مکاشفہ 3:9 - کِتابِ مُقادّس9 دیکھ مَیں شَیطان کے اُن جماعت والوں کو تیرے قابُو میں کر دُوں گا جو اپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں اور ہیں نہیں بلکہ جُھوٹ بولتے ہیں۔ دیکھ مَیں اَیسا کرُوں گا کہ وہ آ کر تیرے پاؤں میں سِجدہ کریں گے اور جانیں گے کہ مُجھے تُجھ سے مُحبّت ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ9 دیکھ، میں شیطان کے اُن جماعت والوں کو تیرے قابُو میں کر دُوں گا، جو اَپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں مگر ہیں نہیں بَلکہ جھُوٹے ہیں، دیکھ، میں اَیسا کروں گا کہ وہ آکر تمہارے قدموں میں سَجدہ کریں گے اَور وہ تسلیم کریں گے کہ میں تُم سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस9 देख, जहाँ तक उनका ताल्लुक़ है जो इबलीस की जमात से हैं, वह जो यहूदी होने का दावा करते हैं हालाँकि वह झूट बोलते हैं, मैं उन्हें तेरे पास आने दूँगा, उन्हें तेरे पाँवों में झुककर यह तसलीम करने पर मजबूर करूँगा कि मैंने तुझे प्यार किया है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن9 دیکھ، جہاں تک اُن کا تعلق ہے جو ابلیس کی جماعت سے ہیں، وہ جو یہودی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، مَیں اُنہیں تیرے پاس آنے دوں گا، اُنہیں تیرے پاؤں میں جھک کر یہ تسلیم کرنے پر مجبور کروں گا کہ مَیں نے تجھے پیار کیا ہے۔ باب دیکھیں |
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مِصرؔ کی دَولت اور کُوؔش کی تِجارت اور سبا کے قدآور لوگ تیرے پاس آئیں گے اور تیرے ہوں گے۔ وہ تیری پیرَوی کریں گے۔ وہ بیڑِیاں پہنے ہُوئے اپنا مُلک چھوڑ کر آئیں گے اور تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔ وہ تیری مِنّت کریں گے اور کہیں گے یقِیناً خُدا تُجھ میں ہے اور کوئی دُوسرا نہیں اور اُس کے سِوا کوئی خُدا نہیں۔