Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 94:13 - کِتابِ مُقادّس

13 تاکہ اُس کو مُصِیبت کے دِنوں میں آرام بخشے۔ جب تک شرِیر کے لِئے گڑھا نہ کھودا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 آپ اُسے مُصیبت کے دِنوں میں آرام بخشتے ہیں، جَب کہ بدکاروں کے لیٔے گڑھا کھودا جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 ताकि वह मुसीबत के दिनों से आराम पाए और उस वक़्त तक सुकून से ज़िंदगी गुज़ारे जब तक बेदीनों के लिए गढ़ा तैयार न हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 تاکہ وہ مصیبت کے دنوں سے آرام پائے اور اُس وقت تک سکون سے زندگی گزارے جب تک بےدینوں کے لئے گڑھا تیار نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 94:13
16 حوالہ جات  

لیکن اَے خُدا! تُو اُن کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتارے گا۔ خُونی اور دغاباز اپنی آدھی عُمر تک بھی جِیتے نہ رہیں گے پر مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔


تو خُداوند دِین داروں کو آزمایش سے نِکال لینا اور بدکاروں کو عدالت کے دِن تک سزا میں رکھنا جانتا ہے۔


قَومیں خُود اُس گڑھے میں گِری ہیں جِسے اُنہوں نے کھودا تھا۔ جو جال اُنہوں نے لگایا تھا اُس میں اُن ہی کا پاؤں پھنسا۔


پِھر مَیں نے آسمان میں سے یہ آواز سُنی کہ لِکھ! مُبارک ہیں وہ مُردے جو اَب سے خُداوند میں مَرتے ہیں۔ رُوح فرماتا ہے بیشک! کیونکہ وہ اپنی مِحنتوں سے آرام پائیں گے اور اُن کے اَعمال اُن کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔


مَیں نے سُنا اور میرا دِل دہل گیا۔ اُس شور کے سبب سے میرے ہونٹ ہِلنے لگے۔ میری ہڈِّیاں بوسِیدہ ہو گئِیں اور مَیں کھڑے کھڑے کانپنے لگا لیکن مَیں صبر سے اُن کے بُرے دِن کا مُنتظِر ہُوں جو اِکٹّھے ہو کر ہم پر حملہ کرتے ہیں۔


اور قَوموں کو غُصّہ آیا اور تیرا غضب نازِل ہُؤا اور وہ وقت آ پُہنچا ہے کہ مُردوں کا اِنصاف کِیا جائے اور تیرے بَندوں نبیوں اور مُقدّسوں اور اُن چھوٹے بڑوں کو جو تیرے نام سے ڈرتے ہیں اَجر دِیا جائے اور زمِین کے تباہ کرنے والوں کو تباہ کِیا جائے۔


پس خُدا کی اُمّت کے لِئے سَبت کا آرام باقی ہے۔


جب تُو اچانک اُن پر فَوج چڑھا لائے گا اُن کے گھروں سے ماتم کی صدا نِکلے کیونکہ اُنہوں نے مُجھے پھنسانے کو گڑھا کھودا اور میرے پاؤں کے لِئے پھندے لگائے۔


کیا نیکی کے بدلے بدی کی جائے گی؟ کیونکہ اُنہوں نے میری جان کے لِئے گڑھا کھودا۔ یاد کر کہ مَیں تیرے حضُور کھڑا ہُؤا کہ اُن کی شفاعت کرُوں اور تیرا قہر اُن پر سے ٹلا دُوں۔


مَیں مُصِیبت کے دِنوں میں کیوں ڈرُوں جب میرا تعاقُب کرنے والی بدی مُجھے گھیرے ہو؟


جب وہ راحت بخشے تو کَون مُلزم ٹھہرا سکتا ہے؟ جب وہ مُنہ چِھپا لے تو کَون اُسے دیکھ سکتا ہے؟ خواہ کوئی قَوم ہو یا آدمی۔ دونوں کے ساتھ یکساں سلُوک ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات