Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 99:5 - کِتابِ مُقادّس

5 تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجِید کرو۔ اور اُس کے پاؤں کی چَوکی پر سِجدہ کرو۔ وہ قُدُّوس ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تُم یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی تمجید کرو، اَور خُدا کے پاؤں کی چوکی پر سَجدہ کرو؛ وہ قُدُّوس ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 रब हमारे ख़ुदा की ताज़ीम करो, उसके पाँवों की चौकी के सामने सिजदा करो, क्योंकि वह क़ुद्दूस है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 رب ہمارے خدا کی تعظیم کرو، اُس کے پاؤں کی چوکی کے سامنے سجدہ کرو، کیونکہ وہ قدوس ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 99:5
15 حوالہ جات  

ہم اُس کے مسکنوں میں داخِل ہوں گے۔ ہم اُس کے پاؤں کی چَوکی کے سامنے سِجدہ کریں گے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ آسمان میرا تخت ہے اور زمِین میرے پاؤں کی چَوکی۔ تُم میرے لِئے کَیسا گھر بناؤ گے اور کَون سی جگہ میری آرام گاہ ہو گی؟


اَے خُدا! تُو آسمانوں پر سرفراز ہو اور تیرا جلال ساری زمِین پر ہو۔


میرے ساتھ خُداوند کی بڑائی کرو۔ ہم مِل کر اُس کے نام کی تمجِید کریں۔


خُداوند میرا زور اور راگ ہے۔ وُہی میری نجات بھی ٹھہرا۔ وہ میرا خُدا ہے۔ مَیں اُس کی بڑائی کرُوں گا وہ میرے باپ کا خُدا ہے مَیں اُس کی بزُرگی کرُوں گا۔


اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔ تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا کیونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں۔ تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔


اور اُس وقت تُم کہو گے خُداوند کی سِتایش کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔ لوگوں کے درمِیان اُس کے کاموں کا بیان کرو اور کہو کہ اُس کا نام بُلند ہے۔


وہ تیرے بزُرگ اور مُہِیب نام کی تعرِیف کریں۔ وہ قُدُّوس ہے۔


تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیرا شُکر کرُوں گا۔ تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔


وہ لوگوں کے مجمع میں اُس کی بڑائی کریں اور بزُرگوں کی مجلِس میں اُس کی حمد۔


تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجِید کرو اور اُس کے مُقدّس پہاڑ پر سِجدہ کرو۔ کیونکہ خُداوند ہمارا خُدا قُدُّوس ہے۔


اَے خُداوند! تُو اپنی ہی قُوّت میں سربُلند ہو! اور ہم گا کر تیری قُدرت کی سِتایش کریں گے۔


بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہہ کہ تُم پاک رہو کیونکہ مَیں جو خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں پاک ہُوں۔


تب داؤُد بادشاہ اپنے پاؤں پر اُٹھ کھڑا ہُؤا اور کہنے لگا اَے میرے بھائیو اور میرے لوگو میری سُنو! میرے دِل میں تو تھا کہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کے لِئے آرام گاہ اور اپنے خُدا کے لِئے پاؤں کی کُرسی بناؤُں اور مَیں نے اُس کے بنانے کی تیّاری بھی کی۔


کیونکہ میرے لوگ مُجھ سے برگشتگی پر آمادہ ہیں۔ باوُجُودیکہ اُنہوں نے اُن کو بُلایا کہ حق تعالیٰ کی طرف رجُوع لائیں لیکن کِسی نے نہ چاہا کہ اُس کی تمجِید کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات