Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:6 - کِتابِ مُقادّس

6 دُشمن تمام ہُوئے۔ وہ ہمیشہ کے لِئے برباد ہو گئے اور جِن شہروں کو تُو نے ڈھا دِیا اُن کی یادگار تک مِٹ گئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 دائمی تباہی نے میرے دُشمنوں کو آ پکڑا ہے، آپ نے اُن کے شہروں کو مُستقِل کھنڈر بنا ڈالا؛ یہاں تک کہ اُن کی یادگار تک باقی نہ رہی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 दुश्मन तबाह हो गया, अबद तक मलबे का ढेर बन गया है। तूने शहरों को जड़ से उखाड़ दिया है, और उनकी याद तक बाक़ी नहीं रहेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 دشمن تباہ ہو گیا، ابد تک ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ تُو نے شہروں کو جڑ سے اُکھاڑ دیا ہے، اور اُن کی یاد تک باقی نہیں رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:6
27 حوالہ جات  

اَے میرے دُشمن مُجھ پر شادمان نہ ہو کیونکہ جب مَیں گِرُوں گا تو اُٹھ کھڑا ہُوں گا۔ جب اندھیرے میں بَیٹُھوں گا۔ تو خُداوند میرا نُور ہو گا۔


تب مُوسیٰ ؔنے لوگوں سے کہا ڈرو مت۔ چُپ چاپ کھڑے ہو کر خُداوند کی نجات کے کام کو دیکھو جو وہ آج تُمہارے لِئے کرے گا کیونکہ جِن مِصریوں کو تُم آج دیکھتے ہو اُن کو پِھر کبھی ابد تک نہ دیکھو گے۔


اُس نے اُس اَژدہا یعنی پُرانے سانپ کو جو اِبلِیس اور شَیطان ہے پکڑ کر ہزار برس کے لِئے باندھا۔


سب سے پِچھلا دُشمن جو نیست کِیا جائے گا وہ مَوت ہے۔


تب میرا دُشمن جو مُجھ سے کہتا تھا خُداوند تیرا خُدا کہاں ہے یہ دیکھ کر رُسوا ہو گا۔ میری آنکھیں اُسے دیکھیں گی۔ وہ گلِیوں کی کِیچ کی مانِند پایمال کِیا جائے گا۔


دیکھ خُداوند فرماتا ہے اَے ہلاک کرنے والے پہاڑ جو تمام رُویِ زمِین کو ہلاک کرتا ہے! مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور مَیں اپنا ہاتھ تُجھ پر بڑھاؤُں گا اور چٹانوں پر سے تُجھے لُڑھکاؤُں گا اور تُجھے جلا ہُؤا پہاڑ بنا دُوں گا۔


کیا تُو نے نہیں سُنا کہ مُجھے یہ کِئے ہُوئے مُدّت ہُوئی اور مَیں نے قدِیم ایّام سے ٹھہرا دِیا تھا؟ اب مَیں نے اُسی کو پُورا کِیا ہے کہ تُو فصِیل دار شہروں کو اُجاڑ کر کھنڈر بنا دینے کے لِئے برپا ہو۔


جِس نے جہان کو وِیران کِیا اور اُس کی بستِیاں اُجاڑ دِیں۔ جِس نے اپنے اسِیروں کو آزاد نہ کِیا کہ گھر کی طرف جائیں؟


وہ زمِین کی اِنتہا تک جنگ مَوقُوف کراتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔


خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خِلاف ہے تاکہ اُن کی یاد زمِین پر سے مِٹا دے۔


تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سے بچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیا تاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کر دے۔


تو دُشمن میری جان کا پِیچھا کر کے اُسے آ پکڑے بلکہ وہ میری زِندگی کو پامال کر کے مِٹّی میں اور میری عِزّت کو خاک میں مِلا دے۔ (سِلاہ)


کیا تُو نے نہیں سُنا کہ مُجھے یہ کِئے ہُوئے مُدّت ہُوئی اور مَیں نے اِسے قدِیم ایّام میں ٹھہرا دِیا تھا؟ اب مَیں نے اُسی کو پُورا کِیا ہے کہ تُو فصِیل دار شہروں کو اُجاڑ کر کھنڈر بنا دینے کے لِئے برپا ہو۔


جب اُن اِسرائیلی مَردوں نے جو اُس وادی کی دُوسری طرف اور یَردؔن کے پار تھے یہ دیکھا کہ اِسرائیلؔ کے لوگ بھاگ گئے اور ساؤُل اور اُس کے بیٹے مَر گئے تو وہ شہروں کو چھوڑ کر بھاگ نِکلے اور فِلستی آئے اور اُن میں رہنے لگے۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب داؤُد اور اُس کے لوگ تِیسرے دِن صِقلاؔج میں پُہنچے تو دیکھا کہ عمالِیقِیوں نے جنُوبی حِصّہ اور صِقلاج پر چڑھائی کر کے صِقلاج کو مارا اور آگ سے پُھونک دِیا۔


خَوف و ہراس اُن پر طاری ہے۔ تیرے بازُو کی عظمت کے سبب سے وہ پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت ہیں جب تک اَے خُداوند تیرے لوگ نِکل نہ جائیں۔ جب تک تیرے لوگ جِن کو تُو نے خرِیدا ہے پار نہ ہو جائیں۔


اُس کی یادگار زمِین پر سے مِٹ جائے گی اور کُوچوں میں اُس کا نام نہ ہو گا۔


صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنا اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا


وہ مَر گئے۔ پِھر زِندہ نہ ہوں گے۔ وہ رِحلت کر گئے پِھر نہ اُٹھیں گے کیونکہ تُو نے اُن پر نظر کی اور اُن کو نابُود کِیا اور اُن کی یاد کو بھی مِٹا دِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات