Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




روت 4:13 - کِتابِ مُقادّس

13 سو بوعز نے رُوت کو لِیا اور وہ اُس کی بِیوی بنی اور اُس نے اُس سے خلوت کی اور خُداوند کے فضل سے وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے بیٹا ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 لہٰذا بُوعزؔ نے رُوتؔ کو لے لیا اَور وہ اُس کی بیوی بنی اَور وہ اُس کے پاس گیا اَور یَاہوِہ کے فضل سے وہ حاملہ ہُوئی اَور اُس کے بیٹا پیدا ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 चुनाँचे रूत बोअज़ की बीवी बन गई। और रब की मरज़ी से रूत शादी के बाद हामिला हुई। जब उसके बेटा हुआ

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 چنانچہ روت بوعز کی بیوی بن گئی۔ اور رب کی مرضی سے روت شادی کے بعد حاملہ ہوئی۔ جب اُس کے بیٹا ہوا

باب دیکھیں کاپی




روت 4:13
12 حوالہ جات  

پِھر اُس نے آنکھیں اُٹھائِیں اور عَورتوں اور بچّوں کو دیکھا اور کہا کہ یہ تیرے ساتھ کَون ہیں؟ اُس نے کہا یہ وہ بچّے ہیں جو خُدا نے تیرے خادِم کو عنایت کِئے ہیں۔


اور جب خُداوند نے دیکھا کہ لیاہؔ سے نفرت کی گئی تو اُس نے اُس کا رَحِم کھولا مگر راخِلؔ بانجھ رہی۔


اب اَے میری بیٹی مت ڈر۔ مَیں سب کُچھ جو تُو کہتی ہے تُجھ سے کرُوں گا کیونکہ میری قَوم کا تمام شہر جانتا ہے کہ تُو پاک دامن عَورت ہے۔


دیکھو! اَولاد خُداوند کی طرف سے مِیراث ہے اور پیٹ کا پَھل اُسی کی طرف سے اَجر ہے۔


وہ بانجھ کا گھر بساتا ہے اور اُسے بچّوں والی بنا کر دِل شاد کرتا ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔


وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُوربنے اور جو بُھوکے تھے اَیسے نہ رہے بلکہ جو بانجھ تھی اُس کے سات ہُوئے اور جِس کے پاس بُہت بچّے ہیں وہ گُھلتی جاتی ہے۔


مَیں نے اِس لڑکے کے لِئے دُعا کی تھی اور خُداوند نے میری مُراد جو مَیں نے اُس سے مانگی پُوری کی۔


اور تیرا گھر اُس نسل سے جو خُداوند تُجھے اِس عَورت سے دے فارص کے گھر کی طرح ہو جو یہُوداؔہ سے تمر کے ہُؤا۔


تب یعقُوبؔ کا قہر راخِلؔ پر بھڑکا اور اُس نے کہا کیا مَیں خُدا کی جگہ ہُوں جِس نے تُجھ کو اَولاد سے محرُوم رکھّا ہے؟


اور اِضحاقؔ نے اپنی بِیوی کے لِئے خُداوند سے دُعا کی کیونکہ وہ بانجھ تھی اور خُداوند نے اُس کی دُعا قبُول کی اور اُس کی بِیوی رِبقہؔ حامِلہ ہُوئی۔


تب ابرہامؔ نے خُدا سے دُعا کی اور خُدا نے ابی مَلِکؔ اور اُس کی بِیوی اور اُس کی لَونڈِیوں کو شِفا بخشی اور اُن کے اَولاد ہونے لگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات