Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 94:16 - کِتابِ مُقادّس

16 شرِیروں کے مُقابلہ میں کَون میرے لِئے اُٹھے گا؟ بدکرداروں کے خِلاف کَون میرے لِئے کھڑا ہو گا؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 میری خاطِر بدکاروں کے خِلاف کون کھڑا ہوگا؟ اَور بدکرداروں کے خِلاف میری حمایت کون کرےگا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 कौन शरीरों के सामने मेरा दिफ़ा करेगा? कौन मेरे लिए बदकारों का सामना करेगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 کون شریروں کے سامنے میرا دفاع کرے گا؟ کون میرے لئے بدکاروں کا سامنا کرے گا؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 94:16
19 حوالہ جات  

خُداوند کے فرِشتہ نے کہا کہ تُم مِیروز پر لَعنت کرو۔ اُس کے باشِندوں پر سخت لَعنت کرو۔ کیونکہ وہ خُداوند کی کُمک کو زورآوروں کے مُقابِل خُداوند کی کُمک کو نہ آئے


پس اَیسوں کی خاطِر داری کرنا ہم پر فرض ہے تاکہ ہم بھی حق کی تائِید میں اُن کے ہم خِدمت ہوں۔


جو میرے ساتھ نہیں وہ میرے خِلاف ہے اور جو میرے ساتھ جمع نہیں کرتا وہ بکھیرتا ہے۔


مَیں نے اُن کے درمِیان تلاش کی کہ کوئی اَیسا آدمی مِلے جو فصِیل بنائے اور اُس سرزمِین کے لِئے اُس کے رخنہ میں میرے سامنے کھڑا ہو تاکہ مَیں اُسے وِیران نہ کرُوں پر کوئی نہ مِلا۔


اب یروشلیِم کے کُوچوں میں اِدھر اُدھر گشت کرو اور دیکھو اور دریافت کرو اور اُس کے چَوکوں میں ڈُھونڈو اگر کوئی آدمی وہاں مِلے جو اِنصاف کرنے والا اور سچّائی کا طالِب ہو تو مَیں اُسے مُعاف کرُوں گا۔


مَیں نے نِگاہ کی اور کوئی مددگار نہ تھا اور مَیں نے تعجُّب کِیا کہ کوئی سنبھالنے والا نہ تھا۔ پس میرے ہی بازُو سے نجات آئی اور میرے ہی قہر نے مُجھے سنبھالا۔


اور اُس نے دیکھا کہ کوئی آدمی نہیں اور تعجُّب کِیا کہ کوئی شفاعت کرنے والا نہیں اِس لِئے اُسی کے بازُو نے اُس کے لِئے نجات حاصِل کی اور اُسی کی راست بازی نے اُسے سنبھالا۔


مُجھے بدکرداروں سے چُھڑا اور خُون خوار آدمِیوں سے مُجھے بچا۔


اُٹھ اَے خُداوند! اُس کا سامنا کر۔ اُسے پٹک دے۔ اپنی تلوار سے میری جان کو شرِیر سے بچا لے۔


اور مَیں نے اپنے دِل میں سوچا اور امِیروں اور حاکِموں کو ملامت کر کے اُن سے کہا تُم میں سے ہر ایک اپنے بھائی سے سُود لیتا ہے اور مَیں نے ایک بڑی جماعت کو اُن کے خِلاف جمع کِیا۔


پِھر جب وہ وہاں سے رُخصت ہُؤا تو یہُونا داب بِن رَیکاؔب جو اُس کے اِستِقبال کو آ رہا تھا اُسے مِلا۔ تب اُس نے اُسے سلام کِیا اور اُس سے کہا کیا تیرا دِل ٹِھیک ہے جَیسا میرا دِل تیرے دِل کے ساتھ ہے؟ یہُونا داب نے جواب دِیا کہ ہے۔ سو اُس نے کہا اگر اَیسا ہے تو اپنا ہاتھ مُجھے دے۔ سو اُس نے اُسے اپنا ہاتھ دِیا اور اُس نے اُسے رتھ میں اپنے ساتھ بِٹھا لِیا۔


پر اُس نے کِھڑکی کی طرف مُنہ اُٹھا کر کہا میری طرف کَون ہے کَون؟ تب دو تِین خواجہ سراؤں نے اِس کی طرف دیکھا۔


اور صندُوق کے کُوچ کے وقت مُوسیٰؔ یہ کہا کرتا اُٹھ اَے خُداوند تیرے دُشمن پراگندہ ہو جائیں اور جو تُجھ سے کِینہ رکھتے ہیں وہ تیرے آگے سے بھاگیں۔


خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔ اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات