Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اَے خُداوند! اُن کو خَوف دِلا۔ قَومیں اپنے آپ کو بشر ہی جانیں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَے یَاہوِہ! آپ اُنہیں خوف دِلائیں؛ اَور قومیں جان لیں کہ وہ محض بشر ہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 ऐ रब, उन्हें दहशतज़दा कर ताकि अक़वाम जान लें कि इनसान ही हैं। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اے رب، اُنہیں دہشت زدہ کر تاکہ اقوام جان لیں کہ انسان ہی ہیں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:20
14 حوالہ جات  

کیونکہ مِصری تو اِنسان ہیں خُدا نہیں اور اُن کے گھوڑے گوشت ہیں رُوح نہیں۔ سو جب خُداوند اپنا ہاتھ بڑھائے گا تو حِمایتی گِر جائے گا اور وہ جِس کی حِمایت کی گئی پست ہو جائے گا اور وہ سب کے سب اِکٹّھے ہلاک ہو جائیں گے۔


یقِیناً ادنیٰ لوگ بے ثبات ہیں اور اعلیٰ آدمی جُھوٹے۔ وہ ترازُو میں ہلکے نِکلیں گے۔ وہ سب کے سب بے ثباتی سے بھی ہیچ ہیں۔


اور مَیں اُن سے ابدی عہد کرُوں گا کہ اُن کے ساتھ بھلائی کرنے سے باز نہ آؤں گا اور مَیں اپنا خَوف اُن کے دِل میں ڈالُوں گا تاکہ وہ مُجھ سے برگشتہ نہ ہوں۔


وہ اُمرا کی رُوح کو قبض کرے گا۔ وہ زمِین کے بادشاہوں کے لِئے مُہِیب ہے۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُتوں کو بھی نیست و نابُود کرُوں گا اور نُوؔف میں سے مُورتوں کو مِٹا ڈالُوں گا اور آیندہ کو مُلکِ مِصرؔ سے کوئی بادشاہ برپا نہ ہو گا اور مَیں مُلکِ مِصرؔ میں دہشت ڈال دُوں گا۔


کیا تُو اپنے قاتِل کے سامنے یُوں کہے گا کہ مَیں اِلہٰ ہُوں؟ حالانکہ تُو اپنے قاتِل کے ہاتھ میں اِلہٰ نہیں بلکہ اِنسان ہے۔


مَیں آج ہی سے تیرا خَوف اور رُعب اُن قَوموں کے دِل میں ڈالنا شرُوع کرُوں گا جو رُویِ زمِین پر رہتی ہیں۔ وہ تیری خبر سُنیں گی اور کانپیں گی اور تیرے سبب سے بیتاب ہو جائیں گی۔


مَیں اپنی ہَیبت کو تیرے آگے آگے بھیجُوں گا اور مَیں اُن سب لوگوں کو جِن کے پاس تُو جائے گا شِکست دُوں گا اور مَیں اَیسا کرُوں گا کہ تیرے سب دُشمن تیرے آگے اپنی پُشت پھیر دیں گے۔


کہ اَے آدمؔ زاد والیِ صُور سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے اِس لِئے کہ تیرے دِل میں گھمنڈ سمایا اور تُو نے کہا مَیں خُدا ہُوں اور وسطِ بحر میں اِلٰہی تخت پر بَیٹھا ہُوں اور تُو نے اپنا دِل اِلہٰ کا سا بنایا ہے اگرچہ تُو اِلہٰ نہیں بلکہ اِنسان ہے۔


خَوف و ہراس اُن پر طاری ہے۔ تیرے بازُو کی عظمت کے سبب سے وہ پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت ہیں جب تک اَے خُداوند تیرے لوگ نِکل نہ جائیں۔ جب تک تیرے لوگ جِن کو تُو نے خرِیدا ہے پار نہ ہو جائیں۔


اور آسا اُس کے مُقابلہ کو گیا اور اُنہوں نے مریسہ کے بِیچ صفاتہ کی وادی میں جنگ کے لِئے صف باندھی۔


نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سِلاہ)


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات