو آرام میں ہیں نِہایت ناراض ہُوں کیونکہ جب مَیں تھوڑا ناراض تھا تو اُنہوں نے اُس آفت کو بُہت زِیادہ کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 لیکن مَیں اُن قوموں سے بےحد ناراض ہُوں جو اِس وقت اَمن و سلامتی محسُوس کر رہے ہیں۔ مَیں تو تھوڑا ناراض تھا لیکن اُنہُوں نے اُس آفت کو بہت زِیادہ بڑھا دیا تھا۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 मैं उन दीगर अक़वाम से निहायत नाराज़ हूँ जो इस वक़्त अपने आपको महफ़ूज़ समझती हैं। बेशक मैं अपनी क़ौम से कुछ नाराज़ था, लेकिन इन दीगर क़ौमों ने उसे हद से ज़्यादा तबाह कर दिया है। यह कभी भी मेरा मक़सद नहीं था।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 مَیں اُن دیگر اقوام سے نہایت ناراض ہوں جو اِس وقت اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں۔ بےشک مَیں اپنی قوم سے کچھ ناراض تھا، لیکن اِن دیگر قوموں نے اُسے حد سے زیادہ تباہ کر دیا ہے۔ یہ کبھی بھی میرا مقصد نہیں تھا۔‘

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 1:15
28 حوالہ جات  

اور مَیں بابل کو اور کسدِستان کے سب باشِندوں کو اُس تمام نُقصان کا جو اُنہوں نے صِیُّون کو تُمہاری آنکھوں کے سامنے پُہنچایا ہے عِوض دیتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے۔


خُداوند تیرا نجات دینے والا فرماتا ہے کہ قہر کی شِدّت میں مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھ سے مُنہ چِھپایا پر اب مَیں ابدی شفقت سے تُجھ پر رحم کرُوں گا۔


اور اُنہوں نے خُداوند کے فرِشتہ سے جو مِہندی کے درختوں کے درمِیان کھڑا تھا کہا ہم نے ساری دُنیا کی سَیر کی ہے اور دیکھا کہ ساری زمِین میں امن و امان ہے۔


کہ خُداوند تُمہارے باپ دادا سے سخت ناراض رہا۔


کیونکہ وہ اُس کو جِسے تُو نے مارا ہے ستاتے ہیں۔ اور جِن کو تُو نے زخمی کِیا ہے اُن کے دُکھ کا چرچا کرتے ہیں۔


اُن پر افسوس جو صِیُّون میں باراحت اور کوہِستانِ سامرؔیہ میں بے فِکر ہیں یعنی رئِیسِ اقوام کے شُرفا جِن کے پاس بنی اِسرائیل آتے ہیں۔


کہ اَے آدمؔ زاد چُونکہ صُور نے یروشلیِم پر کہا ہے آہاہا! وہ قَوموں کا پھاٹک توڑ دِیا گیا ہے۔ اب وہ میری طرف مُتوجِّہ ہو گی۔ اب اُس کی بربادی سے میری معمُوری ہو گی۔


اَے خُداوند! یروشلِیم کے دِن کو بنی ادُوم کے خِلاف یاد کر جو کہتے تھے اِسے ڈھا دو۔ اِسے بُنیاد تک ڈھا دو۔


آسُودہ حالوں کے تمسخُر اور مغرُوروں کی حقارت سے ہماری جان سیر ہو گئی۔


تب اُس نے بُلند آواز سے مُجھ سے کہا دیکھ جو شِمالی مُلک کو گئے ہیں اُنہوں نے وہاں میرا جی ٹھنڈا کِیا ہے۔


اَیسے لوگ بھی جِن کا کوئی مددگار نہیں میرے راستہ کو بِگاڑتے اور میری مُصِیبت کو بڑھاتے ہیں۔


تَو بھی وہ سب جو تُجھے نِگلتے ہیں نِگلے جائیں گے اور تیرے سب دُشمن اَسِیری میں جائیں گے اور جو تُجھے غارت کرتے ہیں خُود غارت ہوں گے اور مَیں اُن سب کو جو تُجھے لُوٹتے ہیں لُٹا دُوں گا۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ بنی اِسرائیل اور بنی یہُوداؔہ دونوں مظلُوم ہیں اور اُن کو اسِیر کرنے والے اُن کو قَید میں رکھتے ہیں اور چھوڑنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


تُو غضب ناک ہو کر مُلک میں سے گُذرا۔ تُو نے قہر سے قَوموں کو پایمال کِیا۔


اور خُداوند یروشلیِم سے جنگ کرنے والی سب قَوموں پر یہ عذاب نازِل کرے گا کہ کھڑے کھڑے اُن کا گوشت سُوکھ جائے گا اور اُن کی آنکھیں چشم خانوں میں گل جائیں گی اور اُن کی زُبان اُن کے مُنہ میں سڑ جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات