Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 18:4 - کِتابِ مُقادّس

4 پِھر مَیں نے آسمان میں کِسی اَور کو یہ کہتے سُنا کہ اَے میری اُمّت کے لوگو! اُس میں سے نِکل آؤ تاکہ تُم اُس کے گُناہوں میں شرِیک نہ ہو اور اُس کی آفتوں میں سے کوئی تُم پر نہ آ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 پھر مَیں نے آسمان سے ایک اَور آواز یہ کہتی ہُوئی سُنی: ” ’اَے میری اُمّت کے لوگوں! اُس میں سے نکل آؤ،‘ تاکہ اُس کے گُناہوں میں شریک نہ ہو جاؤ، اَور اُس کی آفتوں میں سے کویٔی تُم پر نہ آ جائے؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 फिर मैंने एक और आवाज़ सुनी। उसने आसमान की तरफ़ से कहा, “ऐ मेरी क़ौम, उसमें से निकल आ, ताकि तुम उसके गुनाहों में शरीक न हो जाओ और उस की बलाएँ तुम पर न आएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 پھر مَیں نے ایک اَور آواز سنی۔ اُس نے آسمان کی طرف سے کہا، ”اے میری قوم، اُس میں سے نکل آ، تاکہ تم اُس کے گناہوں میں شریک نہ ہو جاؤ اور اُس کی بلائیں تم پر نہ آئیں۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 18:4
16 حوالہ جات  

اِس واسطے خُداوند فرماتا ہے کہ اُن میں سے نِکل کر الگ رہو اور ناپاک چِیز کو نہ چُھوؤ تو مَیں تُم کو قبُول کر لُوں گا۔


بابل سے نِکل بھاگو اور ہر ایک اپنی جان بچائے۔ اُس کی بدکرداری کی سزا میں شرِیک ہو کر ہلاک نہ ہو کیونکہ یہ خُداوند کے اِنتقام کا وقت ہے۔ وہ اُسے بدلہ دیتا ہے۔


اَے میرے لوگو! اُس میں سے نِکل آؤ اور تُم میں سے ہر ایک خُداوند کے قہرِ شدِید سے اپنی جان بچائے۔


اَے خُداوند کے ظرُوف اُٹھانے والو! روانہ ہو روانہ ہو۔ وہاں سے چلے جاؤ۔ ناپاک چِیزوں کو ہاتھ نہ لگاؤ۔ اُس کے درمِیان سے نِکل جاؤ اور پاک ہو۔


بابل میں سے بھاگو اور کسدیوں کی سرزمِین سے نِکلو اور اُن بکروں کی مانِند ہو جو گلّوں کے آگے آگے چلتے ہیں۔


کِسی شخص پر جلد ہاتھ نہ رکھنا اور دُوسروں کے گُناہوں میں شرِیک نہ ہونا۔ اپنے آپ کو پاک رکھنا۔


تُم بابل سے نِکلو۔ کسدیوں کے درمِیان سے بھاگو۔ نغمہ کی آواز سے بیان کرو۔ اِسے مشہُور کرو۔ ہاں اِس کی خبر زمِین کے کناروں تک پُہنچاؤ۔ کہتے جاؤ کہ خُداوند نے اپنے خادِم یعقُوبؔ کا فِدیہ دِیا۔


تُو چور کو دیکھ کر اُس سے مِل گیا اور زانِیوں کا شرِیک رہا ہے۔


کیونکہ جو کوئی اَیسے شخص کو سلام کرتا ہے وہ اُس کے بُرے کاموں میں شرِیک ہوتا ہے۔


تُم جو تلوار سے بچ گئے ہو کھڑے نہ ہو۔ چلے جاؤ۔ دُور ہی سے خُداوند کو یاد کرو اور یروشلیِم کا خیال تُمہارے دِل میں آئے۔


اور کہتے ہو کہ اگر ہم اپنے باپ دادا کے زمانہ میں ہوتے تو نبِیوں کے خُون میں اُن کے شرِیک نہ ہوتے۔


تب لُوطؔ نے باہر جا کر اپنے دامادوں سے جِنہوں نے اُس کی بیٹِیاں بیاہی تِھیں باتیں کِیں اور کہا کہ اُٹھو اور اِس مقام سے نِکلو کیونکہ خُداوند اِس شہر کو نیست کرے گا۔ لیکن وہ اپنے دامادوں کی نظر میں مُضحِک سا معلُوم ہُؤا۔


ہم تو بابل کی شِفایابی چاہتے تھے پر وہ شِفایاب نہ ہُؤا۔ تُم اُس کو چھوڑو۔ آؤ ہم سب اپنے اپنے وطن کو چلے جائیں کیونکہ اُس کی سزا آسمان تک پُہنچی اور اَفلاک تک بُلند ہُوئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات