Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 11:8 - کِتابِ مُقادّس

8 چُنانچہ لِکھا ہے کہ خُدا نے اُن کو آج کے دِن تک سُست طبِیعت دی اور اَیسی آنکھیں جو نہ دیکھیں اور اَیسے کان جو نہ سُنیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”خُدا نے اُن کے دِل و دماغ کو بے حِسّ کر دیا، نہ تو آنکھوں سے دیکھ سکیں، آج تک اَور نہ کانوں سے سُن سکیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जिस तरह कलामे-मुक़द्दस में लिखा है, “आज तक अल्लाह ने उन्हें ऐसी हालत में रखा है कि उनकी रूह मदहोश है, उनकी आँखें देख नहीं सकतीं और उनके कान सुन नहीं सकते।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جس طرح کلامِ مُقدّس میں لکھا ہے، ”آج تک اللہ نے اُنہیں ایسی حالت میں رکھا ہے کہ اُن کی روح مدہوش ہے، اُن کی آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں اور اُن کے کان سن نہیں سکتے۔“

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 11:8
13 حوالہ جات  

لیکن خُداوند نے تُم کو آج تک نہ تو اَیسا دِل دِیا جو سمجھے اور نہ دیکھنے کی آنکھیں اور سُننے کے کان دِئے۔


کیونکہ خُداوند نے تُم پر گہری نِیند کی رُوح بھیجی ہے اور تُمہاری آنکھوں یعنی نبِیوں کو نابِینا کر دِیا اور تُمہارے سروں یعنی غَیب بِینوں پر حِجاب ڈال دِیا۔


کہ اَے آدمؔ زاد! تُو ایک باغی گھرانے کے درمِیان رہتا ہے جِن کی آنکھیں ہیں کہ دیکھیں پر وہ نہیں دیکھتے اور اُن کے کان ہیں کہ سُنیں پر وہ نہیں سُنتے کیونکہ وہ باغی خاندان ہیں۔


اُس نے کہا تُم کو خُدا کی بادشاہی کے بھیدوں کی سمجھ دی گئی ہے مگر اَوروں کو تمثِیلوں میں سُنایا جاتا ہے تاکہ دیکھتے ہُوئے نہ دیکھیں اور سُنتے ہُوئے نہ سمجھیں۔


اب ذرا سُنو اَے نادان اور بے عقل لوگو جو آنکھیں رکھتے ہو پر دیکھتے نہیں۔ جو کان رکھتے ہو پر سُنتے نہیں۔


اِس اُمّت کے پاس جا کر کہہ کہ تُم کانوں سے سُنو گے اور ہرگِز نہ سمجھو گے اور آنکھوں سے دیکھو گے اور ہرگِز معلُوم نہ کرو گے۔


اور اُس نے فرمایا جا اور اِن لوگوں سے کہہ کہ تُم سُنا کرو پر سمجھو نہیں۔ تُم دیکھا کرو پر بُوجھو نہیں۔


سو یہ قَومیں خُداوند سے بھی ڈرتی رہیں اور اپنی کھودی ہُوئی مُورتوں کو بھی پُوجتی رہیں۔ اِسی طرح اُن کی اَولاد اور اُن کی اَولاد کی نسل بھی جَیسا اُن کے باپ دادا کرتے تھے وَیسا وہ بھی آج کے دِن تک کرتی ہیں۔


آج کے دِن تک وہ پہلے دستُور پر چلتے ہیں۔ وہ خُداوند سے ڈرتے نہیں اور نہ تو اپنے آئِین و قوانِین پر اور نہ اُس شرع اور فرمان پر چلتے ہیں جِس کا حُکم خُداوند نے یعقُوب کی نسل کو دِیا تھا جِس کا نام اُس نے اِسرائیلؔ رکھّا تھا۔


اور مَیں نے اُن کو اُن ہی کے ہدیوں سے یعنی سب پہلوٹھوں کو آگ پر سے گُذار کر ناپاک کِیا تاکہ مَیں اُن کو وِیران کرُوں اور وہ جانیں کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات