Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 90:4 - کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ تیری نظر میں ہزار برس اَیسے ہیں جَیسے کل کا دِن جو گُذر گیا اور جَیسے رات کا ایک پہر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کیونکہ آپ کی نظر میں ہزار بَرس گزرے ہُوئے کل کی مانند ہیں، یا رات کے ایک پہر کی طرح۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि तेरी नज़र में हज़ार साल कल के गुज़रे हुए दिन के बराबर या रात के एक पहर की मानिंद हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ تیری نظر میں ہزار سال کل کے گزرے ہوئے دن کے برابر یا رات کے ایک پہر کی مانند ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 90:4
7 حوالہ جات  

اَے عزِیزو! یہ خاص بات تُم پر پَوشِیدہ نہ رہے کہ خُداوند کے نزدِیک ایک دِن ہزار برس کے برابر ہے اور ہزار برس ایک دِن کے برابر۔


دیکھ! تُو نے میری عُمر بالِشت بھر کی رکھّی ہے اور میری زِندگی تیرے حضُور بے حقِیقت ہے۔ یقِیناً ہر اِنسان بہترین حالت میں بھی بِالکُل بے ثبات ہے (سِلاہ)


لیکن یہ جان رکھّو کہ اگر گھر کے مالِک کو معلُوم ہوتا کہ چور رات کے کَون سے پہر آئے گا تو جاگتا رہتا اور اپنے گھر میں نقب نہ لگانے دیتا۔


اور اگر وہ رات کے دُوسرے پہر میں یا تِیسرے پہر میں آ کر اُن کو اَیسے حال میں پائے تو وہ نَوکر مُبارک ہیں۔


اور وہ رات کے چَوتھے پہر جِھیل پر چلتا ہُؤا اُن کے پاس آیا۔


اور رات کے پِچھلے پہر خُداوند نے آگ اور بادل کے سُتُون میں سے مِصریوں کے لشکر پر نظر کی اور اُن کے لشکر کو گھبرا دِیا۔


سو بِیچ کے پہر کے شرُوع میں جب نئے پہرے والے بدلے گئے تو جِدعوؔن اور وہ سَو آدمی جو اُس کے ساتھ تھے لشکر گاہ کے کنارے آئے اور اُنہوں نے نرسِنگے پُھونکے اور اُن گھڑوں کو جو اُن کے ہاتھ میں تھے توڑا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات