Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 12:8 - کِتابِ مُقادّس

8 لیکن غالِب نہ آئے اور اِس کے بعد آسمان پر اُن کے لِئے جگہ نہ رہی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 لیکن اَژدہا اَور اُس کے فرشتے جنگ ہار گیٔے اَور اَپنے آسمانی مقام سے بھی نکال دئیے گیٔے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 लेकिन वह ग़ालिब न आ सके बल्कि आसमान पर अपने मक़ाम से महरूम हो गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 لیکن وہ غالب نہ آ سکے بلکہ آسمان پر اپنے مقام سے محروم ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 12:8
18 حوالہ جات  

کیونکہ تھوڑی دیر میں شرِیر نابُود ہو جائے گا۔ تُو اُس کی جگہ کو غَور سے دیکھے گا پر وہ نہ ہو گا۔


اور وہ برّہ کے خُون اور اپنی گواہی کے کلام کے باعِث اُس پر غالِب آئے اور اُنہوں نے اپنی جان کو عزِیز نہ سمجھا۔ یہاں تک کہ مَوت بھی گوارا کی۔


اور وہ تُجھ سے لڑیں گے لیکن تُجھ پر غالِب نہ آئیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں تُجھے چُھڑانے کو تیرے ساتھ ہُوں۔


اور جِن فرِشتوں نے اپنی حُکُومت کو قائِم نہ رکھّا بلکہ اپنے خاص مقام کو چھوڑ دِیا اُن کو اُس نے دائِمی قَید میں تارِیکی کے اَندر روزِ عظِیم کی عدالت تک رکھّا ہے۔


کہ وہ اِس خِدمت اور رِسالت کی جگہ لے جِسے یہُوداؔہ چھوڑ کر اپنی جگہ گیا۔


اور مَیں بھی تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرسؔ ہے اور مَیں اِس پتّھر پر اپنی کلِیسیا بناؤں گا اور عالمِ ارواح کے دروازے اُس پر غالِب نہ آئیں گے۔


خُداوند فرماتا ہے کیا تُم مُجھ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تُم میرے حضُور میں تھرتھراؤ گے نہیں جِس نے ریت کو سمُندر کی حد پر ابدی حُکم سے قائِم کِیا کہ وہ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہر چند اُس کی لہریں اُچھلتی ہیں تَو بھی غالِب نہیں آتِیں اور ہر چند شور کرتی ہیں تَو بھی اُس سے تجاوُز نہیں کر سکتِیں؟


ہاں اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا تَو بھی وہ مُجھ پر غالب نہ آئے۔


اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے کہ مَیں اِس پر غالِب آ گیا۔ نہ ہو کہ جب مَیں جُنبِش کھاؤُں تو میرے مخالِف خُوش ہوں۔


جِس آنکھ نے اُسے دیکھا وہ اُسے پِھر نہ دیکھے گی۔ نہ اُس کا مکان اُسے پِھر کبھی دیکھے گا۔


اگر وہ اپنی جگہ سے نیست کِیا جائے تو وہ اُس کا اِنکار کر کے کہنے لگے گی کہ مَیں نے تُجھے دیکھا ہی نہیں۔


وہ اپنے گھر کو پِھر نہ لَوٹے گا۔ نہ اُس کی جگہ اُسے پِھر پہچانے گی۔


پِھر آسمان پر لڑائی ہُوئی۔ مِیکائیل اور اُس کے فرِشتے اژدہا سے لڑنے کو نِکلے اور اژدہا اور اُس کے فرِشتے اُن سے لڑے۔


اور وہ بڑا اژدہا یعنی وُہی پُرانا سانپ جو اِبلِیس اور شَیطان کہلاتا ہے اور سارے جہان کو گُمراہ کر دیتا ہے زمِین پر گِرا دِیا گیا اور اُس کے فرِشتے بھی اُس کے ساتھ گِرا دِئے گئے۔


پِھر مَیں نے ایک بڑا سفید تخت اور اُس کو جو اُس پر بَیٹھا ہُؤا تھا دیکھا جِس کے سامنے سے زمِین اور آسمان بھاگ گئے اور اُنہیں کہِیں جگہ نہ مِلی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات