Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 18:6 - کِتابِ مُقادّس

6 جَیسا اُس نے کِیا وَیسا ہی تُم بھی اُس کے ساتھ کرو اور اُسے اُس کے کاموں کا دو چند بدلہ دو۔ جِس قدر اُس نے پِیالہ بھرا تُم اُس کے لِئے دُگنا بھر دو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جَیسا اُس نے تمہارے ساتھ کیا ہے، وَیسا ہی تُم بھی اُس کے ساتھ کرو؛ اَور اُسے اُس کے کاموں کا دُگنا بدلہ دو۔ اَور جِس قدر اُس نے اَپنے گُناہ کا پیالہ بھرا، تُم اُس کے واسطے دُگنا بھر دو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 उसके साथ वही सुलूक करो जो उसने तुम्हारे साथ किया है। जो कुछ उसने किया है उसका दुगना बदला उसे देना। जो शराब उसने दूसरों को पिलाने के लिए तैयार की है उसका दुगना बदला उसे दे देना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اُس کے ساتھ وہی سلوک کرو جو اُس نے تمہارے ساتھ کیا ہے۔ جو کچھ اُس نے کیا ہے اُس کا دُگنا بدلہ اُسے دینا۔ جو شراب اُس نے دوسروں کو پلانے کے لئے تیار کی ہے اُس کا دُگنا بدلہ اُسے دے دینا۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 18:6
21 حوالہ جات  

تِیر اندازوں کو بُلا کر اِکٹّھا کرو کہ بابل پر جائیں۔ سب کمان داروں کو ہر طرف سے اُس کے مُقابِل خَیمہ زن کرو۔ وہاں سے کوئی بچ نہ نِکلے۔ اُس کے کام کے مُوافِق اُس کو بدلہ دو۔ سب کُچھ جو اُس نے کِیا اُس سے کرو کیونکہ اُس نے خُداوند اِسرائیل کے قُدُّوس کے حضُور بُہت تکبُّر کِیا۔


اَے بابل کی بیٹی! جو ہلاک ہونے والی ہے وہ مُبارک ہو گا جو تُجھے اُس سلُوک کا جو تُو نے ہم سے کِیا بدلہ دے


اُسے گھیر کر تُم اُس پر للکارو۔ اُس نے اِطاعت منظُور کر لی۔ اُس کی بُنیادیں دھس گئِیں۔ اُس کی دِیواریں گِر گئِیں کیونکہ یہ خُداوند کا اِنتقام ہے۔ اُس سے اِنتقام لو۔ جَیسا اُس نے کِیا وَیسا ہی تُم اُس سے کرو۔


اور اُس بڑے شہر کے تِین ٹُکڑے ہو گئے اور قَوموں کے شہر گِر گئے اور بڑے شہر بابل کی خُدا کے ہاں یاد ہُوئی تاکہ اُسے اپنے سخت غضب کی مَے کا جام پِلائے۔


وہ خُدا کے قہر کی اُس خالِص مَے کو پِئے گا جو اُس کے غضب کے پِیالے میں بھری گئی ہے اور پاک فرِشتوں کے سامنے اور برّہ کے سامنے آگ اور گندھک کے عذاب میں مُبتلا ہو گا۔


اور مَیں بابل کو اور کسدِستان کے سب باشِندوں کو اُس تمام نُقصان کا جو اُنہوں نے صِیُّون کو تُمہاری آنکھوں کے سامنے پُہنچایا ہے عِوض دیتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے۔


یہ عَورت ارغوانی اور قِرمزی لِباس پہنے ہُوئے اور سونے اور جواہِر اور موتِیوں سے آراستہ تھی اور ایک سونے کا پِیالہ مکرُوہات یعنی اُس کی حرام کاری کی ناپاکیوں سے بھرا ہُؤا اُس کے ہاتھ میں تھا۔


مَیں آج بتاتا ہُوں کہ تُجھ کو دو چند اجر دُوں گا اَے اُمّیدوار اسِیرو قلعہ میں واپس آؤ۔


مُجھ پر سِتم کرنے والے شرمِندہ ہوں پر مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔ وہ ہِراسان ہوں پر مُجھے ہِراسان نہ ہونے دے۔ مُصِیبت کا دِن اُن پر لا اور اُن کو شِکست پر شِکست دے۔


اور مَیں پہلے اُن کی بدکرداری اور خطاکاری کی دُونی سزا دُوں گا کیونکہ اُنہوں نے میری سرزمِین کو اپنی مکرُوہ چِیزوں کی لاشوں سے ناپاک کِیا اور میری مِیراث کو اپنی مکرُوہات سے بھر دِیا ہے۔


سِکندؔر ٹھٹھیرے نے مُجھ سے بُہت بُرائیاں کِیں۔ خُداوند اُسے اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔


جِس طرح بابل میں بنی اِسرائیل قتل ہُوئے اُسی طرح بابل میں تمام مُلک کے لوگ قتل ہوں گے۔


اور جِس کے ساتھ زمِین کے بادشاہوں نے حرام کاری کی تھی اور زمِین کے رہنے والے اُس کی حرام کاری کی مَے سے متوالے ہو گئے تھے۔


جِس کو قَید ہونے والی ہے وہ قَید میں پڑے گا۔ جو کوئی تلوار سے قتل کرے گا وہ ضرُور تلوار سے قتل کِیا جائے گا۔ مُقدّسوں کے صبر اور اِیمان کا یِہی مَوقع ہے۔


یروشلیِم کو دِلاسا دو اور اُسے پُکار کر کہو کہ اُس کی مُصِیبت کے دِن جو جنگ و جدل کے تھے گُذر گئے۔ اُس کے گُناہ کا کفّارہ ہُؤا اور اُس نے خُداوند کے ہاتھ سے اپنے سب گُناہوں کا بدلہ دو چند پایا۔


تُمہاری خجالت کا عِوض دو چند مِلے گا۔ وہ اپنی رُسوائی کے بدلے اپنے حِصّہ سے خُوش ہوں گے۔ پس وہ اپنے مُلک میں دو چند کے مالِک ہوں گے اور اُن کو ابدی شادمانی ہو گی۔


اُن کے افعال و اعمال کی بُرائی کے مُوافِق اُن کو بدلہ دے۔ اُن کے ہاتھوں کے کاموں کے مُطابِق اُن سے سلُوک کر۔ اُن کے کِئے کا عِوض اُن کو دے۔


اَے آسمان اور اَے مُقدّسو اور رسُولو اور نبیو! اُس پر خُوشی کرو کیونکہ خُدا نے اِنصاف کر کے اُس سے تُمہارا بدلہ لے لِیا۔


اَے خُداوند اُن کے اعمال کے مُطابِق اُن کو بدلہ دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات