Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 92:6 - کِتابِ مُقادّس

6 حَیوان خصلت نہیں جانتا اور احمق اِس کو نہیں سمجھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 بے حس اِنسان نہیں جانتے، اَور احمق یہ نہیں سمجھتے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 नादान यह नहीं जानता, अहमक़ को इसकी समझ नहीं आती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 نادان یہ نہیں جانتا، احمق کو اِس کی سمجھ نہیں آتی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 92:6
18 حوالہ جات  

مَیں بے عقل اور جاہِل تھا۔ مَیں تیرے سامنے جانور کی مانِند تھا۔


اَے قَوم کے حَیوانو! ذرا خیال کرو! اَے احمقو! تُمہیں کب عقل آئے گی؟


اَے نادانو! تُم کب تک نادانی کو دوست رکھّو گے؟ اور ٹھٹّھاباز کب تک ٹھٹّھابازی سے خُوش رہیں گے اور احمق کب تک عِلم سے عداوت رکھّیں گے؟


کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ دانِش مند مَر جاتے ہیں۔ بیوُقُوف و حَیوان خصلت باہم ہلاک ہوتے ہیں اور اپنی دَولت اَوروں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں۔


مگر نفسانی آدمی خُدا کے رُوح کی باتیں قبُول نہیں کرتا کیونکہ وہ اُس کے نزدِیک بیوُقُوفی کی باتیں ہیں اور نہ وہ اُنہیں سمجھ سکتا ہے کیونکہ وہ رُوحانی طَور پر پرکھی جاتی ہیں۔


ہر آدمی حَیوانِ خصلت اور بے عِلم ہو گیا ہے۔ ہر ایک سُنار اپنی کھودی ہُوئی مُورت سے رُسوا ہے کیونکہ اُس کی ڈھالی ہُوئی مُورت باطِل ہے۔ اُن میں دَم نہیں۔


حِکمت احمق کے لِئے بُہت بُلند ہے۔ وہ پھاٹک پر مُنہ نہیں کھول سکتا۔


مگر خُدا نے اُس سے کہا اَے نادان! اِسی رات تیری جان تُجھ سے طلب کر لی جائے گی۔ پس جو کُچھ تُو نے تیّار کِیا ہے وہ کِس کا ہو گا؟


بَیل اپنے مالِک کو پہچانتا ہے اور گدھا اپنے صاحِب کی چرنی کو لیکن بنی اِسرائیل نہیں جانتے۔ میرے لوگ کُچھ نہیں سوچتے۔


یقِیناً مَیں ہر ایک اِنسان سے زِیادہ حَیوان ہُوں اور اِنسان کا سا فہم مُجھ میں نہیں۔


تُم گھوڑے یا خچّر کی مانِند نہ بنو جِن میں سمجھ نہیں۔ جِن کو قابُو میں رکھنے کا ساز دہانہ اور لگام ہے ورنہ وہ تیرے پاس آنے کے بھی نہیں۔


احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔ وہ بِگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں۔ کوئی نیکوکار نہیں۔


مَیں نے مغرُوروں سے کہا غرُور نہ کرو اور شرِیروں سے کہ سِینگ اُونچا نہ کرو۔


اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بے شُمار ہیں! تُو نے یہ سب کُچھ حِکمت سے بنایا۔ زمِین تیری مخلُوقات سے معمُور ہے۔


مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ مَیں عجِیب و غرِیب طَور سے بنا ہُوں تیرے کام حَیرت انگیز ہیں۔ میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے۔


یہ بھی ربُّ الافواج سے مُقرّر ہُؤا ہے جِس کی مصلحت عجِیب اور دانائی عظِیم ہے۔


کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہے اُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اور میرے خیال تُمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔


مشوَرت میں بزُرگ اور کام میں قُدرت والا ہے۔ بنی آدمؔ کی سب راہیں تیری زیرِ نظر ہیں تاکہ ہر ایک کو اُس کی روِش کے مُوافِق اور اُس کے اعمال کے پَھل کے مُطابِق اجر دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات