Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 18:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اَے آسمان اور اَے مُقدّسو اور رسُولو اور نبیو! اُس پر خُوشی کرو کیونکہ خُدا نے اِنصاف کر کے اُس سے تُمہارا بدلہ لے لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 ”اَے آسمانوں اُس پر خُوشی مناؤ! اَے مُقدّسین! اُس پر خُوشی مناؤ! اَے رسولوں اَور نبیوں! اُس کی تباہی پر خُوشی مناؤ! کیونکہ خُدا نے اُسے تمہارے ساتھ، کی ہوئی بدسلُوکی کی سزا اُسے دے دی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 ऐ आसमान, उसे देखकर ख़ुशी मना! ऐ मुक़द्दसो, रसूलो और नबियो, ख़ुशी मनाओ! क्योंकि अल्लाह ने तुम्हारी ख़ातिर उस की अदालत की है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اے آسمان، اُسے دیکھ کر خوشی منا! اے مُقدّسو، رسولو اور نبیو، خوشی مناؤ! کیونکہ اللہ نے تمہاری خاطر اُس کی عدالت کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 18:20
26 حوالہ جات  

اور وہ بڑی آواز سے چِلاّ کر بولِیں کہ اَے مالِک! اَے قدُّوس و برحق! تُو کب تک اِنصاف نہ کرے گا اور زمِین کے رہنے والوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟


پس اَے آسمانو اور اُن کے رہنے والو خُوشی مناؤ! اَے خُشکی اور تری تُم پر افسوس! کیونکہ اِبلِیس بڑے قہر میں تُمہارے پاس اُتر کر آیا ہے۔ اِس لِئے کہ جانتا ہے کہ میرا تھوڑا ہی سا وقت باقی ہے۔


کیونکہ دیکھو خُداوند اپنے مقام سے چلا آتا ہے تاکہ زمِین کے باشِندوں کو اُن کی بدکرداری کی سزا دے اور زمِین اُس خُون کو ظاہِر کرے گی جو اُس میں ہے اور اپنے مقتُولوں کو ہرگِز نہ چِھپائے گی۔


لیکن اَے پِیارو! اُن باتوں کو یاد رکھّو جو ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے رسُول پہلے کہہ چُکے ہیں۔


کہ تُم اُن باتوں کو جو پاک نبیوں نے پیشتر کہِیں اور خُداوند اور مُنّجی کے اُس حُکم کو یاد رکھّو جو تُمہارے رسُولوں کی معرفت آیا تھا۔


اور اُسی نے بعض کو رسُول اور بعض کو نبی اور بعض کو مُبشِّر اور بعض کو چرواہا اور اُستاد بنا کر دے دِیا۔


اور رسُولوں اور نبِیوں کی نیو پر جِس کے کونے کے سِرے کا پتّھر خُود مسِیح یِسُوع ہے تعمِیر کِئے گئے ہو۔


اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو! اَے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔


صادِقوں کی خُوش حالی سے شہر خُوش ہوتا ہے اور شرِیروں کی ہلاکت پر خُوشی کی للکار ہوتی ہے۔


اَے خُداوند! اَے اِنتقام لینے والے خُدا! اَے اِنتقام لینے والے خُدا! جلوہ گر ہو۔


صادِق اِنتقام کو دیکھ کر خُوش ہو گا۔ وہ شرِیر کے خُون سے اپنے پاؤں تر کرے گا۔


جو اَور زمانوں میں بنی آدمؔ کو اِس طرح معلُوم نہ ہُؤا تھا جِس طرح اُس کے مُقدّس رسُولوں اور نبِیوں پر رُوح میں اب ظاہِر ہو گیا ہے۔


اَے آسمانو گاؤ کہ خُداوند نے یہ کِیا۔ اَے اسفلِ زمِین للکار! اَے پہاڑو! اَے جنگل اور اُس کے سب درختو! نغمہ پردازی کرو کیونکہ خُداوند نے یعقُوبؔ کا فِدیہ دِیا اور اِسرائیل میں اپنا جلال ظاہِر کرے گا۔


وہ لَعنت کرتے رہیں پر تُو برکت دے۔ وہ جب اُٹھیں گے تو شرمِندہ ہوں گے پر تیرا بندہ شادمان ہو گا۔


راست باز یہ دیکھ کر خُوش ہوں گے اور سب بدکاروں کا مُنہ بند ہو جائے گا۔


تیرے احکام کے سبب سے کوہِ صِیُّون شادمان ہو یہُوداؔہ کی بیٹیاں خُوشی منائیں!


وُہی خُدا جو میرا اِنتقام لیتا ہے اور اُمّتوں کو میرے سامنے زیر کرتا ہے


اَے خُداوند! تیرے سب دُشمن اَیسے ہی ہلاک ہو جائیں۔ لیکن اُس کے پِیار کرنے والے آفتاب کی مانِند ہوں جب وہ آب و تاب کے ساتھ طلُوع ہوتا ہے۔ اور مُلک میں چالِیس برس امن رہا۔


مَیں اپنے تیروں کو خُون پِلا پِلا کر مست کر دُوں گا اور میری تلوار گوشت کھائے گی۔ وہ خُون مقتُولوں اور اسِیروں کا اور وہ گوشت دُشمن کے سرداروں کے سر کا ہو گا۔


خُداوند نے تیری سزا کو دُور کر دِیا۔ اُس نے تیرے دُشمنوں کو نِکال دِیا۔ خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ تیرے اندر ہے۔ تُو پِھر مُصِیبت کو نہ دیکھے گی۔


جَیسا اُس نے کِیا وَیسا ہی تُم بھی اُس کے ساتھ کرو اور اُسے اُس کے کاموں کا دو چند بدلہ دو۔ جِس قدر اُس نے پِیالہ بھرا تُم اُس کے لِئے دُگنا بھر دو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات