Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 99:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اَے خُداوند ہمارے خُدا! تُو اُن کو جواب دیتا تھا۔ تُو وہ خُدا ہے جو اُن کو مُعاف کرتا رہا۔ اگرچہ تُو نے اُن کے اعمال کا بدلہ بھی دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، خُدا نے اُنہیں جَواب دیا؛ آپ اِسرائیل کے لیٔے غفور خُدا رہے، حالانکہ آپ اُن کی بداعمالیوں کی سزا بھی دیا کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐ रब हमारे ख़ुदा, तूने उनकी सुनी। तू जो अल्लाह है उन्हें मुआफ़ करता रहा, अलबत्ता उन्हें उनकी बुरी हरकतों की सज़ा भी देता रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اے رب ہمارے خدا، تُو نے اُن کی سنی۔ تُو جو اللہ ہے اُنہیں معاف کرتا رہا، البتہ اُنہیں اُن کی بُری حرکتوں کی سزا بھی دیتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 99:8
16 حوالہ جات  

پر مُوسیٰ اور ہارُون سے خُداوند نے کہا چُونکہ تُم نے میرا یقِین نہیں کِیا کہ بنی اِسرائیل کے سامنے میری تقدِیس کرتے اِس لِئے تُم اِس جماعت کو اُس مُلک میں جو مَیں نے اُن کو دِیا ہے نہیں پُہنچانے پاؤ گے۔


لیکن مَیں اپنی شفقت اُس پر سے ہٹا نہ لُوں گا اور اپنی وفاداری کو باطِل ہونے نہ دُوں گا۔


اَے میرے خادِم یعقُوبؔ ہِراسان نہ ہو خُداوند فرماتا ہے کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ اگرچہ مَیں اُن سب قَوموں کو جِن میں مَیں نے تُجھے ہانک دِیا نیست و نابُود کرُوں تَو بھی مَیں تُجھے نیست و نابُود نہ کرُوں گا بلکہ مُناسِب تنبِیہہ کرُوں گا اور ہرگِز بے سزا نہ چھوڑُوں گا۔


لو مَیں نے صِرف اِتنا پایا کہ خُدا نے اِنسان کو راست بنایا پر اُنہوں نے بُہت سی بندشیں تجوِیز کِیں۔


اِس لِئے کہ اگرچہ اُنہوں نے خُدا کو جان تو لِیا مگر اُس کی خُدائی کے لائِق اُس کی تمجِید اور شُکرگُذاری نہ کی بلکہ باطِل خیالات میں پڑ گئے اور اُن کے بے سمجھ دِلوں پر اندھیرا چھا گیا۔


مَیں نے کہا کہ فقط مُجھ سے ڈر اور تربِیّت پذِیر ہو تاکہ اُس کی بستی کاٹی نہ جائے اُس سب کے مُطابِق جو مَیں نے اُس کے حق میں ٹھہرایا تھا لیکن اُنہوں نے عمداً اپنی روِش کو بِگاڑا۔


لیکن خُداوند تُمہارے سبب سے مُجھ سے ناراض تھا اور اُس نے میری نہ سُنی بلکہ خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ بس کر۔ اِس مضمُون پر مُجھ سے پِھر کبھی کُچھ نہ کہنا۔


ہارُون اپنے لوگوں میں جا مِلے گا کیونکہ وہ اُس مُلک میں جو مَیں نے بنی اِسرائیل کو دِیا ہے جانے نہیں پائے گا اِس لِئے کہ مریبہ کے چشمہ پر تُم نے میرے کلام کے خِلاف عمل کِیا۔


ہارُونؔ نے اُن سے کہا تُمہاری بیویوں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے کانوں میں جو سونے کی بالِیاں ہیں اُن کو اُتار کر میرے پاس لے آؤ۔


ہزاروں پر فضل کرنے والا۔ گُناہ اور تقصِیر اور خطا کا بخشنے والا لیکن وہ مُجرم کو ہرگِز بری نہیں کرے گا بلکہ باپ دادا کے گُناہ کی سزا اُن کے بیٹوں اور پوتوں کو تِیسری اور چَوتھی پُشت تک دیتا ہے۔


تَو بھی چُونکہ تُو نے اِس کام سے خُداوند کے دُشمنوں کو کُفر بکنے کا بڑا مَوقع دِیا ہے اِس لِئے وہ لڑکا بھی جو تُجھ سے پَیدا ہو گا مَر جائے گا۔


لیکن وہ رحِیم ہو کر بدکاری مُعاف کرتا ہے اور ہلاک نہیں کرتا بلکہ بارہا اپنے قہر کو روک لیتا ہے اور اپنے پُورے غضب کو بھڑکنے نہیں دیتا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات