Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 92:1 - کِتابِ مُقادّس

1 کیا ہی بھلا ہے خُداوند کا شُکر کرنا اور تیرے نام کی مدح سرائی کرنا اَے حق تعالیٰ!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ کی سِتائش کرنا اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़बूर। सबत के लिए गीत। रब का शुक्र करना भला है। ऐ अल्लाह तआला, तेरे नाम की मद्हसराई करना भला है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 زبور۔ سبت کے لئے گیت۔ رب کا شکر کرنا بھلا ہے۔ اے اللہ تعالیٰ، تیرے نام کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 92:1
22 حوالہ جات  

خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُدا کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔ اِس لِئے کہ یہ دِل پسند اور سِتایش زیبا ہے۔


خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔


اور آپس میں مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گایا کرو اور دِل سے خُداوند کے لِئے گاتے بجاتے رہا کرو۔


خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُداوند بَھلا ہے۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو کہ یہ دِل پسند ہے۔


اَے صادِقو! خُداوند میں شادمان رہو۔ حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔


لیکن میرے لِئے یِہی بھلا ہے کہ خُدا کی نزدِیکی حاصِل کرُوں۔ مَیں نے خُداوند خُدا کو اپنی پناہ گاہ بنا لِیا ہے۔ تاکہ تیرے سب کاموں کا بیان کرُوں۔


کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے!


مَیں ہمیشہ تیری شُکرگُذاری کرتا رہُوں گا کیونکہ تُو ہی نے یہ کِیا ہے اور مُجھے تیرے ہی نام کی آس ہو گی کیونکہ وہ تیرے مُقدّسوں کے نزدِیک خُوب ہے۔


اَے بادشاہ خُدا تعالیٰ نے نبُوکدؔنضر تیرے باپ کو سلطنت اور حشمت اور شَوکت اور عِزّت بخشی۔


کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔


کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے!


مَیں تیرے حضُور رضا کی قُربانی چڑھاؤُں گا۔ اَے خُداوند! مَیں تیرے نام کی شُکرگُذاری کرُوں گا کیونکہ وہ خُوب ہے۔


لیکن تُو اَے خُداوند! ابدُالآباد بُلند ہے۔


جو شُکرگُذاری کی قُربانی گُذرانتا ہے وہ میری تمجِید کرتا ہے اور جو اپنا چال چلن درُست رکھتا ہے اُس کو مَیں خُدا کی نجات دِکھاؤُں گا۔


مَیں نے کہا تھا کہ تُم اِلہٰ ہو اور تُم سب حق تعالیٰ کے فرزند ہو۔


پس ہم اُس کے وسِیلہ سے حمد کی قُربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پَھل جو اُس کے نام کا اِقرار کرتے ہیں خُدا کے لِئے ہر وقت چڑھایا کریں۔


پس خُدا کی اُمّت کے لِئے سَبت کا آرام باقی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات