Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




روت 1:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور اُن ہی ایّام میں جب قاضی اِنصاف کِیا کرتے تھے اَیسا ہُؤا کہ اُس سرزمِین میں کال پڑا اور یہُوداؔہ کے بَیت لحم کا ایک مَرد اپنی بِیوی اور دو بیٹوں کو لے کر چلا کہ موآؔب کے مُلک میں جا کر بسے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جِن دِنوں (بنی اِسرائیل کی) قیادت قُضاتیوں کے ہاتھوں میں تھی اُن دِنوں مُلک میں قحط پڑا اَور یہُودیؔہ کے بیت لحمؔ کا ایک شخص اَپنی بیوی اَور دو بیٹوں سمیت چند دِنوں کے لیٔے مُوآب کے مُلک میں جا کر مُقیم ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1-2 उन दिनों जब क़ाज़ी क़ौम की राहनुमाई किया करते थे तो इसराईल में काल पड़ा। यहूदाह के शहर बैत-लहम में एक इफ़राती आदमी रहता था जिसका नाम इलीमलिक था। काल की वजह से वह अपनी बीवी नओमी और अपने दो बेटों महलोन और किलियोन को लेकर मुल्के-मोआब में जा बसा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1-2 اُن دنوں جب قاضی قوم کی راہنمائی کیا کرتے تھے تو اسرائیل میں کال پڑا۔ یہوداہ کے شہر بیت لحم میں ایک اِفراتی آدمی رہتا تھا جس کا نام اِلی مَلِک تھا۔ کال کی وجہ سے وہ اپنی بیوی نعومی اور اپنے دو بیٹوں محلون اور کلیون کو لے کر ملکِ موآب میں جا بسا۔

باب دیکھیں کاپی




روت 1:1
26 حوالہ جات  

اور اُس مُلک میں کال پڑا اور ابرامؔ مِصرؔ کو گیا کہ وہاں ٹِکا رہے کیونکہ مُلک میں سخت کال تھا۔


اور اُس مُلک میں اُس پہلے کال کے عِلاوہ جو ابرہامؔ کے ایّام میں پڑا تھا پِھر کال پڑا۔ تب اِضحاقؔ جرارؔ کو فِلستِیوں کے بادشاہ اَبی مَلِکؔ کے پاس گیا۔


کہ اَے آدمؔ زاد جب کوئی مُلک سخت خطا کر کے میرا گُنہگار ہو اور مَیں اپنا ہاتھ اُس پر چلاؤُں اور اُس کی روٹی کا عصا توڑ ڈالُوں اور اُس میں قحط بھیجُوں اور اُس کے اِنسان اور حَیوان کو ہلاک کرُوں۔


یہ شخص اُس شہر یعنی بَیت لحم یہُوداؔہ سے نِکلا کہ اَور کہِیں جہاں جگہ مِلے جا ٹِکے۔ سو وہ سفر کرتا ہُؤا اِفراؔئِیم کے کوہِستانی مُلک میں مِیکاہ کے گھر آ نِکلا۔


اور مَیں تُمہاری شہزوری کے فخر کو توڑ ڈالُوں گا اور تُمہارے لِئے آسمان کو لوہے کی طرح اور زمِین کو پِیتل کی مانِند کر دُوں گا۔


اور کال مُلک میں اَور بھی سخت ہو گیا۔


خُداوند فرماتا ہے اگرچہ مَیں نے تُم کو تُمہارے ہر شہر میں دانتوں کی صفائی اور تُمہارے ہر مکان میں روٹی کی کمی دی ہے تَو بھی تُم میری طرف رجُوع نہ لائے۔


پِھر اُس نے فرمایا کہ اُس مُلک پر قحط نازِل ہو اور اُس نے روٹی کا سہارا بِالکُل توڑ دِیا۔


تُو کھیت میں بُہت سا بِیج لے جائے گا لیکن تھوڑا سا جمع کرے گا کیونکہ ٹِڈّی اُسے چاٹ لے گی۔


پس خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جب مَیں اپنی چار بڑی بلائیں یعنی تلوار اور قحط اور مُہلِک درِندے اور وبا یروشلیِم پر بھیجُوں کہ اُس کے اِنسان اور حَیوان کو کاٹ ڈالُوں تو کیا حال ہو گا؟


خُداوند کا وہ کلام جو خُشک سالی کی بابت یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔:۔


وہ زرخیز زمِین کو صحرایِ شور کر دیتا ہے۔ اِس لِئے کہ اُس کے باشِندے شرِیر ہیں۔


سو ایلیّاہؔ اخیاؔب سے مِلنے کو چلا اور سامرؔیہ میں سخت کال تھا۔


اُس کے بعد بَیت لحمی اِبصاؔن اِسرائیلِیوں کا قاضی ہُؤا۔


اور داؤُد کے ایّام میں پَے در پَے تِین سال کال پڑا اور داؤُد نے خُداوند سے دریافت کِیا۔ خُداوند نے فرمایا کہ یہ ساؤُل اور اُس کے خُون ریز گھرانے کے سبب سے ہے کیونکہ اُس نے جِبعُونیوں کو قتل کِیا۔


اور بَیت لحم یہُوداؔہ میں یہُوداؔہ کے گھرانے کا ایک جوان تھا جو لاوی تھا۔ یہ وہِیں ٹِکا ہُؤا تھا۔


لیکن اَے بَیت لحم اِفراتاہ اگرچہ تُو یہُوداؔہ کے ہزاروں میں شامِل ہونے کے لِئے چھوٹا ہے تَو بھی تُجھ میں سے ایک شخص نِکلے گا اور میرے حضُور اِسرائیلؔ کا حاکِم ہو گا اور اُس کا مصدر زمانۂِ سابِق ہاں قدِیمُ الایّام سے ہے۔


بَیت لحم کا باپ سلما اور بَیت جادِر کا باپ خارِف۔


بنی سلما یہ تھے۔ بَیت لحم اور نطُوفاتی اور عطرات بَیت یُوآؔب اور منوختیوں کے آدھے لوگ اور صُرعی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات