Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 4:7 - کِتابِ مُقادّس

7 پہلا جاندار بَبر کی مانِند ہے اور دُوسرا جاندار بَچھڑے کی مانِند اور تِیسرے جاندار کا چِہرہ اِنسان کا سا ہے اور چَوتھا جاندار اُڑتے ہُوئے عُقاب کی مانِند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 پہلی جاندار مخلُوق شیرببر کی مانند تھی، دُوسری بچھڑے کی مانند، تیسرے کا چہرہ اِنسان کا سا تھا اَور چوتھا اُڑتے ہویٔے عُقاب کی مانند تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 पहला जानदार शेरबबर जैसा था, दूसरा बैल जैसा, तीसरे का इनसान जैसा चेहरा था और चौथा उड़ते हुए उक़ाब की मानिंद था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 پہلا جاندار شیرببر جیسا تھا، دوسرا بَیل جیسا، تیسرے کا انسان جیسا چہرہ تھا اور چوتھا اُڑتے ہوئے عقاب کی مانند تھا۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 4:7
20 حوالہ جات  

اور ہر ایک کے چار چِہرے تھے پہلا چِہرہ کرُّوبی کا۔ دُوسرا اِنسان کا۔ تِیسرا شیرِ بَبر کا اور چَوتھا عُقاب کا۔


اُن کے چِہروں کی مُشابہت یُوں تھی کہ اُن چاروں کا ایک ایک چِہرہ اِنسان کا۔ ایک ایک شیرِ بَبر کا اُن کی دہنی طرف اور اُن چاروں کا ایک ایک چِہرہ سانڈ کا بائِیں طرف اور اُن چاروں کا ایک ایک چِہرہ عُقاب کا تھا۔


ہر ایک کے چار چِہرے تھے اور چار بازُو اور اُن کے بازُوؤں کے نِیچے اِنسان کا سا ہاتھ تھا۔


اور اُس تخت کے سامنے گویا شِیشہ کا سمُندر بِلّور کی مانِند ہے اور تخت کے بِیچ میں اور تخت کے گِرداگِرد چار جاندار ہیں جِن کے آگے پِیچھے آنکھیں ہی آنکھیں ہیں۔


پہلا شیرِ بَبر کی مانِند تھا اور عُقاب کے سے بازُو رکھتا تھا اور مَیں دیکھتا رہا جب تک اُس کے پر اُکھاڑے گئے اور وہ زمِین سے اُٹھایا گیا اور آدمی کی طرح پاؤں پر کھڑا کِیا گیا اور اِنسان کا دِل اُسے دِیا گیا۔


اور اُن کی چاروں طرف پروں کے نِیچے اِنسان کے ہاتھ تھے اور چاروں کے چِہرے اور پر یُوں تھے۔


لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔ وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔


خُداوند دُور سے بلکہ زمِین کے کنارے سے ایک قَوم کو تُجھ پر چڑھا لائے گا جَیسے عُقاب ٹُوٹ کر آتا ہے۔ اُس قَوم کی زُبان کو تُو نہیں سمجھے گا۔


خُداوند فرماتا ہے اگرچہ تُو عُقاب کی مانِند بُلند پرواز ہو اور سِتاروں میں اپنا آشیانہ بنائے تَو بھی مَیں تُجھے وہاں سے نِیچے اُتارُوں گا۔


مُلک کی خطاکاری کے سبب سے حاکِم بُہت سے ہیں لیکن صاحب عِلم و فہم سے اِنتظام بحال رہے گا۔


ساؤُل اور یُونتن اپنے جِیتے جی عزِیز اور دِل پسند تھے اور اپنی مَوت کے وقت الگ نہ ہُوئے۔ وہ عُقابوں سے تیز اور شیرِ بَبروں سے زورآور تھے۔


یہُوداؔہ شیرِ بَبر کا بچّہ ہے۔ اَے میرے بیٹے! تُو شِکار مار کر چل دِیا ہے۔ وہ شیرِ بَبر بلکہ شیرنی کی طرح دَبک کر بَیٹھ گیا۔ کَون اُسے چھیڑے؟


اَے بھائِیو! تُم سمجھ میں بچّے نہ بنو۔ بدی میں تو بچّے رہو مگر سمجھ میں جوان بنو۔


وہ دبک کر بَیٹھا ہے۔ وہ شیر کی طرح بلکہ شیرنی کی مانِند لیٹ گیا ہے۔ اب کَون اُسے چھیڑے؟ جو تُجھے برکت دے وہ مُبارک اور جو تُجھ پر لَعنت کرے وہ ملعُون ہو!


دیکھ یہ گُروہ شیرنی کی طرح اُٹھتی ہے اور شیر کی مانِند تن کر کھڑی ہوتی ہے۔ وہ اب نہیں لیٹنے کی جب تک شِکار نہ کھا لے اور مقتُولوں کا خُون نہ پی لے۔


اور جب اُس نے دُوسری مُہر کھولی تو مَیں نے دُوسرے جاندار کو یہ کہتے سُنا کہ آ۔


اور جب اُس نے تِیسری مُہر کھولی تو مَیں نے تِیسرے جاندار کو یہ کہتے سُنا کہ آ اور مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک کالا گھوڑا ہے اور اُس کے سوار کے ہاتھ میں ایک ترازُو ہے۔


اور جب اُس نے چَوتھی مُہر کھولی تو مَیں نے چَوتھے جاندار کو یہ کہتے سُنا کہ آ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات