Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 18:3 - کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ اُس کی حرام کاری کی غضب ناک مَے کے باعِث تمام قَومیں گِر گئی ہیں اور زمِین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ حرام کاری کی ہے اور دُنیا کے سَوداگر اُس کے عَیش و عِشرت کی بدَولت دَولت مند ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 کیونکہ سَب قوموں نے اُس کی زناکاری کے قہر کی مَے پی ہے۔ رُوئے زمین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا ہے، اَور دُنیا کے تاجران اُس کی بڑی عیش و عشرت کی بدولت دولتمند ہو گیٔے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि तमाम क़ौमों ने उस की हरामकारी और मस्ती की मै पी ली है। ज़मीन के बादशाहों ने उसके साथ ज़िना किया और ज़मीन के सौदागर उस की बेलगाम ऐयाशी से अमीर हो गए हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ تمام قوموں نے اُس کی حرامکاری اور مستی کی مَے پی لی ہے۔ زمین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا اور زمین کے سوداگر اُس کی بےلگام عیاشی سے امیر ہو گئے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 18:3
17 حوالہ جات  

اور جِس کے ساتھ زمِین کے بادشاہوں نے حرام کاری کی تھی اور زمِین کے رہنے والے اُس کی حرام کاری کی مَے سے متوالے ہو گئے تھے۔


پِھر اِس کے بعد ایک اَور دُوسرا فرِشتہ یہ کہتا ہُؤا آیا کہ گِر پڑا۔ وہ بڑا شہر بابل گِر پڑا جِس نے اپنی حرام کاری کی غضب ناک مَے تمام قَوموں کو پِلائی ہے۔


اور اُس کے ساتھ حرام کاری اور عیّاشی کرنے والے زمِین کے بادشاہ جب اُس کے جلنے کا دُھواں دیکھیں گے تو اُس کے لِئے روئیں گے اور چھاتی پٹیں گے۔


اور چراغ کی رَوشنی تُجھ میں پِھر کبھی نہ چمکے گی اور تُجھ میں دُلہے اور دُلہن کی آواز پِھر کبھی نہ سُنائی دے گی کیونکہ تیرے سَوداگر زمِین کے امِیر تھے اور تیری جادُوگری سے سب قَومیں گُمراہ ہو گئِیں۔


بابل خُداوند کے ہاتھ میں سونے کا پیالہ تھا جِس نے ساری دُنیا کو متوالا کِیا۔ قَوموں نے اُس کی مَے پی اِس لِئے وہ دِیوانہ ہیں۔


جو ناز پروردہ تھے گلِیوں میں تباہ حال ہیں۔ جو بچپن سے ارغوان پوش تھے مزبلوں پر پڑے ہیں


شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے مُجھے کھا لِیا۔ اُس نے مُجھے شِکست دی ہے۔ اُس نے مُجھے خالی برتن کی مانِند کر دِیا۔ اژدہا کی مانِند وہ مُجھے نِگل گیا۔ اُس نے اپنے پیٹ کو میری نِعمتوں سے بھر لِیا۔ اُس نے مُجھے نِکال دِیا۔


جِن کے لِئے تُو نے مِحنت کی تیرے لِئے اَیسے ہی ہوں گے۔ جِن کے ساتھ تُو نے اپنی جوانی ہی سے تِجارت کی اُن میں سے ہر ایک اپنی راہ لے گا۔ تُجھ کو بچانے والا کوئی نہ رہے گا۔


تو پِھر کیا دیکھنے گئے تھے؟ کیا مہِین کپڑے پہنے ہُوئے شخص کو؟ دیکھو جو چمک دار پوشاک پہنتے اور عَیش و عِشرت میں رہتے ہیں وہ بادشاہی محلّوں میں ہوتے ہیں۔


یہ اُس خُوب صُورت جادُوگرنی فاحِشہ کی بدکاری کی کثرت کا نتِیجہ ہے کیونکہ وہ قَوموں کو اپنی بدکاری سے اور گھرانوں کو اپنی جادُوگری سے بیچتی ہے۔


مگر جوان بیواؤں کے نام دَرج نہ کر کیونکہ جب وہ مسِیح کے خِلاف نَفس کے تابِع ہو جاتی ہیں تو بیاہ کرنا چاہتی ہیں۔


جِس قدر اُس نے اپنے آپ کو شان دار بنایا اور عیّاشی کی تھی اُسی قدر اُس کو عذاب اور غم میں ڈال دو کیونکہ وہ اپنے دِل میں کہتی ہے کہ مَیں ملِکہ ہو بَیٹھی ہُوں۔ بیوہ نہیں اور کبھی غم نہ دیکُھوں گی۔


اور اپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اور روتے ہُوئے اور ماتم کرتے ہُوئے چِلاّ چِلاّ کر کہیں گے افسوس! افسوس! وہ بڑا شہر جِس کی دَولت سے سمُندر کے سب جہاز والے دَولت مند ہو گئے گھڑی ہی بھر میں اُجڑ گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات