Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 97:2 - کِتابِ مُقادّس

2 بادل اور تارِیکی اُس کے اِردگِرد ہیں۔ صداقت اور عدل اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 بادل اَور گہری تاریکی اُن کے اِردگرد ہیں؛ راستی اَور اِنصاف اُن کے تخت کی بُنیاد ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 वह बादलों और गहरे अंधेरे से घिरा रहता है, रास्ती और इनसाफ़ उसके तख़्त की बुनियाद हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 وہ بادلوں اور گہرے اندھیرے سے گھرا رہتا ہے، راستی اور انصاف اُس کے تخت کی بنیاد ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 97:2
18 حوالہ جات  

صداقت اور عدل تیرے تخت کی بُنیاد ہیں۔ شفقت اور وفاداری تیرے آگے آگے چلتی ہیں۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ دیکھ مَیں کالے بادل میں اِس لِئے تیرے پاس آتا ہُوں کہ جب مَیں تُجھ سے باتیں کرُوں تو یہ لوگ سُنیں اور سدا تیرا یقِین کریں۔ اور مُوسیٰ ؔنے لوگوں کی باتیں خُداوند سے بیان کِیں۔


شرارت کرنے سے بادشاہوں کو نفرت ہے کیونکہ تخت کی پائیداری صداقت سے ہے۔


بادشاہ کی قُوّت اِنصاف پسند ہے۔ تُو راستی کو قائِم کرتا ہے۔ تُو ہی نے عدل اور صداقت کو یعقُوب میں رائِج کِیا۔


اَیسا کرنا تُجھ سے بعید ہے کہ نیک کو بد کے ساتھ مار ڈالے اور نیک بد کے برابر ہو جائیں۔ یہ تُجھ سے بعید ہے۔ کیا تمام دُنیا کا اِنصاف کرنے والا اِنصاف نہ کرے گا؟


واہ! خُدا کی دَولت اور حِکمت اور عِلم کیا ہی عمِیق ہے! اُس کے فَیصلے کِس قدر اِدراک سے پرے اور اُس کی راہیں کیا ہی بے نِشان ہیں!


خُداوند قہر کرنے میں دِھیما اور قُدرت میں بڑھ کر ہے اور مُجرِم کو ہرگِز بری نہ کرے گا۔ خُداوند کی راہ گِردباد اور آندھی میں ہے اور بادل اُس کے پاؤں کی گرد ہیں۔


تیری راہ سمُندر میں ہے۔ تیرے راستے بڑے سمُندروں میں ہیں اور تیرے نقشِ قدم نا معلُوم ہیں


اور وہ لوگ دُور ہی کھڑے رہے اور مُوسیٰؔ اُس گہری تارِیکی کے نزدِیک گیا جہاں خُدا تھا۔


کیونکہ جو کُچھ میرے لِئے مُقرّر ہے وہ پُورا کرتا ہے اور بُہت سی اَیسی باتیں اُس کے ہاتھ میں ہیں۔


وہ اپنے تخت کو ڈھانک لیتا ہے اور اُس کے اُوپر اپنے بادل کو تان دیتا ہے۔


مُبارک ہے وہ قَوم جو خُوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔ وہ اَے خُداوند! جو تیرے چہرہ کے نُور میں چلتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات