مکاشفہ 12:10 - کِتابِ مُقادّس10 پِھر مَیں نے آسمان پر سے یہ بڑی آواز آتی سُنی کہ اب ہمارے خُدا کی نجات اور قُدرت اور بادشاہی اور اُس کے مسِیح کا اِختیار ظاہِر ہُؤا کیونکہ ہمارے بھائِیوں پر اِلزام لگانے والا جو رات دِن ہمارے خُدا کے آگے اُن پر اِلزام لگایا کرتا ہے گِرا دِیا گیا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ10 پھر مَیں نے آسمان سے ایک بڑی آواز آتی سُنی: ”اَب نَجات، قُدرت اَور ہمارے خُدا کی بادشاہی، اَور اُس کے المسیح کا اِختیار ظاہر ہُواہے۔ کیونکہ ہمارے بھائیوں اَور بہنوں پر تہمت لگانے والا، جو دِن رات خُدا کے حُضُور اُن پر تہمت لگاتا رہتا تھا، اُسے نیچے پھینک دیا گیا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस10 फिर आसमान पर एक ऊँची आवाज़ सुनाई दी, “अब हमारे ख़ुदा की नजात, क़ुदरत और बादशाही आ गई है, अब उसके मसीह का इख़्तियार आ गया है। क्योंकि हमारे भाइयों और बहनों पर इलज़ाम लगानेवाला जो दिन-रात अल्लाह के हुज़ूर उन पर इलज़ाम लगाता रहता था उसे ज़मीन पर फेंका गया है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن10 پھر آسمان پر ایک اونچی آواز سنائی دی، ”اب ہمارے خدا کی نجات، قدرت اور بادشاہی آ گئی ہے، اب اُس کے مسیح کا اختیار آ گیا ہے۔ کیونکہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر الزام لگانے والا جو دن رات اللہ کے حضور اُن پر الزام لگاتا رہتا تھا اُسے زمین پر پھینکا گیا ہے۔ باب دیکھیں |