Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 92:12 - کِتابِ مُقادّس

12 صادِق کھجُور کے درخت کی مانِند سرسبز ہو گا۔ وہ لُبنان کے دیودار کی طرح بڑھے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 راستباز کھجور کے درخت کی مانند لہلہائیں گے، اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند بڑھیں گے؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 रास्तबाज़ खजूर के दरख़्त की तरह फले-फूलेगा, वह लुबनान के देवदार के दरख़्त की तरह बढ़ेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 راست باز کھجور کے درخت کی طرح پھلے پھولے گا، وہ لبنان کے دیودار کے درخت کی طرح بڑھے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 92:12
17 حوالہ جات  

وہ اُس درخت کی مانِند ہو گا جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہے۔ جو اپنے وقت پر پھلتا ہے اور جِس کا پتّا بھی نہیں مُرجھاتا۔ سو جو کُچھ وہ کرے باروَر ہو گا۔


کیونکہ وہ اُس درخت کی مانِند ہو گا جو پانی کے پاس لگایا جائے اور اپنی جڑ دریا کی طرف پَھیلائے اور جب گرمی آئے تو اُسے کُچھ خطرہ نہ ہو بلکہ اُس کے پتّے ہرے رہیں اور خُشک سالی کا اُسے کُچھ خَوف نہ ہو اور پَھل لانے سے باز نہ رہے۔


خُداوند کے درخت شاداب رہتے ہیں یعنی لُبنان کے دیودار جو اُس نے لگائے۔


لیکن مَیں تو خُدا کے گھر میں زَیتُون کے ہرے درخت کی مانِند ہُوں۔ میرا توکُّل ابدُالآباد خُدا کی شفقت پر ہے۔


وہ اَیسے پَھیلے ہُوئے ہیں جَیسے وادیاں اور دریا کے کنارے باغ اور خُداوند کے لگائے ہُوئے عُود کے درخت اور ندِیوں کے کنارے دیودار کے درخت۔


حالانکہ مَیں ہی نے اُن کے سامنے سے اموریوں کو نیست کِیا جو دیوداروں کی مانِند بُلند اور بلُوطوں کی مانِند مضبُوط تھے۔ ہاں مَیں ہی نے اُوپر سے اُن کا پَھل برباد کِیا اور نِیچے سے اُن کی جڑیں کاٹِیں۔


نہ کہ وہ بنائیں اور دُوسرا بسے۔ وہ لگائیں اور دُوسرا کھائے کیونکہ میرے بندوں کے ایّام درخت کے ایّام کی مانِند ہوں گے اور میرے برگُزِیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدّتوں تک فائِدہ اُٹھائیں گے۔


اُس کے ایاّم میں صادِق برومند ہوں گے اور جب تک چاند قائِم ہے خُوب امن رہے گا۔


کانٹوں کی جگہ صنَوبر نِکلے گا اور جھاڑی کے بدلے آس کا درخت ہو گا اور یہ خُداوند کے لِئے نام اور ابدی نِشان ہو گا جو کبھی مُنقطع نہ ہو گا۔


اور اُس نے اُس گھر کی سب دِیواروں پر گِرداگِرد اندر اور باہر کرُّوبیوں اور کھجُور کے درختوں اور کِھلے ہُوئے پُھولوں کی کُھدی ہُوئی صُورتیں کندہ کِیں۔


جب شرِیر گھاس کی طرح اُگتے ہیں اور سب بدکردار پُھولتے پَھلتے ہیں تو یہ اِسی لِئے ہے کہ وہ ہمیشہ کے لِئے فنا ہوں۔


اور اُس نے درختوں کا یعنی لُبنان کے دیودار سے لے کر زُوفا تک کا جو دِیواروں پر اُگتا ہے بیان کِیا اور چَوپایوں اور پرِندوں اور رینگنے والے جان داروں اور مچھلِیوں کا بھی بیان کِیا۔


اَے پہاڑو اور سب ٹِیلو! اَے میوہ دار درختو اور سب دیودارو!


اور یہُودیوں نے اپنے سب دُشمنوں کو تلوار کی دھار سے کاٹ ڈالا اور قتل اور ہلاک کِیا اور اپنے نفرت کرنے والوں سے جو چاہا کِیا۔


خُداوند کی آس رکھ اور اُسی کی راہ پر چلتا رہ اور وہ تُجھے سرفراز کر کے زمِین کا وارِث بنائے گا۔ جب شرِیر کاٹ ڈالے جائیں گے تو تُو دیکھے گا۔


تب میرا دُشمن جو مُجھ سے کہتا تھا خُداوند تیرا خُدا کہاں ہے یہ دیکھ کر رُسوا ہو گا۔ میری آنکھیں اُسے دیکھیں گی۔ وہ گلِیوں کی کِیچ کی مانِند پایمال کِیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات