Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 90:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اِس سے پیشتر کہ پہاڑ پَیدا ہُوئے یا زمِین اور دُنیا کو تُو نے بنایا۔ ازل سے ابد تک تُو ہی خُدا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اِس سے پہلے کہ پہاڑ پیدا ہُوئے یا آپ زمین اَور دُنیا کو وُجُود میں لائے، اَزل سے اَبد تک آپ ہی خُدا ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 इससे पहले कि पहाड़ पैदा हुए और तू ज़मीन और दुनिया को वुजूद में लाया तू ही था। ऐ अल्लाह, तू अज़ल से अबद तक है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اِس سے پہلے کہ پہاڑ پیدا ہوئے اور تُو زمین اور دنیا کو وجود میں لایا تُو ہی تھا۔ اے اللہ، تُو ازل سے ابد تک ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 90:2
23 حوالہ جات  

یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔


خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔


خُداوند خُدا جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادِرِ مُطلق فرماتا ہے کہ مَیں الفا اور اومیگا ہُوں۔


تیرا تخت قدِیم سے قائِم ہے۔ تُو ازل سے ہے۔


اَے خُداوند میرے خُدا! اَے میرے قُدُّوس! کیا تُو ازل سے نہیں ہے؟ ہم نہیں مَریں گے۔ اَے خُداوند تُو نے اُن کو عدالت کے لِئے ٹھہرایا ہے اور اَے چٹان تُو نے اُن کو تادِیب کے لِئے مُقرّر کِیا ہے۔


کیونکہ اُس نے فرمایا اور ہو گیا۔ اُس نے حُکم دِیا اور واقِع ہُؤا۔


کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔


خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ اور اُس کا فِدیہ دینے والا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی اوّل اور مَیں ہی آخِر ہُوں اور میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔


کیا پہلا اِنسان تُو ہی پَیدا ہُؤا؟ یا پہاڑوں سے پہلے تیری پَیدایش ہُوئی؟


جِس نے آسمان اور زمِین اور سمُندر کو اور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا۔ جو سچّائی کو ہمیشہ قائِم رکھتا ہے۔


لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پر ازل سے ابد تک اور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔


لیکن اَے بَیت لحم اِفراتاہ اگرچہ تُو یہُوداؔہ کے ہزاروں میں شامِل ہونے کے لِئے چھوٹا ہے تَو بھی تُجھ میں سے ایک شخص نِکلے گا اور میرے حضُور اِسرائیلؔ کا حاکِم ہو گا اور اُس کا مصدر زمانۂِ سابِق ہاں قدِیمُ الایّام سے ہے۔


اَے اِنتِہایِ زمِین کے سب رہنے والو! تُم میری طرف مُتوجِّہ ہو اور نجات پاؤ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں اور میرے سِوا کوئی نہیں۔


چُنانچہ جِتنا پانی مِصرؔ میں تھا اُس پر ہارُونؔ نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور مینڈک چڑھ آئے اور مُلکِ مِصرؔ کو ڈھانک لِیا۔


دیکھ! خُدا بزُرگ ہے اور ہم اُسے نہیں جانتے۔ اُس کے برسوں کا شُمار دریافت سے باہر ہے۔


تُو اُٹھے گا اور صِیُّون پر رحم کرے گا کیونکہ اُس پر ترس کھانے کا وقت ہے۔ ہاں اُس کا مُعیّن وقت آ گیا ہے۔


میرے دیکھتے ہُوئے تخت لگائے گئے اور قدِیمُ الایّام بَیٹھ گیا۔ اُس کا لِباس برف سا سفید تھا اور اُس کے سر کے بال خالِص اُون کی مانِند تھے۔ اُس کا تخت آگ کے شُعلہ کی مانِند تھا اور اُس کے پہئے جلتی آگ کی مانِند تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات