Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 15:30 - کِتابِ مُقادّس

30 اور اَے بھائِیو! مَیں یِسُوعؔ مسِیح کا جو ہمارا خُداوند ہے واسطہ دے کر اور رُوح کی مُحبّت کو یاد دِلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ میرے لِئے خُدا سے دُعائیں کرنے میں میرے ساتھ مِل کر جانفشانی کرو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 اَے بھائیو اَور بہنوں! میں تُمہیں خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا، واسطہ دے کر اَور پاک رُوح کی مَحَبّت یاد دِلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ میرے ساتھ مِل کر خُدا سے میرے لیٔے دعا کرنے میں سرگرم رہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 भाइयो, मैं हमारे ख़ुदावंद ईसा मसीह और रूहुल-क़ुद्स की मुहब्बत को याद दिलाकर आपसे मिन्नत करता हूँ कि आप मेरे लिए अल्लाह से दुआ करें और यों मेरी रूहानी जंग में शरीक हो जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 بھائیو، مَیں ہمارے خداوند عیسیٰ مسیح اور روح القدس کی محبت کو یاد دلا کر آپ سے منت کرتا ہوں کہ آپ میرے لئے اللہ سے دعا کریں اور یوں میری روحانی جنگ میں شریک ہو جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 15:30
16 حوالہ جات  

اِپَفراس جو تُم میں سے ہے اور مسِیح یِسُوعؔ کا بندہ ہے تُمہیں سلام کہتا ہے۔ وہ تُمہارے لِئے دُعا کرنے میں ہمیشہ جانفشانی کرتا ہے تاکہ تُم کامِل ہو کر پُورے اِعتقاد کے ساتھ خُدا کی پُوری مرضی پر قائِم رہو۔


اگر تُم بھی مِل کر دُعا سے ہماری مدد کرو گے تاکہ جو نِعمت ہم کو بُہت لوگوں کے وسِیلہ سے مِلی اُس کا شُکر بھی بُہت سے لوگ ہماری طرف سے کریں۔


اَے بھائِیو! ہمارے واسطے دُعا کرو۔


کیونکہ ہم جِیتے جی یِسُوع کی خاطِر ہمیشہ مَوت کے حوالہ کِئے جاتے ہیں تاکہ یِسُوع کی زِندگی بھی ہمارے فانی جِسم میں ظاہِر ہو۔


غرض اَے بھائِیو! ہمارے حق میں دُعا کرو کہ خُداوند کا کلام اَیسا جلد پَھیل جائے اور جلال پائے جَیسا تُم میں۔


پس اگر کُچھ تسلّی مسِیح میں اور مُحبّت کی دِل جمعی اور رُوح کی شِراکت اور رَحم دِلی و دَردمَندی ہے۔


مَیں چاہتا ہُوں تُم جان لو کہ تُمہارے اور لَودِیکیہ والوں اور اُن سب کے لِئے جِنہوں نے میری جِسمانی صُورت نہیں دیکھی کیا ہی جانفشانی کرتا ہُوں۔


کیونکہ ہم اپنی نہیں بلکہ مسِیح یِسُوع کی مُنادی کرتے ہیں کہ وہ خُداوند ہے اور اپنے حق میں یہ کہتے ہیں کہ یِسُوع کی خاطِر تُمہارے غُلام ہیں۔


خُدا اور مسِیح یِسُوع کو جو زِندوں اور مُردوں کی عدالت کرے گا گواہ کر کے اور اُس کے ظہُور اور بادشاہی کو یاد دِلا کر مَیں تُجھے تاکِید کرتا ہُوں۔


اُسی نے تُمہاری مُحبّت کو جو رُوح میں ہے ہم پر ظاہِر کِیا۔


اور میرے لِئے بھی تاکہ بولنے کے وقت مُجھے کلام کرنے کی تَوفیِق ہو جِس سے مَیں خُوشخبری کے بھید کو دِلیری سے ظاہِر کرُوں۔


مگر رُوح کا پھل مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔


اِس لِئے مَیں مسِیح کی خاطِر کمزوری میں۔ بے عِزّتی میں۔ اِحتیاج میں۔ ستائے جانے میں۔ تنگی میں خُوش ہُوں کیونکہ جب مَیں کمزور ہوتا ہُوں اُسی وقت زورآور ہوتا ہُوں۔


مُجھے سِکھا کہ تیری مرضی پر چلُوں اِس لِئے کہ تُو میرا خُدا ہے۔ تیری نیک رُوح مُجھے راستی کے مُلک میں لے چلے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات