روت 4:4 - کِتابِ مُقادّس4 سو مَیں نے سوچا کہ تُجھ پر اِس بات کو ظاہِر کر کے کہُوں گا کہ تُو اِن لوگوں کے سامنے جو بَیٹھے ہیں اور میری قَوم کے بزُرگوں کے سامنے اُسے مول لے۔ اگر تُو اُسے چُھڑاتا ہے تو چُھڑا اور اگر نہیں چُھڑاتا تو مُجھے بتا دے تاکہ مُجھ کو معلُوم ہو جائے کیونکہ تیرے سِوا اور کوئی نہیں جو اُسے چُھڑائے اور مَیں تیرے بعد ہُوں۔ اُس نے کہا مَیں چُھڑاؤں گا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ4 مَیں نے سوچا کہ یہ مُعاملہ تمہارے سامنے پیش کروں اَور یہ رائے دُوں کہ تُم اُسے اِن لوگوں کے سامنے جو یہاں بیٹھے ہیں اَور میری قوم کے بُزرگوں کے سامنے خرید لو۔ اگر تُم اُسے چھُڑاتا ہے تو چھُڑا لے۔ لیکن اگر تُم نہ چھُڑانا چاہے تو کہہ دو تاکہ مُجھے مَعلُوم ہو جائے۔ کیونکہ تمہارے سِوا اَور کسی کو اُسے چھُڑانے کا حق نہیں ہے اَور تمہارے بعد میں ہُوں۔“ اُس نے کہا: ”میں اُسے چھُڑا لُوں گا۔“ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस4 यह ज़मीन हमारे ख़ानदान का मौरूसी हिस्सा है, इसलिए मैंने मुनासिब समझा कि आपको इत्तला दूँ ताकि आप यह ज़मीन ख़रीद लें। बैत-लहम के बुज़ुर्ग और साथ बैठे राहनुमा इसके गवाह होंगे। लाज़िम है कि यह ज़मीन हमारे ख़ानदान का हिस्सा रहे, इसलिए बताएँ कि क्या आप इसे ख़रीदकर छुड़ाएँगे? आपका सबसे क़रीबी रिश्ता है, इसलिए यह आप ही का हक़ है। अगर आप ज़मीन ख़रीदना न चाहें तो यह मेरा हक़ बनेगा।” रिश्तेदार ने जवाब दिया, “ठीक है, मैं इसे ख़रीदकर छुड़ाऊँगा।” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن4 یہ زمین ہمارے خاندان کا موروثی حصہ ہے، اِس لئے مَیں نے مناسب سمجھا کہ آپ کو اطلاع دوں تاکہ آپ یہ زمین خرید لیں۔ بیت لحم کے بزرگ اور ساتھ بیٹھے راہنما اِس کے گواہ ہوں گے۔ لازم ہے کہ یہ زمین ہمارے خاندان کا حصہ رہے، اِس لئے بتائیں کہ کیا آپ اِسے خرید کر چھڑائیں گے؟ آپ کا سب سے قریبی رشتہ ہے، اِس لئے یہ آپ ہی کا حق ہے۔ اگر آپ زمین خریدنا نہ چاہیں تو یہ میرا حق بنے گا۔“ رشتے دار نے جواب دیا، ”ٹھیک ہے، مَیں اِسے خرید کر چھڑاؤں گا۔“ باب دیکھیں |