Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 92:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بڑی ہیں! تیرے خیال بُہت عمِیق ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَے یَاہوِہ، آپ کے کارنامے کس قدر عظیم ہیں، اَور آپ کے خیالات کس قدر عمیق ہیں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ऐ रब, तेरे काम कितने अज़ीम, तेरे ख़यालात कितने गहरे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اے رب، تیرے کام کتنے عظیم، تیرے خیالات کتنے گہرے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 92:5
15 حوالہ جات  

اَے خُداوند میرے خُدا! جو عجِیب کام تُو نے کِئے اور تیرے خیال جو ہماری طرف ہیں وہ بُہت سے ہیں۔ مَیں اُن کو تیرے حضُور ترتِیب نہیں دے سکتا۔ اگر مَیں اُن کا ذِکر اور بیان کرنا چاہُوں۔ تو وہ شُمار سے باہر ہیں۔


اَے خُدا! تیرے خیال میرے لِئے کَیسے بیش بہا ہیں۔ اُن کا مجمُوعہ کَیسا بڑا ہے!


لیکن ہم پر خُدا نے اُن کو رُوح کے وسِیلہ سے ظاہِر کِیا کیونکہ رُوح سب باتیں بلکہ خُدا کی تَہہ کی باتیں بھی دریافت کر لیتا ہے۔


خُداوند کے کام عظِیم ہیں۔ جو اُن میں مسرُور ہیں اُن کی تفتِیش میں رہتے ہیں۔


اور وہ خُدا کے بندہ مُوسیٰ کا گِیت اور برّہ کا گِیت گا گا کر کہتے تھے اَے خُداوند خُدا! قادِرِ مُطلق! تیرے کام بڑے اور عجِیب ہیں۔ اَے ازلی بادشاہ! تیری راہیں راست اور درُست ہیں۔


یہ بھی ربُّ الافواج سے مُقرّر ہُؤا ہے جِس کی مصلحت عجِیب اور دانائی عظِیم ہے۔


اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بے شُمار ہیں! تُو نے یہ سب کُچھ حِکمت سے بنایا۔ زمِین تیری مخلُوقات سے معمُور ہے۔


خُدا سے کہو تیرے کام کیا ہی مُہِیب ہیں؟ تیری بڑی قُدرت کے باعِث تیرے دُشمن عاجِزی کریں گے۔


خُداوند کا غضب پِھر مَوقُوف نہ ہو گا جب تک اُسے انجام تک نہ پُہنچائے اور اُس کے دِل کے اِرادہ کو پُورا نہ کرے۔ تُم آنے والے دِنوں میں اُسے بخُوبی معلُوم کرو گے۔


جو کُچھ ہے سو دُور اور نِہایت گہرا ہے۔ اُسے کَون پا سکتا ہے؟


تیری صداقت خُدا کے پہاڑوں کی مانِند ہے تیرے احکام نِہایت عمِیق ہیں۔ اَے خُداوند! تُو اِنسان اور حَیوان دونوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔


وہ شرارتوں کو کھوج کھوج کر نِکالتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہم نے خُوب کھوج لگایا۔ اُن میں سے ہر ایک کا باطِن اور دِل عمِیق ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات