Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 92:2 - کِتابِ مُقادّس

2 صُبح کو تیری شفقت کا اِظہار کرنا اور رات کو تیری وفاداری کا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا اَور رات کو آپ کی وفاداری کا،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 सुबह को तेरी शफ़क़त और रात को तेरी वफ़ा का एलान करना भला है,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 صبح کو تیری شفقت اور رات کو تیری وفا کا اعلان کرنا بھلا ہے،

باب دیکھیں کاپی




زبور 92:2
14 حوالہ جات  

اِس لِئے کہ شرِیعت تو مُوسیٰ کی معرفت دی گئی مگر فضل اور سچّائی یِسُوعؔ مسِیح کی معرفت پُہنچی۔


مَیں خُداوند کی شفقت کا ذِکر کرُوں گا۔ خُداوند ہی کی سِتایش کا۔ اُس سب کے مُطابِق جو خُداوند نے ہم کو عِنایت کِیا ہے اور اُس بڑی مِہربانی کا جو اُس نے اِسرائیل کے گھرانے پر اپنی خاص رحمت اور فراوان شفقت کے مُطابِق ظاہِر کی ہے۔


تَو بھی دِن کو خُداوند اپنی شفقت دِکھائے گا اور رات کو مَیں اُس کا گِیت گاؤُں گا بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔


آدھی رات کے قرِیب پَولُس اور سِیلاؔس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گِیت گا رہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے۔


میرا مُنہ تیری صداقت کا اور تیری نجات کا بیان دِن بھر کرے گا۔ کیونکہ مُجھے اُن کا شُمار معلُوم نہیں۔


مَیں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا۔


پر کوئی نہیں کہتا کہ خُدا میرا خالِق کہاں ہے جو رات کے وقت نغمے عِنایت کرتا ہے۔


اپنی مُصِیبت کے دِن مَیں نے خُداوند کو ڈھُونڈا۔ میرے ہاتھ رات کو پَھیلے رہے اور ڈِھیلے نہ ہُوئے۔ میری جان کو تسکِین نہ ہُوئی۔


پِھر داؤُؔد اور لشکر کے سرداروں نے آسف اور ہَیماؔن اور یدُوتُوؔن کے بیٹوں میں سے بعضوں کو خِدمت کے لِئے الگ کِیا تاکہ وہ بربط اور سِتار اور جھانجھ سے نبُوّت کریں اور جو اُس کام کو کرتے تھے اُن کا شُمار اُن کی خِدمت کے مُطابِق یہ تھا۔


جب میرے دُشمن پِیچھے ہٹتے ہیں تو تیری حضُوری کے سبب سے لغزِش کھاتے اور ہلاک ہو جاتے ہیں۔


مَیں شفقت اور عدل کا گِیت گاؤُں گا۔ اَے خُداوند! مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔


خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُدا کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔ اِس لِئے کہ یہ دِل پسند اور سِتایش زیبا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات