Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 91:4 - کِتابِ مُقادّس

4 وہ تُجھے اپنے پروں سے چِھپا لے گا اور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔ اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 وہ تُمہیں اَپنے پروں سے ڈھانک لیں گے، اَور تُم اُن کے بازوؤں کے نیچے پناہ پاؤگے؛ اُن کی سچّائی تمہاری سِپر اَور قلعہ ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह तुझे अपने शाहपरों के नीचे ढाँप लेगा, और तू उसके परों तले पनाह ले सकेगा। उस की वफ़ादारी तेरी ढाल और पुश्ता रहेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ تجھے اپنے شاہ پَروں کے نیچے ڈھانپ لے گا، اور تُو اُس کے پَروں تلے پناہ لے سکے گا۔ اُس کی وفاداری تیری ڈھال اور پُشتہ رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 91:4
14 حوالہ جات  

مَیں ہمیشہ تیرے خَیمہ میں رہُوں گا۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا۔ (سِلاہ)


مُجھ پر رحم کر اَے خُدا! مُجھ پر رحم کر کیونکہ میری جان تیری پناہ لیتی ہے۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا جب تک یہ آفتیں گُذر نہ جائیں۔


مُجھے آنکھ کی پُتلی کی طرح محفُوظ رکھ۔ مُجھے اپنے پروں کے سایہ میں چِھپا لے۔


جَیسے عُقاب اپنے گھونسلے کو ہلا ہلا کر اپنے بچّوں پر منڈلاتا ہے وَیسے ہی اُس نے اپنے بازُوؤں کو پَھیلایا اور اُن کو لے کر اپنے پروں پر اُٹھا لِیا۔


ڈھال اور سِپر لے کر میری کُمک کے لِئے کھڑا ہو۔


اِن باتوں کے بعد خُداوند کا کلام رویا میں ابرامؔ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا اَے ابرامؔ تُو مت ڈر۔ مَیں تیری سِپر اور تیرا بُہت بڑا اجر ہُوں۔


اَے یرُوشلیم! اَے یرُوشلیم! تُو جو نبِیوں کو قتل کرتا اور جو تیرے پاس بھیجے گئے اُن کو سنگسار کرتا ہے! کِتنی بار مَیں نے چاہا کہ جِس طرح مُرغی اپنے بچّوں کو پروں تلے جمع کر لیتی ہے اُسی طرح مَیں بھی تیرے لڑکوں کو جمع کر لُوں مگر تُم نے نہ چاہا!


خُداوند تیرے کام کا بدلہ دے بلکہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی طرف سے جِس کے پروں کے نِیچے تُو پناہ کے لِئے آئی ہے تُجھ کو پُورا اجر مِلے۔


اُس ہمیشہ کی زِندگی کی اُمّید پر جِس کا وعدہ ازل سے خُدا نے کِیا ہے جو جُھوٹ نہیں بول سکتا۔


آسمان اور زمِین ٹل جائیں گے لیکن میری باتیں نہ ٹلیں گی۔


مَیں تیری مُقدّس ہَیکل کی طرف رُخ کر کے سِجدہ کرُوں گا اور تیری شفقت اور سچّائی کی خاطِر تیرے نام کا شُکر کرُوں گا کیونکہ تُو نے اپنے کلام کو اپنے ہر نام سے زِیادہ عظمت دی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات